ے نظیر بھٹو کاقتل ،چوہدری پرویز الٰہی کے صبر کا پیمانہ لبریز،متعدد رازوں سے پردہ اٹھادی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانا امریکی منصوبہ تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا ہاتھ تھا ، بے نظیر نے سیاسی دباﺅ کیلئے مجھ سمیت دیگر افراد کے نام لئے ۔ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت لانا امریکی پلان تھا پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کے منصوبے میں کونڈولیزا رائس کا ہاتھ تھا۔ آرمیٹیج نے بتایا کہ منصوبے میں پرویز مشرف اور طارق عزیز بھی شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا ہاتھ تھا بے نظیر نے سیاسی دباﺅ کیلئے مجھ سمیت دیگر افراد کے نام لئے ۔
No comments:
Post a Comment