شہریارخان کا انڈیا میں اور واہگہ بارڈر پر منہ کالا کیا جانا چاہیے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی کے وفد کے ساتھ شِیو سینا کی طرف سے کیے جانے والے سلوک کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ شِیو سینا کو چاہیے کہ شہریارخان کا منہ کالا کریں اور جب شہریار خان واہگہ بارڈر پر آئیں تو وہاں پر بھی ان کا منہ کالا کیا جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ آج کا بھارت نہرو یا گاندھی کا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے جس میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔مودی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف اپنی نفرت کو سیاست میں بدل رہا ہے اور پاکستان کو ہرطرح سے تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے،میاں داد کے چھکے پر سری نگر میں 13 مسلمانوں کو شہید کردیاگیا, آج کا بھارت امریکہ کے ہاتھ کی گھڑی اور جیب کی چھڑی ہے۔مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات پر انڈیا کا پوری دنیا میں امیج خراب ہورہاہے لیکن ہمارے چیئرمین پی سی بی کرکٹ ڈپلومیسی کرنے اور انڈیا کا امیج بہتر کرنے کیلئے انڈیا چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی باقیات جو انڈیا کی دلالی کرتی پھررہی ہے وہ اسی سلوک کی مستحق ہے‘۔
No comments:
Post a Comment