........پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا کپ میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ موجودہ خراب حالات میں ہم ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔ بلائنڈ ایشیا کپ 17 سے 24 جنوری 2016 تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلاجائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین ہونے والے مذاکرات پر شِیوسینا کے دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد منگل کے روز بھارت نے پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
No comments:
Post a Comment