Wednesday, October 21, 2015

پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں نواز شریف

پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں

 نواز شریف:



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں ایک جماعت نے سیاسی بحران پیداکرنےکی کوشش کی،سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن نے دھاندلی کے الزامات مستردکیے،ضمنی انتخابات کے بعدبھی وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔پارلیمنٹ موجودہو،عدالتیں فعال ہوں،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں،معاشرے کوفرقہ واریت اورانتہاپسندی سے نجات دلانے کیلیے کام کررہے ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1999سے قبل پاکستان میں دہشت گردی نہیں تھی ہماری کرنسی سب سے مضبوط تھی،2013میں کمزورمعیشت اوردہشت گردی سے متاثرپاکستان ملا۔12سال تک دہشت گردی نظراندازکی گئی،اتفاق رائے سے دہشت گردوں کےخلاف ضرب عضب شروع کیاگیا،دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے،ان کی پناہ گاہیں ختم کردی گئی ہیں،وہ دن دورنہیں جب دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑکرپھینک دیاجائےگا،ہمارے سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ معیشت کی بحالی ہماری ترجیح ہے،سٹاک مارکیٹ میں ڈھائی سال کے دوران72فیصداضافہ ہوا،بجٹ خسارہ8.8فیصدسے کم ہوکر5.3فیصدرہ گیاہے۔
بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی مدت سے قبل لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیں گے،شفاف اندازسے بجلی کے منصوبوں پررقم خرچ کرنے کاپروگرام بنایاہے، 2017 تک 3600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی،ہائیڈل پاورسے960میگاواٹ بجلی آئےگی،تھرمیں1320میگاواٹ اورپورٹ قاسم کے اندر 1320 میگاواٹ کاپلانٹ لگارہے ہیں۔
نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ نوجوانوں کی تعلیم کیلئے سالانہ10ارب روپے کامنصوبہ شروع کیاہے،کاشتکاروں کیلیے341ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کیاہے، 30برس کی مدت میں مزید560ارب روپے کی بچت ہوگی،جوکارخانہ93ارب روپے میں لگنا تھا وہ 55 ارب میں لگ رہاہے،ہزارہ موٹروے پرکام اگلے سال مکمل کرلیاجائےگا،روس کےساتھ مل کرپائپ لائن بچھارہے ہیں،یہ بڑامنصوبہ ہے،گوادرمیں نیاایئرپورٹ بھی تعمیرہونےوالاہے،مانسہرہ سے چین تک کے کے ایچ کی توسیع کاکام جاری ہے، ہزارہ میں حسن ابدال سے مانسہرہ تک بھی موٹروے تعمیرکیاجارہاہے،اب بہت تیزی سے لاہورکراچی موٹروے بنے گا۔

No comments:

Post a Comment