پاکستانی حسینائیں جو پلاسٹک سرجری کرواکرکیریئر گنوا بیٹھیں
لاہور: چہرے کی پلاسٹک سرجری کا خبط دنیا بھر کی اداکاراؤں کے سر پر سوار ہے اوروہ اپنے جسم کے جس حصے کو جس انداز میں چاہتی ہیں بنوا لیتی ہیں۔
کچھ پاکستانی حسیناؤں نے بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے مصنوعی حسن پانے کی کوشش کی مگر نہ صرف پہلے سے موجود خوبصورتی بھی گنوا بیٹھیں بلکہ ان کے کیریئر کے آگے بھی فل اسٹاپ لگ گیا۔ان پاکستانی اداکاراؤں میں ایک فضہ علی ہیں جن کا چہرہ لمبوترا ہونے کی وجہ سے کیمرے کے سامنے ان کی فیس بیوٹی متاثر ہوتی تھی۔ فضہ نے سرجری کے ذریعے درست کروانے کی کوشش کی اور پہلے حال سے بھی گئیں۔دوسرے نمبر پر سارہ لورین ہیں جن کے متعلق یہ تو نہیں معلوم کہ انھوں نے اپنا بیڑہ غرق کروانے کے لیے کتنی رقم خرچ کی مگر یہ سبھی جانتے ہیں کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی ختم ہوگئی۔ سعدیہ امام نے بھی چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا کے اپنی شکل ہی بگاڑ لی، جس کے ساتھ ہی ان کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔
No comments:
Post a Comment