انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بلال آصف ٹیم میں شامل
لاہور: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے نوجوان اسپنر بلال آصف کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے بھارت میں موجود پاکستانی آف اسپنر بلال آصف چنئی کی لیبارٹری میں بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد دبئی روانہ ہو جائیں گے اور قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زمبابوے اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں امپائرز نے پاکستانی اسپنرز بلال آصف کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ان کا ٹیسٹ بھارت کی لیب میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ بلال آصف نے زمبابوے کے خلاف میچ 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
No comments:
Post a Comment