Tuesday, October 20, 2015

ے نظیر بھٹو کاقتل ،چوہدری پرویز الٰہی کے صبر کا پیمانہ لبریز،متعدد رازوں سے پردہ اٹھادی

ے نظیر بھٹو کاقتل ،چوہدری پرویز الٰہی کے صبر کا پیمانہ لبریز،متعدد رازوں سے پردہ اٹھادی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانا امریکی منصوبہ تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا ہاتھ تھا ، بے نظیر نے سیاسی دباﺅ کیلئے مجھ سمیت دیگر افراد کے نام لئے ۔ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت لانا امریکی پلان تھا پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کے منصوبے میں کونڈولیزا رائس کا ہاتھ تھا۔ آرمیٹیج نے بتایا کہ منصوبے میں پرویز مشرف اور طارق عزیز بھی شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا ہاتھ تھا بے نظیر نے سیاسی دباﺅ کیلئے مجھ سمیت دیگر افراد کے نام لئے ۔

RoznamaBnews: شیوسینا کی غنڈہ گردی،کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا...

RoznamaBnews: شیوسینا کی غنڈہ گردی،کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا...: شیوسینا کی غنڈہ گردی،کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیوسینا کی غنڈہ گردی بھارت کو لے ڈوبی ۔اگلے ماہ ہونے والا...

شیوسینا کی غنڈہ گردی،کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا

شیوسینا کی غنڈہ گردی،کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیوسینا کی غنڈہ گردی بھارت کو لے ڈوبی ۔اگلے ماہ ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں اگلے ماہ کبڈی کا ورلڈ کپ ہونے جارہا تھا جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکیوں اور غندہ گردی کے باعث نقص امن کے پیش نظر میگا ایونٹ ہی منسوخ کر دیا گیا۔

RoznamaBnews: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بلال آصف ٹیم میں...

RoznamaBnews: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بلال آصف ٹیم میں...: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بلال آصف ٹیم میں شامل لاہور:  انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے نوجوان اسپنر بلال آصف کو ٹی...

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بلال آصف ٹیم میں شامل



انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بلال آصف ٹیم میں شامل


لاہور: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے نوجوان اسپنر بلال آصف کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے بھارت میں موجود پاکستانی آف اسپنر بلال آصف چنئی کی لیبارٹری میں بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد دبئی روانہ ہو جائیں گے اور قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زمبابوے اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں امپائرز نے پاکستانی اسپنرز بلال آصف کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ان کا ٹیسٹ بھارت کی لیب میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ بلال آصف نے زمبابوے کے خلاف میچ 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سلمان خان کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت یادگار ہوتا ہے، سونم کپور

سلمان خان کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت یادگار ہوتا ہے، سونم کپور



ممبئی: بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کہتی ہیں کہ سلمان خان کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت یادگار ہوتا ہے جسے انہوں نے ضائع نہیں کیا۔  
بھارتی ویب سائیٹ کودیئے گئے انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق نئی دلی، بنارس یا پنجاب سے نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اب تک جو بھی کردار ادا کئے ہیں وہ تمام مختلف ہیں، وہ فلم اسٹار انیل کپور کی بیٹی ہیں جس نے اپنی زندگی ممبئی میں گزاری ہے، اس لئے ان کا نبھایا ہوا کوئی بھی کردار ذاتی زندگی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سونم کپورکا کہنا تھا کہ ایک اداکارکواس کی ہرفلم سے آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ پریم رتن دھن پایو جیسی فلم کا حصہ بننا یقیناً کسی بھی اداکار کے لئے اعزازکی بات ہے۔ کسی اداکارکی کامیابی کو اس کی ہٹ فلموں سے جانچنا پرانا طریقہ ہے اور وہ اسے نہیں مانتیں، وہ پریم رتن دھن پایو کا حصہ  کچھ نیا سیکھنے اور کرنے کے لئے بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی اداکار کے لئے سلمان خان کے ساتھ کام کرن بہت معنی رکھتا ہے، ان کے ساتھ گزارا گیا ہرروز بہت یادگار ہوتا ہے کیونکہ سیٹ پر تمام لوگ ایک ساتھ ایک ہی جیسا کھانا کھاتے ہیں، فلم کے سیٹ پر موجود ہر شخص اپنے کام میں مخلص ہوتا ہے اور اس جذبے کو محسوس کرنا بہت مثبت تجربہ ہوتا ہے۔

وسیم اکرم اور شعیب اختر کا بھارت میں کمنٹری کرنے سے انکار

وسیم اکرم اور شعیب اختر کا بھارت میں کمنٹری کرنے سے انکار



ممبئی(نیوز ڈیسک)ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں اور پی سی بی چیرمین اور انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات سبوتاڑ کرنے کے بعد سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے احتجاجاً جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں کمنٹری کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق سپر اسٹار فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 25 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے پانچویں ون ڈے میچ میں کمنٹری کرنا تھی تاہم شیوسینا کے غنڈوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی ہیڈکوارٹر پر دھاوا بولنے اور امپائر علم ڈار کو دھمکیوں کے بعد سیریز کے آخری میچ میں اپنی خدمات پیش کرنے سے احتجاجاً انکار کردیا ہے جب کہ دونوں شخصیات نے 22 اکتوبر کو چنئی میں ہونے والے میچ کے بعد بھارت چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے تھے تاہم شیو سینا نےعلیم ڈار کو میچ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انتہا پسند تنظیم کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا ہے اور اب وہ آخری 2 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔
Pakistani  funny  Brothers

RoznamaBnews: کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار

RoznamaBnews: کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار:                                                        کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار کراچی- کراچی میں سکیورٹی فورسز ...

RoznamaBnews: کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار

RoznamaBnews: کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار:                                                        کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار کراچی- کراچی میں سکیورٹی فورسز ...

کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار

                                                    

  کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار

کراچی- کراچی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق امیر گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوموار کی رات رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے سابق امیر عطاءالرحمن عرف نعیم بخاری کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔جیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نعیم بخاری کراچی میں رینجرز اور پولیس پر ہونےوالے حملوں اور بم دھماکے میں مارے جانیوالے ایس ایس پی چوہدری اسلم کے بنگلے پر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔اس کے علاوہ ملزم صفورہ گوٹھ پر رینجرز اور یونیورسٹی روڑ پر ریلی کے دوران ہونےوالے بم دھماکے میں ملوث ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم دہشتگردی کے اہم ترین واقعات کا ذمہ دار ہے اور تحقیقات کے بعد اہم ترین انکشافات ہونے کی توقع ہے

RoznamaBnews: چوتھے میچ میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کری...

RoznamaBnews: چوتھے میچ میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کری...:        چوتھے میچ میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کریں گے فاف ڈوپلیسی Previous Next چنائی (اے این این) جنوب...

چوتھے میچ میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کریں گے: فاف ڈوپلیسی

       چوتھے میچ میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کریں گے

فاف ڈوپلیسی

چنائی (اے این این) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فاف ڈو پلیسی نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ کے چوتھے میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ 
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2۔1 سے برتری حاصل ہے اور کھلاڑیوں کا مورال بھی ہائی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت کو شکست دیتے ہوئے سیریز میں 3۔1 سے ناقابل شکست برتری اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک روزہ سیریز میں کھلاڑیوں کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انہیں پوری امید ہے کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ بھار ت کے خلاف کھیلی جانے والی بقیہ سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔ 
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو5 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے22 رنز سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز برابر کی تھی ٰ۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 18 رنز سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریز میں 2۔1 سے برتری اپنے نام کی۔

RoznamaBnews: میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا

RoznamaBnews: میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا: میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا لاہور-میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا۔ داروغہ والا میں...

میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا

میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا


لاہور-میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا۔ داروغہ والا میں اورنج لائن منصوبے کے لئے میٹریل لے جانے والے ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو بچوں کا باپ25سالہ اشفاق موٹر سائیکل پر بچوں کے کپڑے لینے بازار جا رہا تھا راستے میں میٹرو ٹرین کے لئے میٹریل لے جانے والے ٹرک نے رھوند ڈالا اور وہ موٹر سائےکل سمیت ٹرک کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔واقع کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔نوجوان کی ہلاکت پر ورثاا ور اہل علاقہ نے احتجاج کیا ہے ۔یاد رہے اتوار کو راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے نے ایک شخص کی جان لے لی تھی۔وہاں پتھر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

مشہور ایرانی ماڈل نے شادی کر لی لیکن وجہ انتہائی شرمنا ک

مشہور ایرانی ماڈل نے شادی کر لی لیکن وجہ انتہائی شرمناک

ممبئی (نیوز ڈیسک) بگ باس سیزن 9 کے آن ایئر ہوتے ہی اس کے شرکاءمیں سے دلکش حسینہ مندانہ کریمی ابھر کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے بگ باس کے اندر اور باہر ہنگامہ برپا کردیا ہے، لیکن جب ان کی ماڈل للیت تہلان کے ساتھ شادی اور اس شادی کی اصل وجہ سامنے آئی تو ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
نکشاف ہوا ہے کہ مندانہ کریمی ایرانی نژاد فنکارہ ہیں اور ایمریٹس 247 کے مطابق ان کی والدہ کا تعلق ایران جبکہ والد کا تعلق بھارت سے ہے۔وہ 2008ءمیں ہانگ کانگ سے بھارت آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ فیشن انڈسٹری پر چھاگئیں۔ اسی دور میں ڈیزائنر روہت بال نے ان کا تعارف للیت تہلان سے کروایا۔ ان کے درمیان کچھ عرصے تک معاشقے اور پھر شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ اب دونوں کا میرج سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ان کی شادی 18 فروری 2011ءکو ہوئی۔ 

میرج سرٹیفکیٹ کے مطابق مندانہ کا پیدائشی نام منیزے کریمی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میرج سرٹیفکیٹ کے متعلق بتایا گیاہے کہ یہ محض ایک فراڈ تھا اور مندانہ کے لئے بھارت میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ تھا۔ مزید یہ کہ جب انہیں بھارت میں ورک پرمٹ مل گیا تو اس شادی کا بھی اختتام ہوگیا۔

Monday, October 19, 2015

کرینہ کپور کا پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم...

کرینہ کپور کا پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم...: کرینہ کپور کا پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ ممبئی:  بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئن اور شوخ و چنچل اداکارہ کر...

کرینہ کپور کا پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم

کرینہ کپور کا پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئن اور شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستان کے نامور فلم ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہی نہیں  انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں حکمرانز خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم اب کرینہ کپور پاکستانی فلم جلوہ گر ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ اداکارہ فلم کا اسکرپٹ پڑھنے اور معاہدے کے لیے اگلے ہفتے دبئی روانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

RoznamaBnews: مشاہداللہ کے 3 بھائی پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تع...

RoznamaBnews: مشاہداللہ کے 3 بھائی پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تع...: مشاہداللہ کے 3 بھائی پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات لندن:  فوج کے خلاف بیان دینے والے مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما سینیٹرمشاہداللہ کی و...

مشاہداللہ کے 3 بھائی پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات

مشاہداللہ کے 3 بھائی پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات


لندن: فوج کے خلاف بیان دینے والے مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما سینیٹرمشاہداللہ کی وفاقی وزارت کی قربانی کے بدلے ان کے تینوں بھائیوں کواہم ممالک میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات کر دیاگیا۔

مشاہداللہ نے کچھ عرصہ قبل فوج کے خلاف بیان دیاجس پر عسکری قیادت  کے سخت ردعمل کے باعث وزیراعظم نوازشریف نے ان سے وفاقی وزارت کا قلمدان واپس لے لیا، وزارت کی قربانی کے بدلے میں مشاہداللہ کے بھائی راشداللہ کو نیویارک، ساجداللہ کو لندن اورمطیع اللہ کو پیرس میں پی آئی اے کا اسٹیشن منیجر تعینات کر دیاگیا۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے براستہ
لندن امریکا جانے لگے تو لندن میں ان کا استقبال مشاہداللہ نے اپنے بھائی ساجداللہ کے ساتھ کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر مشاہد اللہ نے اپنے بھائی کا ان سے خصوصی تعارف بھی کروایا۔