Monday, May 30, 2016
Monday, May 16, 2016
Thursday, May 12, 2016
Wednesday, May 11, 2016
Saturday, November 28, 2015
بھکاری کی بھیک نہ دینے والے شخص کے ساتھ انتھا ہی دل دہلا دے والی حرکت
بھکاری کی بھیک نہ دینے والے شخص کے ساتھ انتھا ہی دل دہلا دینے والی حرکت
کانپور: بھارت میں ایک جنونی بھکاری بھیک نہ ملنے پرطیش میں آگیا اورریلوے اسٹیشن پر کھڑے شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر خود بھی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے بھیک میں 100 روپے مانگے ،جس پر اسٹیشن پر کھڑے اس سریش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا جس پربھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کردیں۔
کچھ دیر بعد بھکاری نے سرویش کمار کو یکدم اپنے بازوؤں میں سختی سے جکڑ لیا اور اسے بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر لے گیا اور اسے اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سریش نے اطراف میں کھڑے افراد کو مدد کے لیے آوازیں بھی دی تھیں تاہم کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا اور چند ہی لمحوں میں یہ واقعہ پیش آگیا۔ ریلوے پولیس نے پٹریوں سے دونوں لاشوں کے بکھرے اعضاء جمع کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیئے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکاری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ چند روز سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ہونے والی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی لوث تھا۔
بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا د
بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا دی
قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل "قاہرہ اور لوگ" کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منی عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ، دروغ گوئی، الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون اینکر پر"حمام باب البحر" نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبریں نشر کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور اسے اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عدالت میں قائم مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی جانب سے مدعی علیھا پر الزام عاید کیا تھاکہ اس نے اپنے ٹی وی شو میں "حمام باب البحر" کیس میں 26 افراد پر غیراخلاقی حرکات کرنے اور ازبکیہ عدالت سے اپنی بریت کے حق میں فیصلہ حاصل کرانے کا الزام عاید کیا تھا۔خاتون اینکر کے وکیل شعبان سعید کا کہنا ہے کہ مدعیان نے ان کی موکلہ کے خلاف جھوٹ اور الزام تراشی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔ نیز منی عراقی نے اس کیس سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے اس کی چھان بین شروع کی تھی۔پولیس نے پراسیکیوٹر سے اجازت لینے کے بعد ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کا بھی فیصلہ کیا تھا۔مگر اس دوران عدالت نے ملزمان کی بریت کا اچانک فیصلہ دے دیا تھا۔ شعبان سعید نے بتایا کہ ان کی موکلہ کے الزامات کی صحت سے متعلق فرانزک رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے۔
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل،پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گ
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل،پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گا
اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں،تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل تھے۔ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ قتل کی سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا، تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم سے تحقیقات کی جبکہ بینک اکاﺅنٹس اور ٹیلیفون کالز سے بھی تحقیقات میں مدد لی گئی۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، تحقیقات کے بعد عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم کے خلاف سازش کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ پاکستان میں درج کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
Monday, November 23, 2015
ایک ارب درختوں کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ،عمران خا
ایک ارب درختوں کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ،عمران خان
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ارب درخت لگانے کی منصوبہ بندی کو عالمی برادری میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اب تک کے پی کے میں 10کروڑ درخت لگا چکے ہیں جبکہ 2018تک ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ایک سنگین خطرے کے طور پر سامنے آیا ہے جس سے مقابلے کیلئے دنیا بھر میں اقدامات جا ری ہیں ۔ایسا ہی ایک اہم قدم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے 5سالوں میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔اس منصوبے کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ٓئی چیئرمین نے کہا کہ صوبے میں مختلف اقسام کے درخت لگانے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر10 حساس ترین ممالک میں شامل ہے،ملک میں درجہ حرار ت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے اور بارش میں کمی ہوئی ہے جبکہ گرمی سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں جنگل اگنے سے مقامی کسانوں کو تو فائدہ ہوگا ہی ساتھ ساتھ عالمی برادری سے حوالے سے فنڈز بھی ملیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے باعث ہمیں51پوائنٹس ملیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک ارب درخت لگایا جاناملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے ،اس میں مزید وسعت لائیں گے۔انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ پنی زمینوں میں درخت کاشت کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام درخت ان علاقوں میں اگائے جا رہے ہیں جہں سیم ہے یا پھر زمین بنجر ہے۔اس حوالے سے مختلف اقسام کے مخصوص درخت کاشت کیئے جا رہے ہیں جو نہ صرف زمین کا بنجر پن اور سیم ختم کریں گے بلکہ ان میں زمین کو قابل کاشت بنانے کی خصوصیات بھی شام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک نئی فورس کی تشکیل کی جائے گی اور صوبائی محکمہ جنگلات کی جتنی بھی زمین پر قبضے کیئے گئے ہیں وہ ساری واگزار کرا کے ان پر جنگل اگائے جائیں گے۔
کس طرح کی شخصیت کے مالک لوگ دنیا میں سب سے زیادہ مال کماتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئ
کس طرح کی شخصیت کے مالک لوگ دنیا میں سب سے زیادہ مال کماتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئے
لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کوئی بہت زیادہ لائق ہوتا ہے لیکن اس کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے جبکہ کچھ لوگ زیادہ ذہین نہیں ہوتے لیکن ان کے پاس زیادہ دولت ہوتی ہے۔اس کی انتہائی دلچسپ وجہ تحقیق میں سامنے آگئی ہے۔
ایک امریکی ادارےTruity Psychometricsنے اس کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے خیالات میں ہی قید رہتے ہیں اور دوسروں کو دیکھ کر اپنے خیالات تبدیل نہیں کرتے ،ان کی سالانہ آمدن32ہزار ڈالر(32لاکھ روپے سالانہ)اور جو دوسروں کو دیکھتے ہوئے اپنے خیالات بدلتے ہیں اور اپنی ذات میں قید رہنے کی بجائے معاشرے کے ساتھ چلتے ہیں ان کی آمدن 77ہزارڈالر(77لاکھ روپے سالانہ)تک ہوسکتی ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ باہر کے حالات کے مطابق کام کرتے ہیں ان میں مینیجیریل رول ادا کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ بہتر کسٹمرسروس کرنے کے ساتھ ادارے کے سیئنرز کو خوش رکھتے ہیں جس سے ان کے ترقی کے امکانات روشن ہوتے ہیں جبکہ اپنی ہی ذات کے اسیر لوگوں کو یہ مواقع میسر نہیں ہوتے۔
ایک امریکی ادارےTruity Psychometricsنے اس کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے خیالات میں ہی قید رہتے ہیں اور دوسروں کو دیکھ کر اپنے خیالات تبدیل نہیں کرتے ،ان کی سالانہ آمدن32ہزار ڈالر(32لاکھ روپے سالانہ)اور جو دوسروں کو دیکھتے ہوئے اپنے خیالات بدلتے ہیں اور اپنی ذات میں قید رہنے کی بجائے معاشرے کے ساتھ چلتے ہیں ان کی آمدن 77ہزارڈالر(77لاکھ روپے سالانہ)تک ہوسکتی ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ باہر کے حالات کے مطابق کام کرتے ہیں ان میں مینیجیریل رول ادا کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ بہتر کسٹمرسروس کرنے کے ساتھ ادارے کے سیئنرز کو خوش رکھتے ہیں جس سے ان کے ترقی کے امکانات روشن ہوتے ہیں جبکہ اپنی ہی ذات کے اسیر لوگوں کو یہ مواقع میسر نہیں ہوتے۔
Monday, November 16, 2015
عمراکمل میڈیا سے ناراض،دیا ایسا جواب کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
عمراکمل میڈیا سے ناراض،دیا ایسا جواب کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھوڑا ساڈانس کیا کِیا سارامیڈیا اور پی سی بی عمراکمل کے پیچھے پڑگئے ۔ میڈیا نے تو بیچارے کو خوب بدنام کیا ہی تھا پی سی بی نے بھی زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عمرا کمل جب پی سی بی کے دفتر میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے آئے تو میڈیا نے انہیں گھیرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ دامن بچا کر وہاں سے بھاگ نکلے ایک صحافی نے گِلہ کیا تو عمر اکمل نے صحافی کو ایسا جواب دیا جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گا۔
عمراکمل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے پی سی بی کے دفتر آئے تو میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چل دیے جس پر ایک صحافی نے ان سے گلہ کیا اور کہا کہ ” عمرصاحب اب تو آپ سلام بھی نہیں لیتے“ صحافی کے گلے پر عمراکمل نے جواب دیا ” میڈیا نے جیڑی میری 'ماں بہن، اک کر دیتی ، میں خوش آں (یعنی میڈیا نے جو میرے ساتھ کیا ہے میں اس پر ہی خوش ہوں) اور وہاں سے چلتے بنے۔عمر اکمل کا صحافی کو جواب سننے اور رویہ دیکھنے کیلئے ویڈیوملاحظہ کریں۔
عمراکمل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے پی سی بی کے دفتر آئے تو میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چل دیے جس پر ایک صحافی نے ان سے گلہ کیا اور کہا کہ ” عمرصاحب اب تو آپ سلام بھی نہیں لیتے“ صحافی کے گلے پر عمراکمل نے جواب دیا ” میڈیا نے جیڑی میری 'ماں بہن، اک کر دیتی ، میں خوش آں (یعنی میڈیا نے جو میرے ساتھ کیا ہے میں اس پر ہی خوش ہوں) اور وہاں سے چلتے بنے۔عمر اکمل کا صحافی کو جواب سننے اور رویہ دیکھنے کیلئے ویڈیوملاحظہ کریں۔
کسانوں پرموجودہ حکومت سے زیادہ کسی نے ظلم نہیں کیا،ووٹ سے ظالم کو سزادیں،عمران خان
کسانوں پرموجودہ حکومت سے زیادہ کسی نے ظلم نہیں کیا،ووٹ سے ظالم کو سزادیں،عمران خان

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ زندگی کا مقصد طے کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور انصاف کیلئے لڑنا زندگی کا مقصد ہونا چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق میانوالی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمرا ن خان نے کہاکہ کسانوں پر موجودہ حکومت سے زیادہ کسی نے ظلم نہیں کیا ،مزدور اور کسان پسے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ حکومت نہیں بلکہ تجارت کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر لوٹ مار کرنے والے منافق ہیں کیونکہ منافق کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے ۔انہوں نے کہا زندگی کا مقصد طے کرنے والوں کو تاریخ کبھی نہیں بھولتی ،زندگی کا مقصد انصاف ہونا چاہئے ،ظلم اور نا انصافی کے ساتھ ڈٹ جانا جہاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں کراچی سٹیل ملز فائدے میں تھی،نواز حکومت میں اس کی نجکاری کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کے درست استعمال سے ظالموں کو سزا دیں ،کلاشنکوف والوں سے نہ ڈرو۔انہوں نے بہترین کارکردگی پر میانوالی کے ڈی سی او سرفراز ورک کو خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بھی جھوٹی ایف آئی آر نہیں کٹی جس کی وجہ پولیس کا غیر جانبدار ہونا ہے ۔انہوں نے عوام سے بلے پر مہر لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں 2002میں بویا جانے والا بیج پورے ملک میں تحریک کی شکل میں سامنے آئی ہے ،اسی طرح ساتھ دیں تاکہ آئندہ حکومت ہماری ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر لوٹ مار کرنے والے منافق ہیں کیونکہ منافق کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے ۔انہوں نے کہا زندگی کا مقصد طے کرنے والوں کو تاریخ کبھی نہیں بھولتی ،زندگی کا مقصد انصاف ہونا چاہئے ،ظلم اور نا انصافی کے ساتھ ڈٹ جانا جہاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں کراچی سٹیل ملز فائدے میں تھی،نواز حکومت میں اس کی نجکاری کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کے درست استعمال سے ظالموں کو سزا دیں ،کلاشنکوف والوں سے نہ ڈرو۔انہوں نے بہترین کارکردگی پر میانوالی کے ڈی سی او سرفراز ورک کو خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بھی جھوٹی ایف آئی آر نہیں کٹی جس کی وجہ پولیس کا غیر جانبدار ہونا ہے ۔انہوں نے عوام سے بلے پر مہر لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں 2002میں بویا جانے والا بیج پورے ملک میں تحریک کی شکل میں سامنے آئی ہے ،اسی طرح ساتھ دیں تاکہ آئندہ حکومت ہماری ہو۔
Sunday, November 15, 2015
abcnews: عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکار...
abcnews: عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکار...: عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ سامنے آگئیں , 'دھمکی' بھی دے دی لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان سے علیحدگی...
عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ
عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ سامنے آگئیں , 'دھمکی' بھی دے دی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان سے علیحدگی اور اداکارہ میرا کی خواہشات کے بعد عمران خان کی ایک اور امیدوار بے باک اداکارہ سامنے آگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے عمران خان کیلئے پیا رکا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیاکہ شادی کے بعد وہ فیس بک اور حتیٰ کہ شوبز بھی چھوڑدیں گی۔
اپنے ویڈیوپیغام میں قندیل بلوچ نے کہاکہ ’عمران خان ، مجھے واقعی آپ سے محبت ہے ، میرے ہوجاﺅ، میں آپ کو بہت خوش رکھوں گی، آپ کو کبھی چیٹ نہیں کروں گی، آپ کو کبھی دھوکا نہیں دوں گی، بہت پیار دوں گی، پلیز میرا پروپوزل قبول کرلو، پلیز، میں مانتی ہوں کہ ان دنوں آپ تھوڑا ڈسٹرب ہیں کیونکہ ریحام نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا، جاتے ساتھ آپ کی برائیاں شروع کردیں کہ آپ یہ کرتے ہیں وہ کرتے ہیں، اس کو یہ کہنا نہیں چاہیے تھا، میں کبھی ایسا نہیں کروں گی، آپ جیسا بولیں گے ویسا کروں گی، آپ کیلئے میں شوبز چھوڑ دوں گی، میں سب کچھ چھوڑ دوں گی، فیس بک اور سب کچھ، آپ جیسا بولو گے ویسا کروں گی لیکن ایک دفعہ مجھے رسپانس دو، ایک دفعہ مجھ سے بات کرو،مجھے جلدی نہیں ہے ، آپ وقت لیں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے آپ کسی اور سے شادی نہ کرلو۔ عمران خان اگر آپ نے شادی مجھ سے نہیں کی نا تو میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں شادی نہیں کروں گی، کسی سے شادی نہیں کروں گی، ساری زندگی، یہ میراآپ سے وعدہ ہے ‘۔
جرمن خاتون کا سات بچوں کو قتل
جرمن خاتون کا سات بچوں کو قتل ، لاشوں کو چھپانے کے لئے گھناﺅنا اقدام بھی کر ڈالا

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جانے دنیا کو کیا ہوتا جا رہا ہے ایسی ایسی ظلم اور بربریت کی مثالیں قائم ہو رہی ہیں جو سابقہ انسانیت سوز واقعات کو بھی کہیں پیچھے چھوڑے جا رہی ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ جرمنی میں پیش آیا ہے جہاں خاتون نے سات بچوں کو قتل کر دیا اور پھر لاشوں کو چھپانے کے لئے بھی گھناﺅنا اقدام کر ڈالا ۔
اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7 کے مطابق ایک 45سالہ جرمن خاتون نے آٹھ میں سے سات بچوں کو بے رحمی سے قتل کردیا جن کی لاشیں اس کے گھر سے تھیلوں اور پلاسٹک بیگز سے ملی ہیں۔ عدالت نے ہفتے کے روز بچوں کے قتل میں ملوث خاتون سے تفتیش کرنے اور اس کے ساتھ رہائش پذیر 55سالہ شخص کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کرنے کا حکم دیا ۔۔اپر فرینکونیا پولیس نے بتایا کہ مشتبہ خاتون کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا ، خاتون نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم اس سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس نے کیسے بچوں کو قتل کیا اور پھر انہیں تولیوں اور پلاسٹک بیگز میں ڈال کر چھپایا اور بچوں کا فادر یا فادرز کون ہیں ۔
Friday, November 13, 2015
ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہ
ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہے، 75 سال پر محیط تاریخی تحقیق میں اہم انکشاف
وجہ شراب اور سگریٹ ہی تھی۔ اس کے علاوہ اکثر کی موت کا سبب بھی یہی دونوں چیزیں بنیں۔‘‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’آمدنی کے حوالے سے ان مردوں کی خوشی میں کوئی فرق نہیں دیکھا گیا، یعنی آمدنی کم یا زیادہ ہونا خوشی پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتا۔ ان کی جنسی زندگی کے حوالے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے جو آزادخیال(لبرل) مرد تھے ان کی جنسی زندگی دوسروں کی نسبت بہت زیادہ بہتر تھی۔ ان کی زندگی میں سیاسی وابستگی کا طمانیت پر کچھ خاص اثر نہیں پڑا لیکن ان میں سے جو مرد ’’کنزرویٹو‘‘تھے انہوں نے 68سال کی عمر کے قریب جنسی زندگی سے دوری اختیار کر لی تھی لیکن لبرل مردوں میں 80سال کی عمر میں بھی خواہش قابل ذکر تھی۔
مزید جانئے: بچے کو جنم دینے سے ایک گھنٹہ قبل ڈاکٹر نے خاتون کو ایسی خبر دی کہ زندگی ہی بدل گئی
تحقیق میں واضح ہوا کہ جن مردوں کو بچپن میں والدین اور خصوصاً والدہ کے ساتھ قریبی اور محبت کا تعلق نصیب ہوا وہ آمدنی اور صحت کے لحاظ سے دوسرے مردوں سے کہیں بہتر رہے۔ ماہرین نے کہا کہ 75 سال کی تحقیق کا لب لباب صرف پانچ لفظ ہیں ’’محبت مسرت ہے۔ بات ختم۔‘‘ واضح رہے کہ اس 75سال کی تحقیق پر 2کروڑ ڈالر(تقریباً2ارب روپے) خرچ کیے گئے۔
تحقیق میں واضح ہوا کہ جن مردوں کو بچپن میں والدین اور خصوصاً والدہ کے ساتھ قریبی اور محبت کا تعلق نصیب ہوا وہ آمدنی اور صحت کے لحاظ سے دوسرے مردوں سے کہیں بہتر رہے۔ ماہرین نے کہا کہ 75 سال کی تحقیق کا لب لباب صرف پانچ لفظ ہیں ’’محبت مسرت ہے۔ بات ختم۔‘‘ واضح رہے کہ اس 75سال کی تحقیق پر 2کروڑ ڈالر(تقریباً2ارب روپے) خرچ کیے گئے۔
ہوشیار ،خبردار ۔۔۔۔تکہ کباب اور بار بی کیو کھانے والوں
ہوشیار ،خبردار ۔۔۔۔تکہ کباب اور بار بی کیو کھانے والوں کے لئے امریکی ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لندن(ویب ڈیسک)امریکی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ اچھی طرح سے پکا ہوا گوشت گردے کے سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔نئی تحقیق کے مطابق کھلے شعلوں اور تیز آنچ پر گوشت پکانے سے، گوشت کینسر کا باعث بننے والے مادوں کو پیدا کرتا ہے۔واضح رہے کہ انسانی جسم میں سرطان کا باعث بننے والے مادوں یا دھاتوں کو 'کارسینو جینک' کہا جاتا ہے۔سائنسی جریدہ ’جرنل کینسر ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے لکھا کہ شعلوں پر اعلیٰ درجہ حرارت پر گوشت پکانے یا پھر تیز آنچ پر گوشت پکانے سے گوشت پر مشتمل نقصان دہ کیمیکلز میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ جب گوشت گرل کیا جاتا ہے تو یہ کارسینوجینک مادوں پی ایچ ایل پی (phlp) اور میل کیو ایکس (melQX) کو پیدا کرتا ہے، جو انسانی جسم کی جینیات پر حملہ آور ہونے یا جسم میں خلیوں کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل یا میٹا بولزم کو متاثر کرتے ہیں جس کا نتیجہ سرطان کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس سے منسلک ڈاکٹر زیفینگ وو نے کہا کہ جب گوشت شعلے پر گرل کیا جاتا ہے یا تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے سرخ کیا جاتا ہے تو یہ گردے کے کینسر کی ایک عام قسم رینل سیل کارسنوما کا سبب بن سکتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ گردے کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی خوراک میں سرخ گوشت اور سفید گوشت کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔نتائج سے ظاہر ہوا کہ کیمیکل پی ایچ ایل پی کی اعلیٰ سطح نے گردے کے کینسر کے خطرے کو 54 فیصد بڑھایا تھا جبکہ کیمیکل میل کیو ایکس کی زیادہ مقدار نے کینسر کے خطرے کو دوگنا کیا۔تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر اسٹیفنی میل کونین نے کہا کہ جین کے تجزیہ سے یہ پتا چلا کہ خاص طور آئی ٹی پی آر (ITPR2) نامی جین کی مختلف حالتوں کے ساتھ افراد پی ایچ ایل پی کیمیکل کے مضر اثرات کے لیے زیادہ حساس تھے۔ تاہم ڈاکٹر زیفنگ وو نے غذا میں سے مکمل طور پر گوشت کو خارج کرنے کے لیے نہیں کہا ہے بلکہ اعتدال کے ساتھ کھانے کی ہدایت کی ہے اور پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ایک متوازن غذا کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
سڑکوں پربیگ بیچنے والا چینی دنوں میں ارب پتی ، زندگی کی ایسی کہانی کہ عقل دنگ رہ جائ
سڑکوں پربیگ بیچنے والا چینی دنوں میں ارب پتی ، زندگی کی ایسی کہانی کہ عقل دنگ رہ جائے
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں مہنگی سے مہنگی پینٹنگز فروخت ہوتی رہی ہیں مگرایک چینی کھرب پتی شخص نے 11کروڑ 30لاکھ پاؤنڈز(تقریباً 18ارب12کروڑ روپے) میں ایک پینٹنگ خرید کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اس چینی شخص کا نام لیویکیان ہے ۔ اس نے اتنی خطیر رقم خرچ کرکے اٹلی کے مصور امینڈیو موڈیگلیانی کی بنائی ہوئی پینٹنگ خریدی ہے جس میں ایک برہنہ خاتون کو آرام کرتے ہوئے پینٹ کیا گیا ہے۔لیو نے یہ پینٹنگ ایک بولی کے دوران خریدی ہے۔
لیویکیان کی کہانی بھی اسی قدر حیران کن ہے۔ آغاز میں یہ شخص کنگال تھا اور ہینڈ بیگ فروخت
کرکے گزراوقات کرتا تھا۔ لیکن پھر اپنی محنت کے بل بوتے پر کھرب پتی بن گیا۔
مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ لیویکیان خود ہی اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہے کہ اسے آرٹ کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے مگر پھر بھی وہ اتنی مہنگی مہنگی پینٹنگز خرید رہا ہے۔بس اسے وادرات اور مہنگی پینٹنگز ایک سال قبل لیو نے ایک 500 سال پرانا تاریخی کپ 2 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 3 ارب37کروڑروپے) میں خریدا تھا۔ اسی وقت اس میں چائے پینی شروع کردی تھی۔یہ قیمتی کپ پندرہویں صدی میں چینی بادشاہوں کے خاندان منگ ڈناسٹی کے دور حکومت میں بنایا گیاتھا۔ اس پر بنی مرغیوں کی خوبصورت تصاویر کی وجہ سے اسے ’’چکن کپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کپ کا تعلق قدیم چینی ظروف سازی کے آرٹ سے ہے اور اس جیسے صرف 17 کپ دنیا میں باقی رہ گئے ہیں، اس لیے اس کی تاریخی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اسے چینی ورثے کی مقدس ترین اشیاء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیوپکیان نے یہ کپ ہانگ کانگ میں ایک بولی کے دوران خریدا۔ لیو نے کپ خریدنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس کپ کو 500 سال پہلے شہنشاہ کیانلونگ نے استعمال کیا اور اب میں استعمال کر رہا ہوں، میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ شہنشاہ کے کپ میں چائے پینا کیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘جمع کرنے کا شوق ہے۔ اس سے قبل بھی لیو کئی ایسی مہنگی اشیاء خرید چکا ہے۔
” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، شعیب اخترکا
” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، شعیب اخترکا عمر اکمل کے سسر اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادرپر طنز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے عمر اکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کا خوب مذاق اڑایا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے عمراکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ” عمر اکمل کوغصہ دکھانے اور سیلفیاں بنانے پر ٹیم سے نکال دیا گیا“۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کے سسر اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادر کا بھی خوب مذاق اڑایا” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، عمراکمل کے سسر جی جناب حاجی عبدالقادر المشہور گگلی والے کا اعلان“۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ”عمر اکمل کبھی بھی نہیں سدھرے گا“ انہوں نے عمر اکمل پر جملہ کستے ہوئے کہا ” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے عمراکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ” عمر اکمل کوغصہ دکھانے اور سیلفیاں بنانے پر ٹیم سے نکال دیا گیا“۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کے سسر اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادر کا بھی خوب مذاق اڑایا” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، عمراکمل کے سسر جی جناب حاجی عبدالقادر المشہور گگلی والے کا اعلان“۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ”عمر اکمل کبھی بھی نہیں سدھرے گا“ انہوں نے عمر اکمل پر جملہ کستے ہوئے کہا ” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“۔
Subscribe to:
Posts (Atom)