Thursday, November 5, 2015

اسلام پورہ،گاڑی نہ دینے پر دلبرداشتہ شخص کا تاجر کی دکان پر دھاوا



اسلام پورہ،گاڑی نہ دینے پر دلبرداشتہ شخص کا تاجر کی دکان پر دھاوا


 لا ہور (کرا ئم سیل )اسلا م پو ر ہ کے علاقہ میں گا ڑ ی نہ د ینے پر با اثر شخص نے مقامی تا جر کی د کا ن پر د ھا وا بو ل د یا نقد ی چھین لی اور فا ئر نگ کرتا ہوافرا ر ہو گیا ۔ پو لیس نے د فعہ 382\\427کے تحت مقد مہ 31\\15نمبر در ج کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلا م پو ر ہ کا ر ہائشی مقامی تا جر سر تا ج جس نے مین با زا ر امیں پٹھو رے اور فرو ٹ چا ٹ کی د کا ن بنا ر کھی ہے ۔ پو لیس کے مطا بق سر تاج سے ملزم نو نی بٹ نے گا ڑ ی ما نگی تھی انکا ر کر نے پر ملز م نے گز شتہ روز اسکی د کا ن پر دھا و ابول د یا د کا ن کا سا مان سڑ ک پر پھنک د یا اور غلے سے 45سو رو پے نکا ل لئے اور فا ئر نگ کرتا اور د ھمکیا ں د یتاہوافرا ر ہو گیا ۔ اطلا ع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر سرتا ج کی مد عیت میں مقد مہ در ج کر کے ملزم کی گرفتا ر ی کے لئے چھا پے ما ر نا شروع کردئیے ہیں ۔

abcnews: آسٹریلوی پولیس نے حجاب کی دکان پر دھاوا بول دیاکیو...

abcnews: آسٹریلوی پولیس نے حجاب کی دکان پر دھاوا بول دیاکیو...: آسٹریلوی پولیس نے حجاب کی دکان پر دھاوا بول دیاکیونکہ۔۔۔ بیوقوفی کی انتہاء سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں سے مذہبی امتیاز کا برتاﺅ ...

آسٹریلوی پولیس نے حجاب کی دکان پر دھاوا بول دیاکیونکہ۔۔۔ بیوقوفی کی انتہاء

آسٹریلوی پولیس نے حجاب کی دکان پر دھاوا بول دیاکیونکہ۔۔۔ بیوقوفی کی انتہاء



سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں سے مذہبی امتیاز کا برتاﺅ کہہ لیجیے یا بیوقوفی کہ گزشتہ روز آسٹریلوی پولیس نے ایک دکان پر دھاوا بول دیا جس میں مسلمان خواتین کے لیے حجاب، سکارف اور عبائے فروخت کیے جاتے تھے۔جس وقت پولیس نے سٹور پر دھاوا بولا اس وقت سٹور مالک اپنے ملبوسات کی تشہیر کے لیے اشتہار کی شوٹنگ کروا رہا تھا اور ماڈلز سکارف اور عبائیہ پہن اس شوٹنگ میں حصہ لے رہی تھیں۔ پولیس کافی دیر تک سٹور مالک سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلی گئی۔
پولیس نے میڈیا کے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ انہیں دھوکا ہوا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مختلف رنگوں کے یہ عبائے اور سکارف دیکھ کر انہیں لگا جیسے یہ داعش کے جھنڈے ہیں، اس لیے انہوں نے سٹور پر ریڈ کیا۔ دوسری طرف سٹور کے مالک ٹریک ہوچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے محض اس لیے دھاوا بولا کیونکہ شوٹنگ کروانے والی ماڈلز نے سکارف پہن رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے اندر آتے ہی ماڈلز کو حکم دیا کہ وہ سکارف اور عبائے اتار دیں۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سکارف اور عبائے دیکھ کر پولیس نے یہ کیوں سمجھ لیا کہ یہ داعش کے جھنڈے ہیں۔

آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی

 آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے ا ینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 27 نومبر کو ہونے والا میچ ایڈیلیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجبکہ اگلے سال پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ سیریز طے ہے جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے اور پی سی بی کی رضامندی کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک لیول کی قائداعظم ٹرافی کافائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

Wednesday, November 4, 2015

پاکستان کا خزانہ میاں برادران کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، اعتزازاحسن

پاکستان کا خزانہ میاں برادران کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، اعتزازاحسن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کا خزانہ میاں برادران کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف بی آر کو ملک میں کرپشن کیوں نظر نہیں آرہی ؟ نندی پورمنصوبہ 23 سے 88 ارب تک پہنچ چکا ہے جبکہ میٹرو سمیت تمام پروجیکٹس میں بڑی کرپشن ہوئی ہے لیکن اس پر کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔

عمران خان کے بہنوئی سہیل خان اورجہانگیرترین نے کپتان اورریحام سے متعلق خبریں عارف نظامی کو پہنچائیں



عمران خان کے بہنوئی سہیل خان اورجہانگیرترین نے کپتان اورریحام سے متعلق خبریں عارف نظامی کو پہنچائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اورریحام خان کی پہلے شادی اورپھرطلاق کی خبرسب سے پہلے معروف صحافی عارف نظامی نے دی ،عمران اورریحام کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی اس بارے میں کافی تجسس پایا جاتا تھا کہ عارف نظامی کے وہ کون سے ذرائع ہیں جو انہیں میاں بیوی میں پیدا ہونے والی تلخیوں کے حوالے سے اس قدرمستند خبریں پہنچا رہے ہیں،،پاکستان ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی اسد مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے گھرکی خبریں عارف نظامی کو پہنچانے والے کوئی اورنہیں عمران خان کے بہنوئی سہیل خان اورپی ٹی آئی کے چیئرمین جہانگیرترین ہیں،،ان دونوں شخصیات کی عارف نظامی کے ساتھ گہری دوستی ہے،،کپتان کی بہنیں اپنے بھائی کی ریحام خان کے ساتھ شادی سے خوش نہیں تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل خان ہی وہ گھرکے بھید ی ہیں جو تمام معلومات اپنے دوست عارف نظامی تک پہنچاتے رہے،،دوسری طرف جہانگیرترین بھی عمران خان کے بااعتماد اورقریبی ساتھیوں میں شامل ہے،،ان کی عارف نظامی سے دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،جہانگیرترین جب بھی لاہورآتے ہیں تو عام طورپرعارف نظامی سے ملاقات ضرورکرتے ہیں ۔

شہباز شریف بمقابلہ پرویز خٹک

شہباز شریف بمقابلہ پرویز خٹک

مَیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے طرز حکمرانی کی تعریف کرتا رہا ہوں مگر پلڈاٹ کی طرز حکمرانی بارے رپورٹ نے یقینی طور پر مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں بارے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ مجھے اس رپورٹ میں ایک تضاد نظر آ رہا ہے جسے رپورٹ مرتب کرنے والوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شہباز شریف کی اپروول ریٹنگ 78 فیصد ہے اور اسی طرح ان کی حکومت 76 فیصد ریٹنگ کے ساتھ تمام صوبائی حکومتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مقبول حکومت کے طور پر سامنے آتی ہے، پرویز خٹک کی حکومت 38 فیصد اپروول ریٹنگ کے ساتھ ان سے مقبولیت میں کہیں زیادہ پیچھے ہے، مگر طرز حکمرانی کے 28 میں سے 18 اشاریوں میں مثبت درجہ بندی کے ساتھ کہیں آگے کھڑی بھی نظر آتی ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ مقبولیت کی عمارت کی بنیادیں بہترطرز حکمرانی کے سوا کہیں اور بھی ہیں۔ مجھے یہاں چودھری پرویز الٰہی یاد آ گئے، آمریت کی حمایت اور کرپشن کے الزامات کو فی الوقت نظر انداز کرتے ہوئے، ان کااصلاحات پر مبنی انداز حکمرانی مثالی قرا ر دیا جاتا تھا۔
پلڈاٹ نے اس سے قبل جب نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک کامقبول ترین لیڈر قرار دیاتھاتو عمران خان کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر اس ادارے کی ایسی تیسی کرنا شروع کر دی تھی، اب عین ممکن ہے کہ انصافی اس رپورٹ کو چومنا چاٹنا شروع کردیں کہ ہمارے معاشرے میں حق اسی کو سمجھا جاتا ہے، جو اپنے حق میں ہو۔بہرحال میرے تجزئیے کا سیاسی جماعتوں کے ردعمل سے کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹ گڈ گورننس کی عالمگیر شہرت رکھنے والے شہباز شریف کے لئے یقینی طور پر خوش کن نہیں ہونی چاہئے کہ پرویز خٹک اپنی حکمرانی کے دس شعبوں میں شہباز شریف سے زیادہ ’’ پاس‘‘ ہوئے ہیں ،مگر جہاں دونوں حکومتوں کی کارکردگی کو 50فیصد سے کم، سرخ رنگ میں، منفی اپروول ریٹنگ کے ساتھ فیل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہاں بھی پرویز خٹک کے کہیں نمبرزیادہ ہیں۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے دو بچے کلاس میں فیل ہوئے، ایک بارہ نمبر لے کر فیل ہو ا اور دوسرا بتیس نمبر لینے کے باوجود ناکام ٹھہرا۔ یہ امر شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے لئے انتہائی پریشان کن ہونا چاہئے کہ وہ اٹھائیس میں سے صرف چار شعبوں میں پرویز خٹک سے زیادہ نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ اپنے قریبی حریف سے یوٹیلٹی بلز کلیکشن میں 5فیصد، ڈویلپمنٹ پروگراموں میں 2فیصد، ایمونائزیشن آف چلڈرن میں 1فیصداور پبلک ٹرانسپورٹ میں 4فیصد زیادہ نمبر لے سکے ہیں۔ باقی چوبیس شعبوں میں شہباز شریف کے مقابلے میں پرویز خٹک نے ،امن و امان کی بحالی میں 51فیصد کے مقابلے میں 72فیصد،غربت کے خاتمے میں 29فیصد کے مقابلے میں 46فیصد، تعلیم کے میدان میں 75فیصد کے مقابلے میں 80فیصد، ہیلتھ کئیر میں 60فیصد کے مقابلے میں 75فیصد، توانائی کے منصوبوں کے دھڑا دھڑ افتتاحوں کے باوجود 37فیصد کے مقابلے میں 40فیصد، اینٹی کرپشن میں 23فیصد کے مقابلے میں 51فیصد، ٹرانسپیرنسی میں 25فیصد کے مقابلے میں 55فیصد، صاف شفاف اور بچت کے ساتھ پبلک پروکیورمنٹ میں 24فیصد کے مقابلے میں 47فیصد، ماحولیات میں 32فیصد کے مقابلے میں 59فیصد، لوکل گورنمنٹ کے قیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں26فیصد کے مقابلے میں 56فیصد اور اسی شعبے میں وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی میں24فیصد کے مقابلے میں 40فیصد، موثر عدالتی نظام تک رسائی میں 39 فیصد کے مقابلے میں 59فیصد، معیاری اور خود مختار نوکرشاہی میں22 فیصد کے مقابلے میں 37 فیصد، بے روزگاری کی مینجمنٹ میں 25 فیصد کے مقابلے میں 41فیصد،صاف پانی کی فراہمی میں 44 فیصد کے مقابلے میں 61فیصد، سینی ٹیشن میں 35 فیصد کے مقابلے میں52 فیصد، واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ میں 41 فیصد کے مقابلے میں57 فیصد اپروول ریٹنگ حاصل کی ہے۔ مجھے نواز لیگ والوں سے ادب و احترام کے ساتھ کہنے دیجئے کہ اگر آپ پلڈاٹ کی اپنی قیادت بارے مقبولیت رپورٹ درست تسلیم کرتے ہیں تو پھر چار وناچار اسے بھی درست تسلیم کرنا پڑے گا۔ یہاں آپ اپنی طویل حکمرانی کے باوجودپی ٹی آئی سے نالائق ثابت ہورہے ہیں۔
یہ درست ہے کہ پنجاب اپنی آبادی اور رقبے کے حوالے سے بعض حوالوں سے خیبرپختونخو اکے مقابلے میں انتظام و انصرا م میں مشکل ہے، مگر مشکلات کا سامناتو خیبرپختونخوا والوں کو بھی ہے۔ پلڈاٹ کی اس رپورٹ نے شہباز شریف کی حکمرانی کی انتہائی بری تصویر پیش کی ہے اور یوں لگتا ہے کہ میٹر و اور اورنج لائن جیسے منصوبوں پر اپنی زیادہ توجہ صرف کرنے والے وزیراعلیٰ کوڑھی کے منہ پر میک اپ کر کے اسے خوبصورت بنانے کے لئے کوشاں ہیں، مگر کوڑھ کے علاج کا مرض کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی تجربات جاری ہیں، جبکہ تھانہ کلچر کی بہتری کے لئے تو تجربات کرنے کی بھی زحمت نہیں کی جا رہی، ان کی بیوروکریٹک ٹیم ابھی بھی پرویز الٰہی کی ٹیم کے مقابلے میں ٹین ایجر اور ناتجربہ کار سمجھی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف ایک ہم درد اور غریب دوست حکمران کے طور پر جہاں بھی زیادتی یا قتل کے واقعات ہوتے ہیں ، نہ صرف خود پہنچتے ہیں، بلکہ پوری انتظامیہ کو متحرک کر دیتے ہیں، مگر دوسری طرف جب میں زین قتل کیس میں ان کے پارٹی کے کانجو فیملی سے تعلق رکھنے والے بااثر اور دولت مند رہنما کے بیٹے کو سرعام قتل کرنے کے بعد، لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کی مبینہ سرپرستی کے ساتھ، بری ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں تو میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ یہی کہانی سکرپٹ میں تھوڑی سے تبدیلی کے بعد ہم نے شاہ زیب اور ریمنڈ ڈیوس کیسوں میں سنی ا ور دیکھی تھی، مگر نواز شریف اور شہباز شریف پولیس، پراسیکیوشن،گواہی کے نظام،ماتحت عدلیہ پر بوجھ اور وہاں کرپشن پر کوئی اصلاحات نہیں کر سکے۔ اب ہر دولت مند کے پاس لاکھوں ، کروڑوں روپوں کی صورت قتل کا لائسنس موجود ہے اور مجھے اپنے اس معاشرے سے گھن محسوس ہو رہی ہے۔ کیا یہ الزام بھی اہم نہیں کہ سیاسی میدان میں مسلم لیگ (ن) تیزی سے مسلم لیگ خون میں تبدیل ہوتی چلی جار ہی ہے۔ اس پرسانحہ ماڈل ٹاون سے لے کرابھی دو روز قبل قتل ہونے والے دو سیاسی کارکنوں تک اب تک بے شمار الزامات لگ چکے ہیں اور تاثر یہ بن رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا صدیق کانجو ہو ،رانا ثناء اللہ خان ہو یا کوئی ماجھا گاما، کوئی بھی سزا نہیں پا سکتا۔
مَیں پھر کہوں گا کہ میں شہباز شریف کے درد دل ا قائل ہوں، مگر اس دل کے اس درد کی عکاسی یہ اعداد و شمارنہیں کرتے۔ صوبائی محکموں کی کارکردگی پر اپروول ریٹنگ بھی کابینہ اور پالیسی پر کسی بڑی اوورہالنگ اور آپریشن کا مطالبہ کرتی نظر آتی ہے۔خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پنجاب کے محکموں کی اپروول ریٹنگ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے تعلیم کے محکمے کے 86نمبروں کے مقابلے میں پنجاب کے محکمہ تعلیم کے 78،ہیلتھ کے 85نمبروں کے مقابلے میں 67، داخلہ کے 57 نمبروں کے مقابلے میں 33، فنانس ڈپیارٹمنٹ کے 56 نمبروں کے مقابلے میں31، ایگریکلچر کے 53 نمبروں کے مقابلے میں40، لوکل گورنمنٹ ڈپیارٹمنٹ کے لئے 56نمبروں کے مقابلے میں26،مائنز اینڈ منرلز کے 36 نمبروں کے مقابلے میں16،جنگلات کے 55نمبروں کے مقابلے میں 24 اور خیبرپختونخوا کے پی اینڈ ڈی ڈپیارٹمنٹ کے 48 نمبروں کے مقابلے میں پنجاب کے اسی محکمے نے 39 نمبر حاصل کئے ہیں۔ میرے خیال میں ن لیگی دوستوں کے پاس اس رپورٹ کا جواب دینے کے لئے ایک روایتی اور آسان آپشن تو یہ ہے کہ وہ پلڈاٹ بارے وہی زبان استعمال کریں جو چند روز قبل پی ٹی آئی نے استعمال کی تھی، اس کی کرپشن، مُلک دشمنی اور بغض پر مبنی پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے ممکن ہو تو پابندی ہی عائد کر دی جائے ورنہ دوسرا آپشن تو بہت سخت اور مشکل ہے۔ آپ کو اپنی ٹیم اور حکمت عملی دونوں پر ہی از سر نو غور کرنا ہو گاکہ اب سیاست خدمت اور کارکردگی کا دوسرا نام ہے اور سیاسی میدان میں مقابلہ توقعات سے زیادہ سخت ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پلڈاٹ کی اس رپورٹ نے چین سموکر اور کنٹینر پر ناچنے کا تاثر رکھنے والے پرویز خٹک کو گڈگورننس والے متحرک شہباز شریف سے بہتر ثابت کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

 
اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک )رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ریا ض الحق جج کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملا قات کے بعد معاملات حل ہو گئے ہیں اورریاض الحق جج نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ ریاض الحق جج نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 44سے آزاد امید وار کے حیثیت سے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کو شکست دی تھی جس کے بعد دونوں جماعتوں نے آزاد امید وار سے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے کیے تھے ۔

شہر قائد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بلدیاتی

شہر قائد میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں مل کر میدان میں اترنے کا معاہدہ کرلیا

    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بلدیاتی انتخاب کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتحاد ہو گیااور شہر کے 80فیصد یونین کمیٹیز پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ طے پاگئی ہے ۔جیو نیوز کے مطابق شہر قائد میں مئیر کے لیے جو جیتا وہی سکندر کا فارمولا طے پا یا ہے اور 80فیصد یونین کمیٹیز میں انتخابی نشان ترازو ہو گا یا بلا،اس حوالے سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔بلدیاتی انتخاب میں انتخابی اتحاد کا نعرہ ہو گا ”آو بدلیں اپنا کراچی“ ۔

    abcnews: ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ علیحدگی کا ذمہ دار ...

    abcnews: ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ علیحدگی کا ذمہ دار ...: ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ علیحدگی کا ذمہ دار جہانگیر ترین کو قرار دے دیا  0 Previous Next لاہور (...

    ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ علیحدگی کا ذمہ دار جہانگیر ترین کو قرار دے دیا

    ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ علیحدگی کا ذمہ دار جہانگیر ترین کو قرار دے دیا

     0
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے خاموشی توڑ دی ہے اورعمران خان کے ساتھ اپنی علیحدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کو قرار دیاہے۔
    جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزداہ کے ساتھ 'میں صحافی ایاز اکبر یوسفزائی نے ریحام خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان علیحدگی اور رشتہ خراب کرانے میں جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جس مٹھائی کی بات ہو رہی ہے کہ اس کے ذریعے عمران خان کو مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے دراصل وہ مٹھائی عمران خان کے کزن کی جانب سے بھیجی گئی تھی اور جس وقت عمران خان نے وہ مٹھائی کھائی تو ریحام خان اس وقت گھر پر موجود نہیں تھیں ۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے کچھ قریبی دوستوں کو اس بات کا رنج تھا کہ شادی کے بعد ان کا بنی گالہ میں آنا جانابھی کم ہو گیاتھا ۔

    ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلہ پر رائے بدلنے کا اشارہ



    ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلہ پر رائے بدلنے کا اشارہ

    کراچی، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پالیسی واضح کرے۔ سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے خلاف سرکاری وکیل کے دلائل پر مذاکراتی عمل رک گیا ہے۔ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلہ پر رائے بدلنے کا اشارہ دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام لگایا کہ حکومت کی پالیسی دوہرے معیار پر مبنی ہے۔ مذاکرات میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ قومی اسمبلی میں واپسی کی راہ ہموار کی جائے گی، لیکن سپریم کورٹ میں سرکاری وکیل کے مؤقف پر صدمہ پہنچا۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی واضح نہ ہونے تک مذاکراتی عمل معطل رہے گا۔


    عمرا ن کیلئے ر یحام سکیو رٹی رسک ،جھو ٹ بولتی ….ما ضی



    عمرا ن کیلئے ر یحام سکیو رٹی رسک ،جھو ٹ بولتی ….ما ضی 



        لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار  نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق پر ہر شخص متجسس ہے۔ ریحام خان ایک عالمی سطح کی فلم بنانا چاہتی تھیں جس کیلئے انہوں نے پی ٹی آئی کے متمول رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں‘ معلوم ہوا ہے کہ رہنماﺅں نے حامی بھی بھرلی۔ عمران خان نے ان رہنماﺅں کو منع کیا۔ عمران خان نے ریحام کو بھی اسی سلسلہ میں منع کیا تو جواب ملا کہ فلم کیلئے اپنے ذرائع سے سرمایہ اکٹھا کر رہی ہوں جس دن طلاق ہوئی اس دن بھی ریحام خان چند سرمایہ کاروں سے رابطہ کر رہی تھیں۔ عمران خان کی ہمشیرہ اور بچے بھی ان معاملات سے خوش نہ تھے‘ یہ تمام چیزیں بالآخر طلاق پر ختم ہوئیں۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ بعض پی ٹی آئی رہنماﺅں کا خیال تھا کہ ساری سٹوری ریحام خان نے مجھے بتائی۔ عمران خان‘ ریحام خان سے اکتا چکے تھے‘ جیسے ہی ریحام خان بنی گالہ سے گئیں تو انہیں طلاق بھجوا دی۔ میری خبر کو جھٹلانے میں کئی پی ٹی آئی رہنما اور اینکر پرسنز شامل تھے۔ طلاق باہمی مشاورت اور رضامندی سے نہیں ہوئی بلکہ اچانک میں ریحام خان کے بنی گالہ سے نکلتے ہی طلاق بھیج دی گئی۔ اطلاع کے مطابق ریحام خان کو بتایا گیا تھا کہ ریحام خان سکیورٹی رسک ہیں۔ پارٹی میں یہ نظریہ فروغ پا رہا تھا کہ ریحام پارٹی پر قابض ہونا چاہتی ہیں۔ عمران خان نے تو گھر بسانے کیلئے شادی کی لیکن خاتون کے کچھ اور نظریات اور خواہشات بھی تھیں۔ شادی ارینج میرج نہیں تھی‘ عمران خان کی بہنیں بھی اس کیلئے تیار نہیں تھیں۔ طلاق میں بہنوں کا رول نہیں تھا‘ عمران خان نے خود کہا تھا کہ اس خاتون کے ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے۔ ریحام خان جھوٹ بولتی تھیں‘ اپنا ماضی بھی چھپایا‘ ڈگری بارے جھوٹ بولا۔ یقیناً ریحام خان کے بھی تحفظات ہوں گے۔ عارف نظامی نے کہا کہ کچھ لوگ بیچ میں پڑے ہیں جو معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرانا چاہتے ہیں۔ ریحام خان کو کتاب وغیرہ لکھنے سے روکنے کیلئے عمران خان کو پتہ چل گیا تھا کہ یہ شادی جاری رہی تو سیاسی طور پر بڑا نقصان ہوگا۔ عمران خان کو یقیناً جھٹکا تو لگا ہے‘ عمران خان کو بلدیاتی نتائج سامنے آنے کے بعد بھی پارٹی بارے سوچنا ہوگا۔ عمران خان کے علاقہ میں دوستوں نے اس شادی کی مخالفت کی تھی‘ کچھ قریبی دوست شادی کے باعث عمران خان کو چھوڑ گئے تھے‘ وہ سمجھتے تھے کہ یہ شادی عمران کیلئے زہرقاتل ثابت ہوگی۔ عمران خان پر تو عشق کا بھوت سوار تھا لیکن شادی کے بعد ان کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ ریحام خان کو ای میل کے ذریعے طلاق بھیجی گئی جو ان کو لندن پہنچتے ہی مل گئی۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ متحدہ کے استعفیٰ دینے والے اراکین اپنی نشستوں پر واپس آگئے ہیں‘ اراکین کی واپسی پر انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ سیاستدانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ بھارتی دانشوروں کے بقول بھارت کو سیکولر چہرہ داغدار ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کو اپنا تشخص برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ گائے کے گوشت کا معاملہ مذہبی سے زیادہ سیاسی ہتھکنڈا بن چکا ہے                                                                     

    abcnews: جمہوری آمر زوال کا ذمہ دار،پاکستان دنیا کا مقروض ت...

    abcnews: جمہوری آمر زوال کا ذمہ دار،پاکستان دنیا کا مقروض ت...: جمہوری آمر زوال کا ذمہ دار،پاکستان دنیا کا مقروض ترین پشاور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مس...

    جمہوری آمر زوال کا ذمہ دار،پاکستان دنیا کا مقروض ترین



    جمہوری آمر زوال کا ذمہ دار،پاکستان دنیا کا مقروض ترین

    پشاور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی 6 بار باریاں لینے کے بعد بھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرواسکے جب کہ آمروں کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو اقتدار نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ترقی میں سب سے آگے تھا لیکن جمہوری آمروں نے تمام اختیارات اپنے پاس رکھے جس سے ملک میں زوال آیا تاہم خیبرپختونخوا کی حکومت تاریخ میں پہلی بار گاو¿ں کے لوگوں تک فنڈز پہنچائے گی اور تمام بلدیاتی نمائندوں کو بلاتفریق فنڈز دیے جائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کو خود مختار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے اسپتالوں کو حکومتی کنٹرول سے نکال کر بورڈ آف کورننس کے تحت لائیں گے کیوں کہ حکومتی نظام مکمل بیٹھ چکا ہے اور جب تک اسپتال حکومتی کنٹرول میں رہے گا یہ آگے نہیں چل سکتا کیوں کہ پرانے نظام کے تحت ڈاکٹرز اور ایڈمنسٹریشن تو فائدے اٹھاتی ہے لیکن مریض خوار ہورہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورننس میں عام شہریوں کو شامل کیا گیا ہے اور انہیں مکمل اختیارات دیئے جائیں گے جو خود میریٹ پر ڈاکٹرز اور ایڈمنسٹریشن کو رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے نظام کے تحت حکومتیں پیسے بناتی رہی ہیں اور ایل آر ایچ میں پچھلے 7 سال سے نئی بلڈنگ بن رہی ہے جو 7 ارب روپے خرچ ہونے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوا جب کہ شوکت خانم پر 3 ارب روپے خرچ ہوئے اور 3 سال میں مکمل بھی ہوا۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسپتالوں سے متعلق نیا سسٹم جنوری 2015 میں اسمبلی سے پاس ہونے کے باجود عملدرآمد نہیں ہوا کیوں کہ کچھ ڈاکٹرز کا گروپ ہے جو پرانے سسٹم سے بے پناہ فائدہ اٹھا رہے ہیں اس لیے ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ڈاکٹرز مافیا اسپتالوں میں بہتری نہیں آنے دے رہیاور اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان40سال پہلے تک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اب دنیا کا مقروض ترین ملک بن گیا آج بنگلہ دیش پاکستان سے آگے نکل گیا۔پشاور میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے نیچے ادارے نہیں چل سکتے،ہسپتال پیسہ کمانے کا بہت بڑا ذریعہ بن چکے ہیں۔خیبر پی کے میںہسپتالوں کو سرکاری کنٹرول سے نکالینگے۔حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا تو ڈاکٹر ناراض ہوگئے۔ڈاکٹرصرف ہسپتالوں میں سیر کیلئے آتے ہیں جو کچھ آتے ہیں صرف چند گھنٹوں کیلئے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں تمام ڈاکٹرز کو خبر دار کرتا ہوں کہ ان کو کام کرنا پڑے گا حکومت ان کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ہسپتالوں کو بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کی نگرانی میں دیا جائےگا جس میں قابل اور ایماندار افراد شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم انتہائی خراب ہے اس کو تبدیل کرینگے۔ہم مینڈیٹ لیکر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کرپٹ ڈاکٹرز کیخلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو یہ سٹے آرڈر لے آتے ہیںلیکن ہم ان کا ہرجگہ پیچھا کرینگے ان سے بلیک میل نہیں ہونگے۔ہسپتالوں میں مافیا بننے والوں کے نام اخبارات میں دینگے۔ان کے گھروں کا گھیراو کرینگے۔میں ہسپتالوں کے ٹھیک کرنے پشاور آیا ہوں اس کے بعد میں یونیورسٹیاں پر توجہ دونگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دبا پر بلدیاتی الیکشن کرائے گئے۔خیبر پی کے میں گاﺅں کی سطح پر فنڈز دینگے



    abcnews: بنی گالہ کی اندرونی سیاست عمران اورریحام کی طلاق ک...

    abcnews: بنی گالہ کی اندرونی سیاست عمران اورریحام کی طلاق ک...: بنی گالہ کی اندرونی سیاست عمران اورریحام کی طلاق کی بڑی   لاہور(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے   درمیان...

    بنی گالہ کی اندرونی سیاست عمران اورریحام کی طلاق کی بڑی



    بنی گالہ کی اندرونی سیاست عمران اورریحام کی طلاق کی بڑی

     لاہور(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی بڑی وجہ”بنی گالہ“ کی اندرونی سیاست تھی جہاں جہانگیر ترین ‘ نعیم الحق اور عون چودھری کے بندے اپنے اپنے ایجنڈے پر اپنے مالکان کی صورتحال سے آ گاہ رکھے ہوئے تھے۔ ریحام خان اس صورتحال سے تنگ تھیں اور ان کا ایک کارخاص ”عمر“ ان پر دسترس حاصل نہ کرسکا۔ بنی گالہ کے اندرونی ذرائع کے مطابق علیحدگی کی بڑی وجہ کچھ اداروں کی رپورٹس بنیں جو جہانگیر خان ترین نے آکر عمران خان کو دکھائیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ آنے والے وقت میں یہ ہمارے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر ریحام شاید عمران خان کے متعلق لب کشائی نہ کریں لیکن جہانگیر ترین کے حوالے سے خاموش نہیں رہیں گی

    abcnews: شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کی دعویدار بھارتی ماڈل ...

    abcnews: شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کی دعویدار بھارتی ماڈل ...: شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کی دعویدار بھارتی ماڈل عرشی   ممبئی(آئی این پی)بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان کی طرف سے گزشتہ ماہ مائیکرو ب...

    شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کی دعویدار بھارتی ماڈل عرشی

    شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کی دعویدار بھارتی ماڈل عرشی

     ممبئی(آئی این پی)بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان کی طرف سے گزشتہ ماہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا تھا کہ ”ہاں میں نے شاہد آفریدی کے ساتھ ہم بستری کی ہے۔کیا مجھے کسی کے ساتھ ہمبستری سے پہلے بھارتی میڈیا سے اجازت کی ضرورت ہے؟یہ میری نجی زندگی ہے۔ اور ایسا کرنا میرے نزدیک محبت ہے“۔ اداکارہ کی ان فحش ٹویٹس پر انکے خلاف فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق اداکارہ کے خلاف فتویٰ انکے کھلے عام پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ناجائز مراسم کو زیر بحث لانے کے باعث جاری کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق مزید یہ کہ اداکارہ کی ان فحش ٹویٹس کی وجہ سے پاکستان اور اسلام کی توہین کی گئی ہے۔فتویٰ جاری ہونے کے بعد اداکارہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انھیں پاکستان کے اس رویے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔پاکستان سے کسی نے بھی میری حمایت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔عرشی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی مفتی یا شیو سینا سے نہیں ڈرتیں کیونکہ 

    abcnews: پندرہ سال بعد در جہ حرا رت ڈرامائی طور پر گر جا ئے...

    abcnews: پندرہ سال بعد در جہ حرا رت ڈرامائی طور پر گر جا ئے...: پندرہ سال بعد در جہ حرا رت ڈرامائی طور پر گر جا ئے گا کراچی (خصوصی رپورٹ) سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 15  سالوں میں زمین،...

    پندرہ سال بعد در جہ حرا رت ڈرامائی طور پر گر جا ئے گا

    پندرہ سال بعد در جہ حرا رت ڈرامائی طور پر گر جا ئے گا


    کراچی (خصوصی رپورٹ) سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 15 سالوں میں زمین، منی آئس ایج، یا مختصر برفانی دور کا سامنا کرے گی جس کے دوران موسم سرما شدید ترین ہوگا اور برطانیہ کا مشہور دریائے ٹیمز ماضی کی طرح ایک بار پھر سے منجمد ہوجائے گا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پندرہ برسوں میں سورج کی گرمیوں میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ سے زمین انتہائی سرد ہوسکتی ہے۔ ’یونیورسٹی آف نورتھ امبریا‘ سے منسلک شمسی توانائی کے محققین نے ایک نیا ماڈل تیار کیا ہے جو سورج کی سرگرمیوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔ سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ماڈل کی مدد سے سورج کی 11 سالہ بے ضابطگیوں کی درست پیش گوئی کی ہے۔ تحقیق سے وابستہ پروفیسر ویلینتینا کے مطابق سورج کی سطح پر دو مقناطیسی لہروں کے آپس میں ملنے اور ایک دوسرے پر شمسی سرگرمیاں 60 فیصد کم ہوجائیں گی جس کی وجہ سے 2030 میں درجہ حرارت ڈرامائی طور پر گر جائے گا۔ سائنس دانوں والٹر ماونڈر نے 300 سال پہلے مختصر برفانی دور میں سورج کے دھبوں میں کمی کا مشاہدہ کیا تھا، جو شمسی سرگرمیاں میں کمی کی طرف اشارہ تھا۔ یہ دور 1645ءسے 1715ءکے درمیان کی مدت پر محیط تھا۔ یورپ کی تاریخ میں اس سرد ترین دور کو ”مونڈر مینیمم“ کہا جاتا ہے۔ تاریخی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس وقت کرہ شمالی میں شدید سردی پڑی تھی اور لندن میں دریائے ٹیمز دو ماہ تک مستقل منجمدرہا تھا جبکہ شمالی یورپ اور امریکہ میں فصلیں تباہ ہونے لگی تھیں اور قحط آنے شروع ہوگئے تھے۔ لگ بھگ پونے دو سو سال پہلے سائنس دانوں نے پہلی بار سورج کے دس سے 12 سال کے سائیکل کے دوران مختلف شمسی سرگرمیوں کی دریافت کیا تھا۔ موجودہ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ شمسی سرگمیوں میں اتار چڑھاو¿ زمین پر آب وہوا میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن ماہرین کو یہ نہیں معلوم ورہا تھا کہ سورج کے موسموں میں ٹہراو¿ اور اس پر اٹھنے والے شعلوں میں کمی کیا ہوسکتی ہے؟ 
                   

    abcnews: فلموں میں نظر آنے والے سر اور ہاتھ کٹے انسانوں کے...

    abcnews: فلموں میں نظر آنے والے سر اور ہاتھ کٹے انسانوں کے...: فلموں میں نظر آنے والے سر اور ہاتھ کٹے انسانوں کے پیچھے چھپے راز کیلیفورنیا:  ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے پردہ اسکرین پر خوف و دہشت پھی...

    فلموں میں نظر آنے والے سر اور ہاتھ کٹے انسانوں کے پیچھے چھپے راز

    فلموں میں نظر آنے والے سر اور ہاتھ کٹے انسانوں کے پیچھے چھپے راز

    کیلیفورنیا: ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے پردہ اسکرین پر خوف و دہشت پھیلانے والی خوفناک مخلوق، جنوں، چڑیلوں، سراور ہاتھ کٹے انسانوں کی فلمیں پوری دنیا میں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں جب کہ ان میں اس طرح کے مناظر کو کچھ اس انداز میں فلمایا جاتا ہے کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے لیکن ان مناظر میں جان ڈالنے کے لیے ایک امریکی آرٹسٹ کی تیارکردہ لاشیں اور جسم کے اعضا فلموں کا مرکزی حصہ ہوتے ہیں اور ان مصنوعی اعضا سے ہی ان فلموں میں حقیقت کا رنگ ڈالا جاتا ہے۔
    امریکی آرٹسٹ اور ٹیکنیشن رچرڈ نارتھ کے فنکارانہ اور ماہرانہ ہاتھ ایسے شاہکار تیار کرتے ہیں کہ بالی ووڈ فلموں کا ہر منظر حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے۔ نارتھ کی تیارکردہ کٹے ہوئے سر، بازو، ٹانگیں، انتڑیاں نکلا پیٹ اور دیگر اعضا لیبارٹری میں کچھ اس طرح رکھے ہوتے ہیں کہ جہاں پہلی بار آنے والا شخص خوف اور دہشت سے واپس بھاگ کھڑا ہو لیکن نارتھ بڑی بہادری اور حوصلے سے گھنٹوں ان لاشوں اور کٹے ہوئے جسم کے اعضا کے درمیان اپنا کام مسکراتے ہوئے انجام دیتے ہیں جب کہ دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ نارتھ زندہ انسانوں کے لیے مردہ انسان تیار کرتا ہے۔
    نارتھ کا کہنا ہے کہ جسم کے اعضا کی اس تیاری ایک دلچسپ کام ہے اور فلموں میں اس کی زبردست  ڈیمانڈ ہے۔ فلم میں کسی سپر نیچرل مخلوق کا اچانک کسی انسان کا ہاتھ کاٹ دینے کا منظر اور کٹی ہوئی گردن کا ہلتے ہوئے نظرآنا اور لاشوں کا حرکت کرنا، یہ وہ مناظر ہیں جو اکثر ہورر یعنی دہشت ناک فلموں میں نظر آتے ہیں لیکن اس کی حقیقیت آپ جانیں گے سانسیں روکنے والی اس ویڈیو میں۔

    abcnews: انتہاپسند ہندو لیڈر "شاہ رخ خان "کے پیچھے پڑگئے پ...

    abcnews: انتہاپسند ہندو لیڈر "شاہ رخ خان "کے پیچھے پڑگئے پ...:   انتہاپسند ہندو لیڈر "شاہ رخ خان "کے پیچھے پڑگئے  پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم بر...

    انتہاپسند ہندو لیڈر "شاہ رخ خان "کے پیچھے پڑگئے پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا

     انتہاپسند ہندو لیڈر "شاہ رخ خان "کے پیچھے پڑگئے  پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا

    نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا ذکر کرنے پر انتہا پسند ہندو رہنما اداکار شاہ رخ خان کے پیچھے پڑ گئے اور انہیں ”ملک دشمن“ اور ”پاکستانی ایجنٹ“ قرار دیدیا۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سیکرٹری جنرل کیلاش وجے ورگ نے شاہ رخ خان کودیش دروہی یعنی ملک دشمن اور غدار قرار دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پیغامات میں انہوں نے کہا شاہ رخ خان رہتے انڈیا میں ہیں مگر ذہنی طورپروہ پاکستان میں ہیں،،ان کی فلمیں انڈیا سے کروڑوں روپے کماتی ہیں مگر انہیں بھارتی قوم میں ہی برداشت کی کمی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ملک دشمنی نہیں تواورکیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی کوشش کر رہا ہے تو پاکستان سمیت اسکے حامی بھارت کی ان کوششوں کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ بھارتی قوم کو عدم برداشت کا طعنہ دینے والے پاکستان اوردوسری بھارت مخالف قوتوں کا راگ الاپ رہے ہیں،،کیلاش وجے ورگ کا کہنا ہے کہ جب 1993میں ممبئی میں دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے جب 26/11کوممبئی پرحملہ ہوا اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے؟دریں اثنا وشواہندوپریشد کی فسادی رہنما سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے واپس پشاور بھجوانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شاہ رخ پاکستانیوں کے ذہن اور خیالات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    abcnews: رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق

    abcnews: رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق: رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق شارجہ:  شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کے 12ویں کھلاڑی محمد رضوان نے  مسخرا پن دکھاتے ہوئے انگلش پلیئرز...

    رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق

    رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق

    شارجہ: شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کے 12ویں کھلاڑی محمد رضوان نے  مسخرا پن دکھاتے ہوئے انگلش پلیئرز کو خوب چڑایا، میچ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو جیمز اینڈرسن کی گیند حفیظ کے بیٹ سے ٹکرا کر وکٹ کیپر جونی بیئراسٹو کے گلوز میں محفوظ ہوئی۔
    فیلڈ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیدیا، حیرت میں ڈوبے محمد حفیظ نے ریویو کا اشارہ کر دیا، ری پلے میں ثابت ہوا کہ گیند بیٹ کو چھوکر نہیں گئی تھی، اس وقت پاکستان کے 12ویں کھلاڑی محمد رضوان پانی کی 3بوتلیں لیے میدان میں داخل ہوئے،انھوں نے مسکراتے ہوئے ہاتھ کراس کرکے ناٹ آؤٹ کا اشارہ دینا شروع کردیا۔
    وہ جیمز اینڈرسن سے ٹکراتے ٹکراتے بھی بچے، ابتدا میں ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلیے بے تاب انگلش فیلڈرز رضوان کی اس حرکت پر ناراض دکھائی دیے، جوئے روٹ نے خاص طور پر بُرا مناتے ہوئے چند جملے بھی کس دیے۔

    abcnews: ٹاپ ٹیموں کا ٹکراؤ، ٹیسٹ رینکنگ میں ’’بڑ ی تبد لی ...

    abcnews: ٹاپ ٹیموں کا ٹکراؤ، ٹیسٹ رینکنگ میں ’’بڑ ی تبد لی ...: ٹاپ ٹیموں کا ٹکراؤ، ٹیسٹ رینکنگ میں ’’بڑ ی تبد لی ‘‘ھو سکتی ھے        دبئی:    ٹاپ ٹیموں کے ٹکراؤ سے ٹیسٹ رینکنگ میں’ زلزلے‘ کی پیشگوئ...

    ٹاپ ٹیموں کا ٹکراؤ، ٹیسٹ رینکنگ میں ’’بڑ ی تبد لی ‘‘ھو سکتی ھے

    ٹاپ ٹیموں کا ٹکراؤ، ٹیسٹ رینکنگ میں ’’بڑ ی تبد لی ‘‘ھو سکتی ھے  

     

     دبئی:  ٹاپ ٹیموں کے ٹکراؤ سے ٹیسٹ رینکنگ میں’ زلزلے‘ کی پیشگوئی کردی گئی، پاکستان کو دہائی میں پہلی مرتبہ دوسرے نمبر پر رسائی کیلیے شارجہ میں ہر صورت انگلینڈ کو زیر کرنا ہوگا، میچ ڈرا ہونے سے تیسری پوزیشن ہاتھ آئے گی۔

    نیوزی لینڈ کو زیر کرکے کینگروز پھر سے اپنی سیکنڈ پوزیشن چھین سکتے ہیں، بھارت اپنے ہوم گراؤنڈز پر جنوبی افریقہ کو حیران کرکے ٹاپ ٹیم کا اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ جنگ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، دوسری جانب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت جنوبی افریقہ سے دودو ہاتھ کرنے کیلیے تیار ہے۔
    اس ماہ ٹاپ 6 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ محاذ پر گھمسان کی جنگ کا براہ راست اثر رینکنگ چارٹ پر پڑے گا جس میں کئی ٹیمیں اوپر نیچے ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کو گذشتہ ایک دہائی میں پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلیے انگلینڈ کو ہر صورت شارجہ میں زیر کرنا ہے، اگر میچ ڈرا ہوا تو پھر گرین کیپس سیریز میں 1-0 کی برتری کی بدولت تیسرے نمبر پر ترقی پا لیں گے اور انگلینڈ کو چوتھے نمبر پر جانا پڑے گا۔
    انگلش ٹیم کی فتح کی صورت میں دونوں سائیڈز کی سیریز سے قبل کی تیسری اور چوتھی پوزیشن ہی برقرار رہے گی۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ میں اگلی اپ ڈیٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر جاری ہوگی۔ اگر اس سیریز میں کینگروز 1-0 سے بھی جیت گئے تو دوبارہ دوسری پوزیشن کے حقدار بن جائیں گے۔اگر نیوزی لینڈ سیریز میں کلین سویپ کا کارنامہ انجام دے تو پھر وہ بھی ٹاپ تین ٹیموں میں شامل ہوسکتا ہے۔
    اس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ کو اپ ڈیٹ بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔ اگر بھارتی سائیڈ اپنے ہوم گراؤنڈز پر پروٹیز کو چاروں ٹیسٹ میچز میں شکست دے تو وہ ایک بار پھر دنیا کی ٹاپ ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کرسکتی ہے، اگر یہی نتیجہ جنوبی افریقہ کے حق میں رہا تو پھر ویرات کوہلی الیون کو چھٹے نمبر پر جانا پڑسکتا ہے، اس وقت وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    فیس بک نے 10 نئے فیچرز متعارف کرادیئے



    فیس بک نے 10 نئے فیچرز متعارف کرادیئے

    فیس بک اور واٹس ایپ میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ نت نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ایسے ایسے فیچرز اس میں شامل ہورہے ہیں جس سے اکثر فیس بک صارف واقف ہی نہیں ہیں جب کہ ان کے استعمال سے صارفین کئی مزید فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
    لائیو ویڈیو اسٹریمنگ: فیس بک نے حال ہی میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر لاؤنچ کردیا ہے جس کی مدد سے مشہور شخصیات اور عوام میں مقبول رہنما اپنی لائیو ویڈو فیس بک پر شیئر کر کے 1.5 ارب صارفین تک پہنچا سکتے ہیں۔
    صارف کی تصدیق کے لیے مینشن ایپ متعارف: اس ایپ کے متعارف کرنے سے صارف کسی بھی اپنی تصاویر یا خاص باتیں شیئر کرنے سے قبل اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرسکتا ہے لیکن اس ایپ کو ڈاؤن لوڈکرنے اور استعمال کرنے سے قبل صارف کو ایک آن لائن فارم پر کرنا ہوتا ہے۔
    نوٹس ری بوٹ کرنے کی سہولت: فیس بک کی اس ایپ کے ذریعے صارف اپنے نوٹس کو نہ صرف بلاگ کی طرح بنا سکتا ہے بلکہ اس کے ٹاپ پراپنی بڑی تصویر بھی لگا سکتا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے صارف اپنے نوٹس میں تصویر، ہیڈرز اور فہرست بھی شامل کرسکتا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد فیس بک پر صارف کے نوٹس کو زیادہ خوبصورت اور دلکش بنانا ہے تاکہ لوگ زیادہ بڑے نوٹس تحریر اور کسی بھی دوست، چھوٹے یا بڑے گروپ کے ساتھ شیئر کر سکیں۔
    360 ڈگری ویڈیو: اس ایپ کی مدد سے صارف کسی بھی ویڈیو کو 360 ڈگری یعنی مکمل اسکرین پر دیکھ سکے گا جب کہ فیس بک نے اس ایپ کے لیے اوکولس اور وی آر کی مدد سے اس فیچر کو ڈیولپ کیا۔
    پروفائل تصویر کی جگہ ویڈیو لگائیں: اب فیس بک نے اپنے صارفین کو سہولت فراہم کردی ہے کہ وہ پروفائل تصویر کی جگہ اپنی مختصر ویڈیو بھی لگا سکتے ہیں جب کہ صارف مختصر وقت کے لیے اپنی کوئی بھی تصویر پروفائل پکچرز کے طور پر لگا سکتا ہے جو ایک مخصوص وقت کے بعد پرانی تصویر سے بدل جائے گی۔ یہ عارضی پروفائل تصویر کسی خاص موقع جیسے سالگرہ وغیر کی ہوسکتی ہے جو ایک یا 2 دن بعد ختم ہوجائے گی اور پرانی پروفائل تصویر واپس نظرآئے گی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی یہ فیچر کام نہیں کر رہا۔
    ناپسندیدہ بٹن: بالآخر فیس بک نے صارفین کے ڈس لائیک یا ناپسندیدہ بٹن کا آپشن دینے کا مطالبہ پورا کر ہی دیا لیکن براہ راست آپ ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے بلکہ اس کی بجائے جذبات کی عکاسی کرنے والی ایموجیز متعارف کرائی گئی ہیں جیسے محبت، ہاہا، واؤ، غمگین اور ناراض۔
    سرچ ویڈیو کی سہولت: فیس بک نے اپنے صارف کو مزید سہولت دینے کے لیے سرچ ویڈیو سے ملتی جلتی دیگر ویڈیو کی فہرست بھی سامنے لانے والی ایپ متعارف کرا دی ہے جس کی مدد سے صارف نے جس ویڈیو کو اپنی نیوز فیڈ پر ایک بار تلاش کیا ہو گا اس جیسی دیگر ویڈیوز بھی سامنے آجائیں گی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ابھی ٹرائل بنیادوں پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
    انسٹنٹ آرٹیکلز: فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ایپ کی بدولت صارف اپنے موبائل پر کسی بھی خبر کو 10 گنا زیادہ تیزی سے لوڈ کرسکتا ہے جب کہ اس کے علاوہ نقشے، تصاویر کو زوم کرنے، آٹو پلے اور ویڈیو اور آڈیو کیپشن کی سہولت بھی اس میں شامل ہے۔

    abcnews: واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نی...

    abcnews: واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نی...: واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا نیویارک:  واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس اپنے صارفین...

    واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

    واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

    نیویارک: واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس اپنے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے نت نئے ایپس اور فیچر متعارف کرا رہی ہیں اور اب واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں اب کسی بھی پیغام کا جواب ہوم اسکرین سے بھی دیا جاسکے گا۔

    میسیجنگ فرم واٹس ایپ نے اپنی مقبول ترین ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے پیغام رسانی کے عمل کو آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی صارف ہوم اسکرین اور نوٹیفیکیشن سینٹر سے براہ راست جواب دے سکتا ہے یعنی اب صارف کسی بھی پیغام کا جواب آفیشل ایپ کھولے بغیر بھی دے سکتا ہے۔ صارف اب بآسانی دائیں سے بائیں سوائپ کرکے پوپ اپ ونڈو سے میسج کا جواب دے سکے گا۔ اس نئے فیچرکی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ صارف واٹس ایپ آنے والی کال کا جواب میسج کے ذریعے ہی دے سکے گا۔
    گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ایپل آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے لیے تھری ڈی ٹچ آپشنز بھی متعارف کرایا تھا جس میں صارف جب کسی بھی شخص سے  نئی چیٹ  کرنا چاہے تو اسے صرف کچھ زیادہ دیرٹچ اسکرین پر انگلی رکھنا ہوگی اور اس کی گفتگو شروع ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس نے اسے دینا کی مقبول ترین میسجنگ سروس بنا دیا ہے۔



    ریحام کو شادی پر کتاب کے عوض لاکھوں پاؤنڈز کی پیش کش

    لندن /  اسلام آباد:  برطانوی نشریاتی ادارہ ریحام خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے اور انٹرویو دینے پر اصرار کر رہا ہے جس کے عوض انھیں لاکھوں پاؤنڈ دینے کی پیش کش بھی کر دی گئی ہے۔
    برطانوی پبلشنگ اور میڈیا ہاؤسز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی کے راز کھولنے کے لئے مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں، انھیں عمران خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویوز کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی ہے۔
    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے  ریحام خان سے طلاق کے بعد ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے جس میں دونوں نےعلیحدگی کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
    واضع رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے 30 اکتوبر کو اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔