عمرا ن کیلئے ر یحام سکیو رٹی رسک ،جھو ٹ بولتی ….ما ضی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق پر ہر شخص متجسس ہے۔ ریحام خان ایک عالمی سطح کی فلم بنانا چاہتی تھیں جس کیلئے انہوں نے پی ٹی آئی کے متمول رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں‘ معلوم ہوا ہے کہ رہنماﺅں نے حامی بھی بھرلی۔ عمران خان نے ان رہنماﺅں کو منع کیا۔ عمران خان نے ریحام کو بھی اسی سلسلہ میں منع کیا تو جواب ملا کہ فلم کیلئے اپنے ذرائع سے سرمایہ اکٹھا کر رہی ہوں جس دن طلاق ہوئی اس دن بھی ریحام خان چند سرمایہ کاروں سے رابطہ کر رہی تھیں۔ عمران خان کی ہمشیرہ اور بچے بھی ان معاملات سے خوش نہ تھے‘ یہ تمام چیزیں بالآخر طلاق پر ختم ہوئیں۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ بعض پی ٹی آئی رہنماﺅں کا خیال تھا کہ ساری سٹوری ریحام خان نے مجھے بتائی۔ عمران خان‘ ریحام خان سے اکتا چکے تھے‘ جیسے ہی ریحام خان بنی گالہ سے گئیں تو انہیں طلاق بھجوا دی۔ میری خبر کو جھٹلانے میں کئی پی ٹی آئی رہنما اور اینکر پرسنز شامل تھے۔ طلاق باہمی مشاورت اور رضامندی سے نہیں ہوئی بلکہ اچانک میں ریحام خان کے بنی گالہ سے نکلتے ہی طلاق بھیج دی گئی۔ اطلاع کے مطابق ریحام خان کو بتایا گیا تھا کہ ریحام خان سکیورٹی رسک ہیں۔ پارٹی میں یہ نظریہ فروغ پا رہا تھا کہ ریحام پارٹی پر قابض ہونا چاہتی ہیں۔ عمران خان نے تو گھر بسانے کیلئے شادی کی لیکن خاتون کے کچھ اور نظریات اور خواہشات بھی تھیں۔ شادی ارینج میرج نہیں تھی‘ عمران خان کی بہنیں بھی اس کیلئے تیار نہیں تھیں۔ طلاق میں بہنوں کا رول نہیں تھا‘ عمران خان نے خود کہا تھا کہ اس خاتون کے ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے۔ ریحام خان جھوٹ بولتی تھیں‘ اپنا ماضی بھی چھپایا‘ ڈگری بارے جھوٹ بولا۔ یقیناً ریحام خان کے بھی تحفظات ہوں گے۔ عارف نظامی نے کہا کہ کچھ لوگ بیچ میں پڑے ہیں جو معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرانا چاہتے ہیں۔ ریحام خان کو کتاب وغیرہ لکھنے سے روکنے کیلئے عمران خان کو پتہ چل گیا تھا کہ یہ شادی جاری رہی تو سیاسی طور پر بڑا نقصان ہوگا۔ عمران خان کو یقیناً جھٹکا تو لگا ہے‘ عمران خان کو بلدیاتی نتائج سامنے آنے کے بعد بھی پارٹی بارے سوچنا ہوگا۔ عمران خان کے علاقہ میں دوستوں نے اس شادی کی مخالفت کی تھی‘ کچھ قریبی دوست شادی کے باعث عمران خان کو چھوڑ گئے تھے‘ وہ سمجھتے تھے کہ یہ شادی عمران کیلئے زہرقاتل ثابت ہوگی۔ عمران خان پر تو عشق کا بھوت سوار تھا لیکن شادی کے بعد ان کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ ریحام خان کو ای میل کے ذریعے طلاق بھیجی گئی جو ان کو لندن پہنچتے ہی مل گئی۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ متحدہ کے استعفیٰ دینے والے اراکین اپنی نشستوں پر واپس آگئے ہیں‘ اراکین کی واپسی پر انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ سیاستدانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ بھارتی دانشوروں کے بقول بھارت کو سیکولر چہرہ داغدار ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کو اپنا تشخص برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ گائے کے گوشت کا معاملہ مذہبی سے زیادہ سیاسی ہتھکنڈا بن چکا ہے
No comments:
Post a Comment