Wednesday, November 4, 2015

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلہ پر رائے بدلنے کا اشارہ



ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلہ پر رائے بدلنے کا اشارہ

کراچی، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پالیسی واضح کرے۔ سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے خلاف سرکاری وکیل کے دلائل پر مذاکراتی عمل رک گیا ہے۔ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلہ پر رائے بدلنے کا اشارہ دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام لگایا کہ حکومت کی پالیسی دوہرے معیار پر مبنی ہے۔ مذاکرات میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ قومی اسمبلی میں واپسی کی راہ ہموار کی جائے گی، لیکن سپریم کورٹ میں سرکاری وکیل کے مؤقف پر صدمہ پہنچا۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی واضح نہ ہونے تک مذاکراتی عمل معطل رہے گا۔


No comments:

Post a Comment