Wednesday, November 4, 2015

رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق

رضوان کا انگلش پلیئرز کے سا تھ مذ ا ق

شارجہ: شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کے 12ویں کھلاڑی محمد رضوان نے  مسخرا پن دکھاتے ہوئے انگلش پلیئرز کو خوب چڑایا، میچ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو جیمز اینڈرسن کی گیند حفیظ کے بیٹ سے ٹکرا کر وکٹ کیپر جونی بیئراسٹو کے گلوز میں محفوظ ہوئی۔
فیلڈ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیدیا، حیرت میں ڈوبے محمد حفیظ نے ریویو کا اشارہ کر دیا، ری پلے میں ثابت ہوا کہ گیند بیٹ کو چھوکر نہیں گئی تھی، اس وقت پاکستان کے 12ویں کھلاڑی محمد رضوان پانی کی 3بوتلیں لیے میدان میں داخل ہوئے،انھوں نے مسکراتے ہوئے ہاتھ کراس کرکے ناٹ آؤٹ کا اشارہ دینا شروع کردیا۔
وہ جیمز اینڈرسن سے ٹکراتے ٹکراتے بھی بچے، ابتدا میں ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلیے بے تاب انگلش فیلڈرز رضوان کی اس حرکت پر ناراض دکھائی دیے، جوئے روٹ نے خاص طور پر بُرا مناتے ہوئے چند جملے بھی کس دیے۔

No comments:

Post a Comment