Thursday, November 5, 2015

آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی

 آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے ا ینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 27 نومبر کو ہونے والا میچ ایڈیلیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجبکہ اگلے سال پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ سیریز طے ہے جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے اور پی سی بی کی رضامندی کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک لیول کی قائداعظم ٹرافی کافائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment