Thursday, October 22, 2015

چین برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا

 چین برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا...........



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کردی اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری توانائی کے ایک معاہدے پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 18 ارب ڈالر مالیت کے جوہری پلانٹ سے توانائی کا حصول 2025 ءتک ممکن ہو سکے گا اور سمجھوتے کے تحت اس کی تعمیر پرلاگت کا 30 فیصد چین ادا کرے گا۔بدھ کے روز چینی صدر نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اوربیجنگ حکومت منصوبے پر30ارب پاﺅنڈ خرچ کرے گی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی شراکت داری سے سفوک میں سزویل اور ایسیکس میں براڈ ویل کے دو دیگر جوہری منصوبے پر بھی کام ہو گا۔برطانوی حکومت کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور 60 لاکھ مکانوں تک وافر مقدار میں بجلی پہنچائی جا سکے گی۔پلانٹ کی تعمیر فرانس کی توانائی کی کمپنی ای ڈی ایف چین کی سرکاری جوہری توانائی کے کمپنی سی جی این کے ساتھ مل کر کرے گی۔جوہری معاہدے کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ وہ چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے تجارتی مفادات کے لیے چین کے آگے جھ±ک گئے ہیں۔ تاہم ڈیوڈ کیمرون نے چینی صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشی اور تجارتی تعلقات قائم کیے بغیر برطانیہ چین کے ساتھ انسانی حقوق جیسے معاملات پر کھل کر بات نہیں کر سکتا۔کیمرون نے مزید کہا کہ بیجنگ دنیا کوسستا فولاد فراہم کرنے کے سلسلے میں کمی لانے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس کی وجہ سے برطانیہ میں بھی اسٹیل کی صنعت متاثر ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پِنگ نے کہا کہ وہ لندن کے ساتھ ایک بین الاقوامی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں۔

Wednesday, October 21, 2015

Top 10 Wonders of The World


ن لیگ نے2018 ء کے انتخابات میں ٹکٹ کے لیے کارکردگی شرط رکھ دی

ن لیگ نے2018 ء کے انتخابات میں ٹکٹ کے لیے کارکردگی شرط رکھ دی

لاہور(آن لائن) 2018ءکے انتخابات میں ٹکٹ کے لیے کارکردگی شرط۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور عہدیداروں کو عوامی رابطہ بحال اور کارکنوں کو منانے کی ہدایات۔ لیگی قیادت جلسوں میں نظر آنے لگی۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگی کی اعلیٰ قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے ا ور حلقہ میں وقت دینے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ تمام ضلعی اور صوبائی قیادت کو عوامی مسائل حل کرنے کے علاوہ فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ 2018ءکے عام انتخابات میں ان لوگوں کو ن لیگ کی ٹکٹ دی جائے گی جو بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی دکھائیں گے۔ لیگی اعلیٰ قیادت نے ایک ایک بلدیاتی حلقہ میں ن لیگ کے ہی تین تین پینلز کا الیکشن کو باہمی رضا مندی کے ساتھ ایک ہی ٹکٹ ہولڈر پینل کو کامیاب کروانے اور دیگر لیگی دھڑوں میں انکے حق میں دستبردار کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔وزیراعلیٰ اور اعلیٰ قیادت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی و ضلعی قیادت اور ایم این ایز، ایم پی ایز کے اپنے اپنے حلقوں میں لیگی دھڑوں سے رابطے شروع کریئے ہیں اور خود بلدیاتی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔۔

کراچی:کرپشن کا الزام، پی ایس او کے جی ایم نوید عالم زبیری ایف آئی اے کے حوالے

کراچی:کرپشن کا الزام، پی ایس او کے جی ایم نوید عالم  زبیری ایف آئی اے کے حوالے

 
کراچی: مقامی عدالت نے پی ایس او کے سینئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو 25 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی کی عدالت میں ایف آئی اے نے سینئر جنرل منیجر پی ایس او نوید عالم زبیری کو پیش کیا۔ عدالت نے ریمانڈ کی استدعا پر ملزم نوید عالم زبیری کو 25 اکتوبر تک ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا ،انہیں گزشتہ روز کرپشن کے الزام میں پی ایس او ہائوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
                              

کراچی - پی آئی بی میں قتل، مقتول خاتون بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کی بہن تھیں:

 کراچی - پی آئی بی میں قتل، مقتول خاتون بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کی بہن تھیں:

کراچی، پی آئی بی میں خاتون کو قتل کرکے ملازم اور ملازمہ گھر کا سامان لیکر فرار ہوگئے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قتل ہونیوالی خاتون صدف بچوں اور والد کے ہمراہ پی آئی بی میں رہائش پذیر تھی، اس سے پہلے مقتولہ صدف کے بھائی میجر جہانگیر کو کچھ عرصہ قبل نوری جام تماچی کے مزار پر پراسرار انداز میں قتل کیا گیا تھا۔قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں گھر کے بھیدی ملازم اور ملازمہ نے مالکن صدف کو قتل کردیا۔ مقتول خاتون صدف پاک بحریہ کے ریٹائر افسر کی بہن ہیں۔ واردات کے وقت صدف کے بچے گھر پر موجود نہیں تھے۔ جبکہ والد بالائی منزل پر سورہے تھے، مقتولہ کی لاش اور تیز دھار آلہ قتل کو سب سے پہلے انہوں نے ہی دیکھا۔ پولیس نے گھر کے ایک ملازم اور ملازمہ پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔ جو واردات کے بعد سے غائب ہیں، گھر کا قیمتی سامان بھی موجود نہیں۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز کے 60 فیصد افسران میٹرک بھی نہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن

پاکستان اسٹیل ملز کے 60 فیصد افسران میٹرک بھی نہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن:

کراچی: وزیرمملکت وچیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے انکشاف کیاہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 60 فیصدافسران انڈرمیٹرک ہیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری میں فراڈکا معاملہ نیب کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کے زیرصدارت ہوا، وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو مجموعی طور پر 140 ارب روپے خسارے کاسامناہے،اسٹیل ملزکے ذمے سوئی گیس کے 35 ارب،ٹیکس،ڈیوٹیوں کی مدمیں 80 ارب اورنیشنل بینک کے50 ارب روپے واجب الاداہیں جبکہ اسٹیل ملزکے 60فیصدافسران انڈرمیٹرک ہیں،ملزکی مجموعی اراضی 19 ہزارایکڑہے جبکہ سندھ حکومت کیساتھ 17سوایکڑاراضی کاتنازع چل رہاہے،صوبائی حکومت کوملزکی خریداری کے لیے خط لکھ دیاہے۔ نجی خبر ایجنسی کے مطابق کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان میں 9سال کے دوران 35ارب ڈالرکی اسمگلنگ ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے منگنی کر لی مگر کسے......

بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے منگنی کر لی مگر  کسے ........

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے بالاخر کونال کھیمو سے منگنی کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان جن کی گزشتہ پانچ سالوں سے اداکار کونال کھیمو کے ساتھ قربتیں ہیں، نے بالآخر اداکار سے منگنی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار نے اداکارہ کے ساتھ پیرس میں سیاحت کے موقع پر انہیں شادی کی پیشکش کی اور انہیں خوبصورت انگوٹھی پہنائی جو پہنے ہوئے آج کل وہ میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں اور ہر وقت مسکراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ اداکار انہیں ایسے شادی کی پیشکش کرینگے۔ انہیں ان کا یہ ہٹ کر انداز اچھا لگا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی شادی کی تاریخ کا فیصلہ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور وہی شادی کے انتظامات کریں گی تاہم جلد ہی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان ہو جائے گا۔

سلمان خان کی بہن نے بالی وڈ اداکار کی منگنی کی تردید کر دی

سلمان خان کی بہن نے بالی وڈ اداکار کی منگنی کی تردید کر دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے سلمان خان اور لولیا وینتر کی منگنی کی خبر کی تردید کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ رومانیہ کی ماڈل لولیا سے خاموشی سے منگنی کر لی ہے، لولیا کے ہاتھ میں انگوٹھی دیکھتے ہی باتی میڈیا نے قیاس آرائیاں جاری کر دیں کہ سلمان اور لولیا نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے۔لیکن سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھائی کی کوئی منگنی نہیں ہوئی۔ارپتا کا کہنا ہے کہ پرستاروں کو انکے سپر ہیرو کے خلاف چھپنے والی ہر خبر پر آنکھیں بند کرکے یقین نہیں کرنا چاہیئے۔اس سال کے شروع میں خبر آئی تھی کہ سلمان نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے اور اس سال کے آخر تک وہ اپنی گرل فرینڈ سے سے شادی کر لیں گے.واضح رہے سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کے سلسلے میں بے حد مصروف ہیں، سلمان خان ”سلطان“ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان کا کردار ادا کریں گے، جس کیلئے وہ ہالی ووڈ سے بلائے گئے خاص ٹرینر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں.

RoznamaBnews: وٹیوب پر فلمیں بنانے والی 26 سالہ لڑکی کو یورپی مل...

RoznamaBnews: وٹیوب پر فلمیں بنانے والی 26 سالہ لڑکی کو یورپی مل...: یوٹیوب پر فلمیں بنانے والی 26 سالہ لڑکی کو یورپی ملک میں اعلیٰ سرکاری عہدہ دیدیا گیا، وجہ ایسی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا کیف(مانیٹرنگ ڈیسک...

وٹیوب پر فلمیں بنانے والی 26 سالہ لڑکی کو یورپی ملک میں اعلیٰ سرکاری عہدہ دیدیا گیا، وجہ ایسی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

یوٹیوب پر فلمیں بنانے والی 26 سالہ لڑکی کو یورپی ملک میں اعلیٰ سرکاری عہدہ دیدیا گیا، وجہ ایسی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھی من پسند افراد کو من پسند عہدوں پر براجمان کرنے کی روایت موجود ہے اور اس کے لیے کسی حکومتی شخصیت سے تعلق ہونا ہی واحد میرٹ ہے۔ یوکرائن میں بھی گزشتہ دنوں ایسا ہی میرٹ دیکھنے میں آیا ہے جہاں 26سالہ ناتجربہ کار لڑکی کو یورپ کی کرپٹ ترین بندرگاہ پر کسٹمز کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔اوڈیسا کی یہ بندرگاہ سمگلنگ اور کرپشن کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور کسٹمز کا سخت سے سخت سربراہ بھی یہاں بے بس ہو جاتا ہے۔
ایسے میں یولیا ماروشیوسکا نامی لڑکی کو اس کا ہیڈ بنا دیا گیا ہے جسے اس کا کوئی تجربہ ہی نہیں۔
یولیا دراصل ایک یوٹیوب سٹار تھی۔ اس نے گزشتہ سال احتجاج کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جو اس قدر مقبول ہوئی کہ نہ صرف یوکرائن بلکہ باقی دنیا میں بھی یولیا کو ایک سٹار بنا دیا۔ اس ویڈیو کے بعد زور پکڑنے والے احتجاج کے باعث وکٹر یانوکووچ کی صدارت ختم ہو گئی تھی۔ اوڈیسا کے گورنر میخائل ساکشویلی نے بھی شاید یولیا کو اسی یوٹیوب ویڈیو کی بناءپر اہم عہدے سے نواز دیا ہے۔اب گورنر میخائل نے یولیا جیسی ناتجربہ کار لڑکی کو اوڈیسا کی کرپشن سے لتھڑی پورٹ پر کسٹمز کا سربراہ بنا دیا ہے۔گورنر میخائل جارجیا کے صدر بھی رہ چکے ہیں جہاں ان کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا ہے۔وہ اب اوڈیسا میں ایک اینٹی کرپشن مہم چلا رہے ہیں لیکن مس یولیا کی تعیناتی کے بعد خود انہیں کرپشن اور نااہلی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن یوکرائنی صدر کی طرف سے اس تعیناتی کی حمایت کر دی گئی ہے۔صدر نے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ یولیا کسٹمز کے شعبے کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی لیکن وہ ایک خوبصورت، ذہین اور قابل لڑکی ہے جو اس نوکری کے لیے مناسب ہے۔

آ ن لا ئن انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے یو رپی انٹر نیٹ کمپنیوں اور سیکیو رٹی اداروں کے ما بین تعاون

آ ن لا ئن انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے یو رپی انٹر نیٹ کمپنیوں اور سیکیو رٹی اداروں 

کے ما بین تعاون

برسلز (آ ئی این پی) یورپی یونین نے آن لائن انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے دسمبر سے ایک ایسے فورم کا آغاز کر رہا ہے جہاں انٹرنیٹ کمپنیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کریں گے۔ یورپی یونین کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب شام اور عراق میں سرگرم جہادی تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے یورپی باشندوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے نئے جہادیوں کی بھرتی کے لیے سوشل میڈیا جہادی تنظیموں کا طاقت ور ہتھیار بن چکا ہے۔یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور دیمیتریس آوراموپول±وس نے بر سلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عا لمی برادری کو انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کو روکنا ہوگا، اور یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین انٹرنیٹ فورم قائم کیا جا رہا ہے۔

شیو سینا کی دھمکیوں پر کئی پاکستانی فنکاروں نے دورے منسوخ کر دئیے

شیو سینا کی دھمکیوں پر کئی پاکستانی فنکاروں نے دورے منسوخ کر دئیے

کراچی (اے این این) شیو سینا کی دھمکیوں پر کئی پاکستانی فنکاروں نے دورے منسوخ کر دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارت میں جاکر کام کرنیوالے پاکستانی فنکار عدم تحفظ کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 
متعدد پاکستانی اداکار ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کررہے ہیں جب کہ بہت سے فنکار جو سٹیج شوز کے میوزک کنسرٹ کی وجہ سے بھارت جانا چاہتے تھے، نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا، گزشتہ چند دنوں سے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا پاکستانی فنکاروں کو دھمکی دے رہی ہے کہ وہ بھارت آکر کام نہ کریں ورنہ انھیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ 
اس سے قبل علی ظفر، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان شکیل صدیقی اور دیگر فنکار بھی بھارتی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے حملوں کی وجہ بھارت میں شوز نہ کرسکے۔

گھڑی بنانے والے نوعمر مسلمان طالبعلم احمد کا وائٹ ہائوس کا دورہ

گھڑی بنانے والے نوعمر مسلمان طالبعلم احمد کا وائٹ ہائوس کا دورہ

ٹیکساس(آئی این پی )امریکا میں گھڑی بنا کر گرفتار ہونے والے مسلمان طالب علم محمد احمد نے وائٹ ہاو س کا دورہ کیا ۔ٹیکساس کے محمد احمد کو وائٹ ہاﺅس کے دورے کی دعوت صدر براک اوباما نے دی تھی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد احمد کا نام لیے بغیر لکھا کہ پرتجسس نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ان کی صلاحیتوں کو دبانا نہیں چاہئے۔محمد احمد پچھلے ماہ گھڑی بنا کر سکول لے گیا تھا مگر ٹیچر نے اسے ٹائم بم سمجھ کر گرفتار کرا دیا تھا۔ ناسا کی ٹی شرٹ پہنے اسکی ویڈیو منظرعام پر آئی تو امریکا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی تھی۔

اسلام آباد میں غریبوں کے گردے فروخت کرنےوالا گروہ گرفتار

اسلام آباد میں غریبوں کے گردے فروخت کرنےوالا گروہ گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں غریبوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق منگل کی رات اسلام آبا دکی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو حراست میں لیا ہے جو گردوں کا کاروبار کررہا تھا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے سلیمان اعجاز اور محمد خالد کو گرفتار کیا ہے۔دونوں ملزم فیصل آباد سے غریب افراد کو نوکری کا جھانسہ دیکر اسلا م آبا دلاتے تھے اور دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال میں ا ن کے گردے نکالے جاتے تھے جنہیں وہ بیس سے تیس لاکھ میں فروخت کرتے تھے۔ملزموں کے ذیشان نامی ایک شخص کو گردے نکالنے کے بعد صرف دس ہزار روپے دیئے تھے۔ نجی چینل کے مطابق پولیس  گروہ میں شامل نجی ہسپتال کے  ڈاکٹر انیق اور رفعت کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔

خاتون ایم این اے کا مہمانوں کا استقبال نہ کرنے پرخاتون پولیس کانسٹیبل پر تشدد، تھپڑ مارے، مقدمہ درج

خاتون ایم این اے کا مہمانوں کا استقبال نہ کرنے پرخاتون پولیس کانسٹیبل پر تشدد، تھپڑ مارے، مقدمہ درج

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہجہان مینگریو نے اپنے ساتھ آنے والے مہمان کا استقبال نہ کرنے پر اپنے عملے کے ساتھ مل کر ایم این اے لاجز میں تعینات خاتون پولیس کانسٹیبل افشاں ناز پر تھپڑوں کی بارش کردی جس سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئی۔ خاتون نے مقدمے کے اندراج کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی کو درخواست دیدی۔خاتون کا کہنا ہے کہ میری گیٹ پر ڈیوٹی تھی ایم این اے نے کمرے میں طلب کیااور میرے انکار پر مجھ پر تشدد کیا ،میں اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر کیوں جاتی ۔ امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا مجھ سے زیادتی ہوئی ۔دوسری طرف ایس ایس پی سکیورٹی میر واعظ کا کہنا ہے کہ درخواست مل گئی ہے جلد کارروائی شروع کر دینگے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے مقدمے کے اندراج کا حکم دیدیا ہے

RoznamaBnews: پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پر...

RoznamaBnews: پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پر...: پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں  نواز شریف: واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے ...

RoznamaBnews: پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پر...

RoznamaBnews: پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پر...: پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں  نواز شریف: واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے ...

پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں نواز شریف

پارلیمنٹ موجود،عدالتیں فعال ،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں

 نواز شریف:



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں ایک جماعت نے سیاسی بحران پیداکرنےکی کوشش کی،سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن نے دھاندلی کے الزامات مستردکیے،ضمنی انتخابات کے بعدبھی وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔پارلیمنٹ موجودہو،عدالتیں فعال ہوں،میڈیاآزادہوتوسڑکوں پرتشددکی گنجائش نہیں،معاشرے کوفرقہ واریت اورانتہاپسندی سے نجات دلانے کیلیے کام کررہے ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1999سے قبل پاکستان میں دہشت گردی نہیں تھی ہماری کرنسی سب سے مضبوط تھی،2013میں کمزورمعیشت اوردہشت گردی سے متاثرپاکستان ملا۔12سال تک دہشت گردی نظراندازکی گئی،اتفاق رائے سے دہشت گردوں کےخلاف ضرب عضب شروع کیاگیا،دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے،ان کی پناہ گاہیں ختم کردی گئی ہیں،وہ دن دورنہیں جب دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑکرپھینک دیاجائےگا،ہمارے سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ معیشت کی بحالی ہماری ترجیح ہے،سٹاک مارکیٹ میں ڈھائی سال کے دوران72فیصداضافہ ہوا،بجٹ خسارہ8.8فیصدسے کم ہوکر5.3فیصدرہ گیاہے۔
بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی مدت سے قبل لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیں گے،شفاف اندازسے بجلی کے منصوبوں پررقم خرچ کرنے کاپروگرام بنایاہے، 2017 تک 3600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی،ہائیڈل پاورسے960میگاواٹ بجلی آئےگی،تھرمیں1320میگاواٹ اورپورٹ قاسم کے اندر 1320 میگاواٹ کاپلانٹ لگارہے ہیں۔
نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ نوجوانوں کی تعلیم کیلئے سالانہ10ارب روپے کامنصوبہ شروع کیاہے،کاشتکاروں کیلیے341ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کیاہے، 30برس کی مدت میں مزید560ارب روپے کی بچت ہوگی،جوکارخانہ93ارب روپے میں لگنا تھا وہ 55 ارب میں لگ رہاہے،ہزارہ موٹروے پرکام اگلے سال مکمل کرلیاجائےگا،روس کےساتھ مل کرپائپ لائن بچھارہے ہیں،یہ بڑامنصوبہ ہے،گوادرمیں نیاایئرپورٹ بھی تعمیرہونےوالاہے،مانسہرہ سے چین تک کے کے ایچ کی توسیع کاکام جاری ہے، ہزارہ میں حسن ابدال سے مانسہرہ تک بھی موٹروے تعمیرکیاجارہاہے،اب بہت تیزی سے لاہورکراچی موٹروے بنے گا۔

پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار.............

........پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا کپ میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ موجودہ خراب حالات میں ہم ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔ بلائنڈ ایشیا کپ 17 سے 24 جنوری 2016 تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلاجائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین ہونے والے مذاکرات پر شِیوسینا کے دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد منگل کے روز بھارت نے پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

Tuesday, October 20, 2015

پاکستان کیلیے اچھی خبر ہے کہ.........

 پاکستان کیلیے اچھی خبر ہے کہ..........



 پاکستان کیلیے اچھی خبر ہے کہ یاسر شاہ مکمل فٹ ہونے کے بعد دبئی میں انگلش بیٹنگ لائن کا امتحان لینے کیلیے تیار ہیں،لیگ اسپنر پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف کی وجہ سے ابوظبی میں ایکشن میں نظر نہیں آسکے تھے، دریں اثنا نوجوان اسپنر بلال آصف کو 17ویں رکن کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، پیر کو مشکوک بولنگ ایکشن کا چنئی میں بائیومکینک ٹیسٹ ہونے کے بعد انھیں دبئی بلا لیا گیا،رپورٹ 2ہفتے بعد آئے گی، قواعد کے مطابق مستقبل کا حتمی فیصلہ ہونے سے قبل انھیں بولنگ کی اجازت ہوگی۔