Wednesday, November 4, 2015

بھارت میں کوئی بھی پاکستانیوں کوپرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا، سلمان خان

بھارت میں کوئی بھی پاکستانیوں کوپرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا، سلمان خان

مبئی: پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوزسلوک کے خلاف سلمان خان بھی میدان میں آگئے اور بالی ووڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اگر کوئی فنکار بھارت آکراپنی اداکاری کے ذریعے رواداری کا پیغام دینا چاہتا ہے تو اسے بھارت آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، فن اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی جب کہ ثقافت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
سلمان خان نے کہا کہ فن کا تعلق عام لوگوں سے ہے، بھارت کے پروگراموں کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملتی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بہت بہتر ہے جب کہ بھارت میں بھی لوگ پاکستانی چینلز دیکھنا چاہتے ہیں اس طرح پاکستانی چینلزبھی بھارت میں آن ائیر ہونا چاہیے۔
دوسری جانب دبنگ خان نے بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیتا کو بلقیس ایدھی جتنی محبت گھر والوں سے بھی ملنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ کم محبت ملنے پر گیتا پاکستان واپس جانے کا مطالبہ کردے۔ انہوں نے گیتا کا خاندان نہ ملنے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارت میں جاکر کام کرنیوالے پاکستانی فنکارعدم تحفظ کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں

شادی پر مہمانوں کے لئے تمباکو کا انتظام، ہربھجن سنگھ نئی مشکل


شادی پر مہمانوں کے لئے تمباکو کا انتظام، ہربھجن سنگھ نئی مشکل میں

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اپنی شادی کے موقع پر مہمانوں کی سگریٹ سگار سے تواضع کرکے مشکل میں پڑگئے، ان کے خلاف سکھ تنظیموں نے شکایات درج کرادی ہیں۔
بھارتی میڈیار رپورٹس کے مطابق سکھ آرگنائزیشنز کا مطالبہ ہے کہ ہربھجن نے شادی کے موقع پر تمباکو نوشی عام کر کے سکھ مذہب کی توہین کی ہے جس میں تمباکواور الکوحل پر سخت پابندی ہے، ان تنظیموں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہربھجن کے خلاف ’اکال تخت‘ سے بھی شکایت کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، ہربھجن کی شادی کے موقع پر کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

خودسوزی کی کوشش پر گرفتار ہونے والا شخص ٹینکی پر چڑھ گیا

خودسوزی کی کوشش پر گرفتار ہونے والا شخص ٹینکی پر چڑھ گیا


مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)تحصیل جتوئی میں ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش میں ناکامی پر ٹی ایم اے کی ٹینکی پر چڑھ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحصیل جتوئی کے ایک رہائشی نے اپنے سسرال والوں سے جائیداد کے تنازعہ پر سبزی منڈی میں خود سوزی کی کوشش کی جس پر وہاں موجود لوگوں نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے رکھا تھا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوکر ٹی ایم اے کی ٹینکی پر چڑھ گیا اور کافی دیر تک وہاں موجود رہا جس کے بعد پولیس نے اس شخص سے مذاکرات کیے اور اس کو بحفاظت ٹینکی سے نیچے اتار لیا۔
خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کا موقف تھا کہ اس کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ ہے لیکن سسرال والوں کے بااثر ہونے پر پولیس اس کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ خود کشی پر مجبور ہوگیا ہے۔ پولیس حکام نے اس شخص کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وہ ٹینکی سے اتر گیا۔

سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا،کفیل کی تبدیلی، مقیم کارڈ کی آن لائن سہولت

سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا،کفیل کی تبدیلی، مقیم کارڈ کی آن لائن سہولت



جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ملٹی پل ویزا اور کفیل کی تبدیلی کے عمل کو 
آسان تر بنا دیا ہے ،اب ان کاموں کے لئے پاسپورٹ آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔وزارت داخلہ کی 'ابشر' آن لائن سروس میں سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو ملٹی ایگزٹ، ری اینٹری ویزوں کے اجراءاور کفیل کی منتقلی سمیت کئی سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ میں فنی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کرنل خالد بن حماد السیخان نے بتایا ہے کہ ابشر سروس کو مسلسل بہتر بنا یا جارہا ہے تاکہ محکمے کی تمام سہولیات انٹرنیٹ پر میسر ہوں اور صارفین کو پاسپورٹ آفس کے چکر نہ لگانے پڑِیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس سروس کے ذریعے 78 لاکھ افراد اقامہ یعنی رہائشی پرمٹ کی تجدید کروا چکے ہیں جبکہ 60 ہزار نئے مقیم کارڈ (اقامہ) جاری کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 لاکھ سے زائدایگزٹ اور ری اینٹری ویزے بھی جاری ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ لوگوں نے اپنی چھٹیوں میں توسیع کروائی ہے اور12 لاکھ سفری پرمٹس کا اجراءبھی ہوا ہے۔

abcnews: لاہور سے مبینہ پڑ و سی ملک کا دہشت گرد گرفتار، موب...

abcnews: لاہور سے مبینہ پڑ و سی ملک کا دہشت گرد گرفتار، موب...: لاہور سے مبینہ پڑ و سی ملک کا دہشت گرد گرفتار، موبائل نیٹ ورک کی سم برآمد لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا ...

لاہور سے مبینہ پڑ و سی ملک کا دہشت گرد گرفتار، موبائل نیٹ ورک کی سم برآمد

لاہور سے مبینہ پڑ و سی ملک کا دہشت گرد گرفتار، موبائل نیٹ ورک کی سم برآمد


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی رات حساس اداروں نے لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس سے افغان موبائل نیٹ ورک کی سم برآمد ہوئی ہے۔سکیورٹی ادارے نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک چھکا مارنا آسان،لمبی پارٹرنرشپ کھیلنا مشکل، پاکستان میں رہ کر میڈیا میں رہوں گی:ریحام خان

ایک چھکا مارنا آسان،لمبی پارٹرنرشپ کھیلنا مشکل، پاکستان میں رہ کر میڈیا میں رہوں گی:ریحام خان


لندن(نیوزڈیسک)اپنی طلاق کے بعد پہلی بارعوام میں ظاہر ہوتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر میڈیا میں کام کریں گی۔ان کے اس بیان نے کافی لوگوں کو حیران کردیا ہے اور وہ اسے عمران خان کے لئے ایک اور جھٹکا قرار دے رہے ہیں۔

مانچسٹر میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے پہلی بار عوام کے سامنے آکر  ایسی بات کہہ دی جو شائد تحریک انصاف کے لوگوں کو پسند نہ آئے۔ طنزیہ انداز میں انہوں نے عمران خان کے ایک قول کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے بہت پسندیدہ کپتان ہیں،ان کی ایک بڑی مشہور بات ہے کہ آخری وقت تک ثابت قدم رہو،ایک چھکا لگا کرآپ جیت نہیں سکتے لیکن بات تو تب ہے کہ آپ ایک لمبی پارٹنرشپ کھیلیں‘۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک روش ہے کہ جو بھی نئی چیز ہوتی ہے اس کا سب سے منفی پہلو اپناتے ہیں اور اس کے مثبت پہلو نہیں اپناتے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں رہ کر میڈیا میں کام کریں گی۔

آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا تھا لیکن پی سی بی نے بات نہیں سنی :سعید اجمل

آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا تھا لیکن پی سی بی نے بات نہیں سنی :سعید اجمل

کراچی (مانیٹرنگ ڈی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ وہ انٹرنیشنل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی بات نہیں سنی ،مجھے یقین ہے کہ میڈیکل گراﺅنڈ اپنا کیس جیت سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا کہناتھا کہ ان 13،14سال کی عمرا میں ان کا ایکسیڈنٹ ہواتھا جس میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی تھی اسی وجہ سے ان کا ہاتھ سیدھا نہیں ہوتا ۔سعید اجمل نے کہاکہ انہیں رینکنگ میں نمبر ون سے نیچے پھینک دیا گیاہے ،وہ بہت محنت کر رہے ہیں میدان میں دوبارہ نمبر ون بن کر آنے کیلئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بلیک باکس نتیجہ جاری کرتاہے یہ باکس کیاہے آج تک جواب نہیں ملاہے ،آئی سی سی کا کہناہے کہ میڈیکل کنڈیشن ختم کر د ی گئیں ہیں ،میرے ساتھ صحیح ہوایا غلط دیکھناضروری ہے ۔

شین وارن نے شہرت کیلئے یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا ، جاوید میانداد



شین وارن نے شہرت کیلئے یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا ، جاوید میانداد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے میڈیا کی چکا چوند اور کیمروں کی بھرمارکو دیکھ کر یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا تاکہ انہیں شہرت مل سکے۔ اگروہ اتنے ہی اچھے استاد اور کوچ ہیں تو انہوں نے آج تک اپنے ملک میں کتنے سپنرز کو کو چ
 کیا۔
روزنامہ جنگ کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس اس وقت کوئی لیگ سپنر ہی نہیں ہے۔ ایشیائی بولروں نے دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے انہیں کسی گورے کی کوچنگ کی ضرروت نہیں ہے۔انہوں نے پاکستانی بولنگ کوچ مشتاق احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے ہوتے ہوئے گورے کوچ کا پاکستانی بولروں کی تربیت دینا کچھ مناسب نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک عبدالقادر سے بڑا کوئی لیگ سپنر نہیں دیکھا آج کے بیٹسمین تو عبدالقادر کے فلپر کو بھی نہیں سمجھ سکتے انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کو آوٹ کیا جبکہ شین وارن خود بھی عبدالقادر سے مشورے لیتا تھا۔

abcnews: سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے انتہائی پریشان کن خ...

abcnews: سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے انتہائی پریشان کن خ...: عودی عرب میں مقیم افراد کیلئے انتہائی پریشان کن خبر   ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات اب سعودی عرب می...

سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے انتہائی پریشان کن خبر



عودی عرب میں مقیم افراد کیلئے انتہائی پریشان کن خبر



 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات اب سعودی عرب میں مقیم افراد کو 
فراہم کئے جانے والے پانی کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوں گے اور مقامی میڈیا کے مطابق پانی کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم ہونے کے بعد اس کی قیمت میں واضح اضافہ ہو سکتا ہے۔

’گلف نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی، حکومتی اور بڑے کارپوریٹ صارفین کے لئے 16 دسمبر سے فی مکعب میٹر پانی کی قیمت 4ریال سے بڑھا کر 9ریال کردی جائے گی۔ کچھ دیگر اخبارات نے بھی یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ حکومت پانی کے استعمال میں کمی اور اس کے ضیاع کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہتی ہے۔

Tuesday, November 3, 2015

بنگلہ دیش نے پاکستان کیلیے’نولفٹ‘ کا بورڈ لگا دی

دسمبر میں باہمی سیریز کے لیے باضابطہ رابطے سے قبل ہی مصروفیت کا عذر پیش:فوٹو: اے ایف پی
ڈھاکا:  بنگلہ دیش نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دسمبر میں باہمی سیریز کیلیے باضابطہ رابطہ کرنے سے قبل ہی ’نولفٹ‘ کا بورڈ لگا دیا، بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اگلے چند ماہ کافی مصروف ہیں، اضافی میچز سے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل سے دوچار کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان رواں برس کے آغاز سے ہی اس بات پر اصرار کررہے تھے کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے سیریز سے انکار کی صورت میں انکے پاس پلان بی موجود ہے، مگر یہ بھی حقیقت سب کے سامنے تھی کہ دسمبر میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے سوا اور کوئی ٹیم فارغ ہی نہیں ہوگی۔ گذشتہ دنوں شہریارخان نے ایک بنگلہ دیشی چینل سے بات چیت میں عندیہ دیا کہ دسمبر میں ہم بی پی ایل کے بعد ٹائیگرز سے دبئی میں سیریز کھیل سکتے ہیں۔
ان کے آفیشل رابطہ کرنے سے قبل ہی بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے نولفٹ کا بورڈ لگا دیا، وہ کہتے ہیں کہ درحقیقت ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، نومبر میں ہم زمبابوے سے سیریز کھیل رہے ہیں، اس کے بعد بی پی ایل ہوگی، پھر ہمارے کھلاڑیوں کو آرام کا مختصر وقت ملے گا اور زمبابوین ٹیم ٹیسٹ ٹور کیلیے دوبارہ پہنچ جائے گی۔
ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 ایونٹ بھی ہونے ہیں۔ نطم الحسن نے کہا کہ مصروف ترین شیڈول کے درمیان ہمارے کھلاڑیوں کو تازہ دم ہونے کیلیے صرف15 دن ہی میسر آئیں گے، اس میں ہم اضافی میچز کھیل کر ان کے انجری کا شکارہونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ واضح رہے کہ 22 نومبر سے شروع ہونے والی بی پی ایل 15 دسمبر کو ختم ہوگی جبکہ زمبابوین ٹیم ٹیسٹ ٹور پر جنوری کے شروع میں بنگلہ دیش کا رخ کرے گی۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے واضح کیا کہ پی سی بی کی جانب سے ٹور کے حوالے سے آفیشل طور پر ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

abcnews: برطانیہ میں خاتون گرفتار....و جہ ا نتحای شر منا ک

abcnews: برطانیہ میں خاتون گرفتار....و جہ ا نتحای شر منا ک: برطانیہ میں خاتون  گرفتار....و جہ ا نتحای شر منا ک        لندن:  برطانیہ میں پلائے ماؤتھ میں واقع ایک خاتون نے نماز پڑھتے افراد کے سام...

برطانیہ میں خاتون گرفتار....و جہ ا نتحای شر منا ک

برطانیہ میں خاتون گرفتار....و جہ ا نتحای شر منا ک 

   لندن: برطانیہ میں پلائے ماؤتھ میں واقع ایک خاتون نے نماز پڑھتے افراد کے سامنےانتہائی شرمناک حرکت کی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

   
     گرفتار کی جانے والی 36 سالہ  کلیئر فیرل پر نازیبا رویے، ہراساں کرنے اور دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات ہیں جس نے ایک مسلمان میاں بیوی اور ان کے دو کم عمر بچوں کے سامنے ایک شرمناک حرکت کی ہے۔ پولیس نے مسلم خاندان کی شناخت جاری نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ان کا دس سالہ بیٹا اور آٹھ سال کی ایک بیٹی بھی پارک میں موجود تھی اور یہ واقعہ ان کے سامنے ہوا ہے۔ یہ جوڑا پارک میں تفریح کے لیے آیا تھا اور نماز کے وقت  وہاں نماز ادا کررہا تھا۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے 27 نومبر کو پلائے ماؤتھ کراؤن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔


abcnews:

abcnews:

Chinese Girl in Pakistan

abcnews: طالبان نے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون کو سنگ...

abcnews: طالبان نے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون کو سنگ...: طالبان نے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون کو سنگسارکر دیا کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان نے ایک نوجوان خاتون کو سنگسار ...

طالبان نے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون کو سنگسارکر دیا

طالبان نے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون کو سنگسارکر دیا


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان نے ایک نوجوان خاتون کو سنگسار کر دیا ہے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق خاتون کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کر دی گئی تھی اور وہ ایک اور مرد کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ افغان میڈیا پررخسانہ نامی اس خاتون کو سنگسار کرنے کی ویڈیو فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے جس میں اسے کلمہ شہادت پڑھتے سنا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ افغان صوبہ غور کے علاقے غلمین میں ایک ہفتہ قبل پیش آیا۔ اس واقعے کی تصدیق خاتون گورنر سیما جوئندہ نے بھی کی ہے۔واقعے کے بعد سول سوسائٹی اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بچوں سے بداخلاقی کی سزا عمر قید یا موت

بچوں سے بداخلاقی کی سزا عمر قید یا موت، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فوجداری قانون میں ترمیمی بل منظور کر لیا

   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے جس میں نوعمر بچوں سے بداخلاقی کرنے والوں کیلئے عمر قید یا موت کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ بل کل قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رانا شمیم کی زیر صدارت ہوا جس میں فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کیا گیا۔ بل میں بچوں سے بداخلاقی کی سزا عمر قید یا سزائے موت تجویز کی گئی ہے جبکہ نوعمر بچی یا غیر مسلم عورت کی جبری شادی کی سزا 5 سے 10 سال قید مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 
بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ زیادتی کا شکار بچے کی شناخت ظاہر کرنے پر 2 سال تک کی سزا دی جائے جبکہ کارروائی نہ کرنے والے پولیس افسر کو 6 ماہ سے 2 سال تک کی سزا اور متاثرہ بچوں کا علاج نہ کرنے والے کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ۔ اجلاس میں شریک سید افتخار الحسن نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تجویز بھی دی جس پر ایسا کرنے والوں کے خلاف سزا بڑھا کر 7 سال کرنے کی تجویز بھی بل میں شامل کر دی گئی ہے۔














چینی لڑ کی د و ست کی بیو فا ی میں پا کست ن پحنچ گی

چینی لڑ کی د و ست کی بیو فا ی میں پا کست ن   پحنچ گی                  

abcnews: عابد شیر علی کے بھائی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار ...

abcnews: عابد شیر علی کے بھائی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار ...: عابد شیر علی کے بھائی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،دو بارہ گنتی کے لیے درخواست فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) فیصل آباد میں ع...

عابد شیر علی کے بھائی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،دو بارہ گنتی کے لیے درخواست

عابد شیر علی کے بھائی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،دو بارہ گنتی کے لیے درخواست





فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) فیصل آباد میں عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی نے بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ دوبارہ گنتی کیلئے درخواست بھی دے دی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریقہ طے کر لیاجس کے مطابق وزیراعلیٰ کی نگرانی میں بورڈ انٹرویو کرے گا۔فیصل آباد میں میئر گروپ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے عامر شیر علی نے شکست ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواست بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب رانا ثنا اللہ کا دعوی ہے کہ میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریقہ طے ہو گیا ہے۔

abcnews: عمران خان نے اب بڑ ا فیصلہ کر لیا

abcnews: عمران خان نے اب بڑ ا فیصلہ کر لیا: عمران خان نے    اب  بڑ ا  فیصلہ کر لیا  .....           اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ عم...

عمران خان نے اب بڑ ا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے    اب  بڑ ا  فیصلہ کر لیا .....     

    

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ عمران خان اب اپنا زیادہ تر وقت خیبر پختون خواہ میں گزاریں گے ۔تفصیلات کے مطابق نعیم الحق کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس کے بعدا نہوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ ا ب خیبرپختون خواہ پر خصوصی توجہ دیں گے اور اپنا زیادہ تر وقت کے پی کے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اورتعمیر وترقی کیلئے صرف کریں گے ۔

abcnews: ریحام خان نے مہم چلانے کا اعلان کر دیا

abcnews: ریحام خان نے مہم چلانے کا اعلان کر دیا: ریحام خان نے مہم چلانے کا اعلان کر دیا لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے علی...

ریحام خان نے مہم چلانے کا اعلان کر دیا


ریحام خان نے مہم چلانے کا اعلان کر دیا



لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد پہلا بیان جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف بہت جلد مہم چلائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا کہناتھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دینا چاہتی تھیں تاہم ان کیخلاف منفی مہم شروع کی جانے والی تھی اور وہ اس کا جواب شادی میں رہتے ہوئے نہیں دے سکتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ لندن روانگی سے چار گھنٹے قبل علیحدگی کے معاملات اور طلاق کیلئے مالی معاملات طے پانے سے متعلق تمام خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں اورنہ ہی عمران خان سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لندن ذہنی سکون حاصل کرنے کیلئے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ ہیں اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے اور منفی مہم چلانے والوں کیخلاف جلد مہم چلائیں گی ۔

abcnews: نیپالی وزیر اعظم کی مودی کو و ا ر نگ ....

abcnews: نیپالی وزیر اعظم کی مودی کو و ا ر نگ ....: نیپالی وزیر اعظم کی  مودی کو و ا ر نگ     -  نیپال کے اندرونی معاملات میں آئندہ مداخلت نہ کر  ے .  کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک )صرف ملکی ...

نیپالی وزیر اعظم کی مودی کو و ا ر نگ ....

نیپالی وزیر اعظم کی  مودی کو و ا ر نگ     -  نیپال کے اندرونی معاملات میں آئندہ مداخلت نہ کر  ے . 

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک )صرف ملکی سطح پر ہی نہیں دنیا بھر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسوں پر تنقید اور احتجاج ہورہے ہیں وہاںٹیلی فون پر نیپالی وزیر اعظم بھی ان پر برس پڑے اور نیپال کے اندرونی معاملات میں آئندہ مداخلت نہ کرنے کی وارننگ دیدی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز نیپالی پولیس نے بھارت کو جانےوا لے سرحدی راستے پر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کےخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا اور راستے کو کھول دیا ہے۔یاد رہے مظاہرین وہاں40روز سے نیپال کے نئے آئین کے خلاف دھرنا دے رہے تھے اور بھارت کو جانےوالے راستے بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے وہاں سینکڑوں ٹرک پھنس گئے تھے اور بھارت سے تیل کی سپلائی بند ہوگئی تھے جس کی وجہ نیپال بھر میں تیل کا بحران پیدا ہوچکا ہے اور حکومت کو مجبوراً گاڑیوں پر پابندی لگانا پڑی اور چین سے تیل لینا پڑا۔نیپالی حکومت کا الزام ہے کہ بھارت ان مظاہرین کی پشت پنائی کررہا ہے۔ آخر کار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا کہ مظاہرین کےخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور پولیس نے مظاہرےن کے کیمپ اکھاڑ دیئے اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔اس کے بعد بھارت نے الزام لگایا کہ پولیس کی فائرنگ سے سرحد پر ان کا شہری ہلاک ہوگیا ہے اور مودی نے رعب ڈالنے کیلئے اپنے نیپالی ہم منصب کو فون کردیا لیکن آگے سے توقع سے ہٹ کر نیپالی وزیر اعظم ان پر برس پڑے اور وارننگ دیدی کہ آئندہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

بلاول بھٹو نے باقاعدہ پارٹی کی قیادت کرنا شروع کر دی ،زرداری آہستہ آہستہ بلاول کیلئے جگہ چھوڑ دیں گے :قمرالزمان قائرہ

بلاول بھٹو نے باقاعدہ پارٹی کی قیادت کرنا شروع کر دی ،زرداری آہستہ آہستہ بلاول کیلئے جگہ چھوڑ دیں گے :قمرالزمان قائرہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی کی قیادت کرنا شروع کر دی ہے ،شریک چیئرمین آصف زرداری آہستہ آہست بلاول کیلئے جگہ چھوڑ دیں گے ۔

نجی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان قائرہ کا کہناتھا کہ شریک چیئرمین کا عہدہ مخصوص وقت کیلئے بنایاگیاتھا،بے نظیر بھٹو شہید کی وصیت کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین بنے ہیں اور انہوں نے اب باقاعدہ پارٹی کی قیادت کرنا شروع کر دی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری آہستہ آہستہ بلاول کیلئے جگہ چھوڑ دیں گے لیکن وہ سیاست سے الگ نہیں ہوں گے ۔

abcnews: مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی ا...

abcnews: مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی ا...: مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی انتہائی تشویشناک پیشن گوئی  نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلوں پر تحقیق کرنے والے ایران...

مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی انتہائی تشویشناک پیشن گوئی

مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی انتہائی تشویشناک پیشن گوئی 


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلوں پر تحقیق کرنے والے ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرمہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق کی روشنی میں دوہفتے قبل  خوفناک انکشاف کیا تھا  کہ مستقبل قریب میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے والا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً چار کروڑ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کیشے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ براعظم ایشیاءاور امریکا کو نشانہ بنائے گا جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی براعظمی پلیٹیں ٹکڑوں میں بٹ جائیں گی اور ان براعظموں میں واقع ممالک تباہ و برباد ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر کیشے کہتے ہیں کہ ریکٹر سکیل پر 6اور 8.3 شدت کے زلزلے محض ایک ابتداءہیں اور آنے والے موسم خزاں سے پہلے سب سے بڑا زلزلہ آسکتا ہے جو اس قدر تباہی کرے گا کہ اسے سب سے بڑی تباہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 10 سے 16 شدت کے زلزلے آئیں گے اور بعض ممالک میں تو ان کی شدت 20 سے 24 تک ہوگی۔ یہ زلزلے زمین کے جنوبی نصف کرہ کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کیشے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین اور جاپان سب سے پہلے زلزلے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ عالمی پیمانے پر آنے والے ان زلزلوں کے نتیجے میں دنیا کے معیشیت تباہ ہوجائے گی اور عالمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا ، گویا ایک طرح سے دنیا ہی خاتمے کے قریب پہنچ جائے گی۔ 

Monday, November 2, 2015

abcnews: بھارت میں موجود افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے ...

abcnews: بھارت میں موجود افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے ...: بھارت میں موجود  افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز ک...

بھارت میں موجود افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی

بھارت میں موجود  افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی




ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز کارروائیوں نے غیرملکی کرکٹرز کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور انتظامیہ نے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی کے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ہندو انتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے بھارت کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر پر ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کمرے میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ عمران طاہر کو بعض تاریخی مقامات کی سیر پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران طاہر کو اس حوالے سے کس بھی قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران طاہر اپنی فیملی کے ہمراہ حاجی علی کی درگاہ سمیت مختلف مقامات پر جاناچاہتے تھے ۔

abcnews: خوش قسمت روسی د و شیز ھ ، محبت نے زندگی بچالی

abcnews: خوش قسمت روسی د و شیز ھ ، محبت نے زندگی بچالی: خوش قسمت روسی  د و شیز ھ    ، محبت نے زندگی بچالی قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں تین روز قبل روس کے ایک مسافر بردار جہاز کے گر تب...

خوش قسمت روسی د و شیز ھ ، محبت نے زندگی بچالی

خوش قسمت روسی  د و شیز ھ    ، محبت نے زندگی بچالی


قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں تین روز قبل روس کے ایک مسافر بردار جہاز کے گر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے مگر ایک روسی لڑکی ایسی بھی تھی جو اپنی ’محبت‘ کی وجہ سے طیارے میں سوار ہوتے ہوتے رہ گئی اور یوں اس کی زندگی بچ گئی ۔ 
العربیہ نے روسی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ’زفیزدا‘ نامی ایک لڑکی نے قاہرہ سے اسی بدقسمت پرواز کےساتھ واپس روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ لوٹنا تھا مگر جہاز کی روانگی سے کچھ ہی دیر قبل لڑکی کے مصری دوست نے اسے اپنا پروگرام تبدیل کرنے کو کہا۔
زفیزدا نے بتایا کہ اس کے مصری دوست نے اسے شادی کی تجویز دی جس کے بعد سینٹ پیٹرس برگ کے بجائے ماسکو جانے کا فیصلہ کیا تاکہ شادی کی تیاریوں کے بعد دوبارہ واپس شرم الشیخ پہنچا جا سکے۔محبت کا انجام بہت کم اچھا ہوتا ہے مگر روسی دوشیزہ کو اس کی محبت کام آئی اور اس کی زندگی بچ گئی ۔

abcnews: مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں ا یک ا و ر ریکارڈ اپن...

abcnews: مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں ا یک ا و ر ریکارڈ اپن...: مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں   ا یک ا و ر    ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب....   شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ...

مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں ا یک ا و ر ریکارڈ اپنے نام کرنےکے قریب

مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں   ا یک ا و ر   ریکارڈ اپنے نام کرنےکے قریب....


 شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں اور سابق کرکٹرز کے بنائے گئے ریکارڈز بھی توڑے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے کیونکہ اب وہ پاکستان کے سابق کرکٹر انتخاب عالم کا ریکارڈ توڑنے کے بالکل قریب ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل چھٹی بار ٹاس جیتا ہے جبکہ قومی ٹیم کے موجودہ منیجر اور سابق کرکٹر انتخاب عالم ٹیسٹ میچوں میں مسلسل 7 بار ٹاس جیت چکے ہیں اور مصباح الحق صرف ایک قدم دوری پر ہیں۔ واضح رہے کہ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونے پر غور کر رہے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے انہیں ریٹائر نہ ہونے اور اگلے سال انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اور قوی امید ہے کہ وہ اس سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 
اگر مصباح الحق سیریز کھیلنے انگلینڈ گئے اور ابتدائی ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت لیا تو وہ انتخاب عالم کا مسلسل 7 بار ٹاس جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیں گے جبکہ اگر وہ دو ٹیسٹ میچوں میں ٹاس جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو انتخاب عالم کا یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیں گے۔


abcnews: زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر...

abcnews: زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر...: زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر کا ایک ایسا سوال کہ دنیا بھر میں ہنگامہ ہوگیا....... Next قاہرہ(م...

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر کا ایک ایسا سوال کہ دنیا بھر میں ہنگامہ ہوگیا.......

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر کا ایک ایسا سوال کہ دنیا بھر میں ہنگامہ ہوگیا.......

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض ممالک میں عجب چلن ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو ہی اس عمل کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان کا پہناوا ہی اس طرح کا تھا کہ مرد اس کی طرف راغب ہو گیا۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں مصر میں دیکھنے کو ملا۔ مصر کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان ایک خاتون کا انٹرویو لے رہی تھی، جسے ایک شخص نے شاپنگ مال میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اچانک میزبان نے اس سے ایسا سوال کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میزبان نے کہا کہ ”کیا تم سمجھتی ہو کہ تمہارا لباس اس لحاظ سے مناسب تھا کہ کوئی تمہاری طرف راغب نہ ہوتا؟“
دراصل خاتون نے اس وقت جینز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جب اس کا شاپنگ مال میں اس اوباش شخص سے سامنا ہوا اور اس نے کچھ نامناسب حرکات کیں۔ مگر خاتون نے جرات مندی کا ثبوت دیتے ہوئے مزاحمت کی اور اس اوباش شخص کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مصری شہری جہاں اس خاتون کی جرات کی تعریف کر رہے ہیں وہیں اس اوباش کے مکروہ فعل کی مذمت بھی کی جا رہی ہے اور اس نیوز اینکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جس نے اس شخص کے کردار پر سوال اٹھانے کی بجائے الٹا اس متاثرہ خاتون کے لباس پر ہی سوال اٹھا دیا۔

abcnews: سعودی عرب کی مسجد میں چیتا

abcnews: سعودی عرب کی مسجد میں چیتا: سعودی عرب کی مسجد میں چیتا ......    0 Previous Next جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد ...

سعودی عرب کی مسجد میں چیتا

سعودی عرب کی مسجد میں چیتا......

 0
جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا جسے دیکھ کر نمازی انتہائی خوفزدہ ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر بریدہ کی ایک مسجد میں چیتا گھس آیا جسے دیکھ کر مسجد میں موجود نمازی انتہائی خوف زدہ ہوگئے تاہم اس دوران کچھ افراد نے انتہائی چابک دستی سے چیتے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
مالک کی قید سے فرار ہونے والا پالتو چیتا مسجد کی صف پر بیٹھ گیا تاہم اس دوران چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اسے جانوروں کے نگران شعبے کی مدد سے اسے قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا۔

Sunday, November 1, 2015

abcnews: عمران گھر تک محدود‘ قیادت بھی متحرک نظر نہیں آئی

abcnews: عمران گھر تک محدود‘ قیادت بھی متحرک نظر نہیں آئی: عمران گھر تک محدود‘ ق یادت بھی متحرک نظر نہیں آئی ا سلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے چی...

عمران گھر تک محدود‘ قیادت بھی متحرک نظر نہیں آئی

عمران گھر تک محدود‘ قیادت بھی متحرک نظر نہیں آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں اپنی اقامت گاہ تک محدود رہے‘ وزیراعظم نوازشریف نے لاہور جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ووٹ ڈالا‘ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ متحرک نظر نہیں آئی۔

abcnews:

abcnews:

Don't try this at home! - Best of Just For Laughs Gags

abcnews: زلزلوں کو گناہوں سے مت جوڑ یں ، یہ اللہ کی طرف ...

abcnews: زلزلوں کو گناہوں سے مت جوڑ یں ، یہ اللہ کی طرف ...: زلزلوں کو گناہوں سے مت   جوڑ یں  ، یہ اللہ کی طرف سے انسانوں کیلئے تنبیہ ہیں، جاوید احمد غامدی لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)نامور مذہبی سکالر جا...

زلزلوں کو گناہوں سے مت جوڑ یں ، یہ اللہ کی طرف سے انسانوں کیلئے تنبیہ ہیں، جاوید احمد غامدی

زلزلوں کو گناہوں سے مت   جوڑ یں  ، یہ اللہ کی طرف سے انسانوں کیلئے تنبیہ ہیں، جاوید احمد غامدی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)نامور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے عذاب نازل ہونے کا سلسلہ نبوت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا ۔ دنیا نیوز کے پراگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ زلزلے اللہ کی طرف سے گناہوں کا عذاب ہیں ان کی بات قرآن پاک کی رو سے غلط ہے یہ تو اللہ کی طرف سے ایک تنبیہ ہے۔ اللہ لوگوں کو خواب غفلت سے جگانے کیلئے ایسا کرتا ہے۔موت تو ہرروز آتی ہے لیکن یہ ایک تنبییہ ہوتی ہے ایسی باتوں کا عذاب یا گناہوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ خود کو اللہ کی ہدایت کے مطابق بنایاجائے اورآنے والے وقت کیلئے اپنی حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔زندہ دل قومیں ایسا اہتمام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا انتظام فرشتوں نے نہیں کرنا۔کچھ چیزیں انسانوں کو بھی کرنا ہوتی ہیں۔دنیامیں ہر جگہ آفات آتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے

بلدیاتی انتخابات،پاکستان مسلم لیگ ن 220نشستوں کے ساتھ لا ھو ر میں سرفہرست ,کھلاڑی پیچھے

بلدیاتی انتخابات،پاکستان مسلم لیگ ن 220نشستوں کے ساتھ لا ھو ر  میں    سرفہرست ,کھلاڑی پیچھے 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیاہے ، غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور کی 274 نشستوں میں سے 265 کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں سے پاکستان مسلم لیگ ن 220 سیٹوں کے ساتھ سہر فہرست ہے جبکہ 31نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں،پاکستان تحریک انصاف 12 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور،پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

abcnews: ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب

abcnews: ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب: ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب،بھارتی دورے کی ہمیشہ شدید خواہش رہی ہے:گل مکئی لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )نوبل انعام یافتہ ملا...

ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب

ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب،بھارتی دورے کی ہمیشہ شدید خواہش رہی ہے:گل مکئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ انہیں تعلیم کےلئے مزید بجٹ اور بھارت میں خواتین سے ہونیوالی زیادتیوں کی روک تھام کےلئے درخواست کرسکے۔18سالہ ملالہ اس سے پہلے بھی بہت سے عالمی رہنماﺅں سے ملاقات کرچکی ہیں۔انہوں نے ” ہندوستان ٹائمز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مودی سے ملنے اور بھارت کا دورہ کرنے کی ہمیشہ سے شدید خواہش رہی ہے۔اس کےلئے انہیں بھارتی عوا م کی طرف سے بہت سے پیغامات آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا جب انہیں نوبل انعام ملا اس کی بہت خواہش تھی اس تقریب میں مودی اور نواز شریف شریک ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔کیونکہ مجھے ملنے والا انعام بھارت کے کیلاش کے ساتھ مشترکہ تھا جو بچوں کے حقوق کے لئے کام کررہے ہیں۔دونوں وزرائے اعظم کواس تقریب میں ضرور آنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ملالہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی بات ہوگئی کہ وہ مودی سے ملاقات کرے اور ان سے بھارت میں خواتین سے ہونےوالی زیادتیوں کے بارے گفتگو کرے اور انہیں کہے کہ بھارتی معاشرے میں خواتین کو عزت دی جائے اور ان سے ہونیوالی زیادتیوں کی روک تھام کی جائے اور اس کے علاوہ مودی سے یہ بات کہوں کہ ملک میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملکی بجٹ میں اضافہ کیا جائے کیونکہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

abcnews: عمران خان نے بھی ایسی ہی قر بانی دی جیسے قائد اعظم...

abcnews: عمران خان نے بھی ایسی ہی قر بانی دی جیسے قائد اعظم...: عمران خان نے بھی ایسی ہی قر بانی دی جیسے قائد اعظم نے دی تھی :عمران اسماعیل کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران ا...

عمران خان نے بھی ایسی ہی قر بانی دی جیسے قائد اعظم نے دی تھی :عمران اسماعیل

عمران خان نے بھی ایسی ہی قر بانی دی جیسے قائد اعظم نے دی تھی :عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق دونوں کے لیے افسوس ناک خبر ہے لیکن عمران خان کو ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنا آتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی ایسی ہی قربانی دی ہے جیسے قائد اعظم نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس خبر کو نا مناسب وقت پر میڈ یا پر لا یا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح نے بھی دو شادیا ں کی تھیں ،تو کیا وہ بھی سیاسی طور پر ناکام ہو گئے تھے ۔محمد علی جناح بھی اپنا گھر نہیں چلا سکے لیکن انہوں نے پاکستان کو تشکیل دیا ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ بڑ ی سوچ رکھنے والے قربانیاں بھی بڑی ہی دیتے ہیں ۔قائد اعظم نے بھی بڑ ی قر بانیاں دیں تھیں اور عمران خان نے بھی بڑ ی قربانی دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس خبر کو میڈ یا پر لانے کی ٹائمنگ نا مناسب تھی لیکن عمران خان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیو نکہ وہ سچا اور دلیر انسان ہے ۔عمران خان نئے پاکستان کے خواب کی تکمیل میں اپنا سارا وقت صرف کرتے ہیں اور اپنی فیملی لائف کو بھی وقت نہیں دے پاتے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ریحام خان کو مہم جوئی کے لیے عمران خان نہیں لائے تھے بلکہ میں نے انہیں درخواست کی تھی کے ریحام خان کو اس حلقے میں مہم جوئی کے لیے لا یا جائے ۔این اے 246کے ضمنی انتخاب میں خوف کی فضا تھی جس کو ختم کرنے کے لیے ایک دلیر خاتون کی ضرورت تھی جو گھر گھر جا کر مہم جوئی کر سکے ۔ایسے حالات میں عمران خان سے درخواست کی تھی کہ اس حلقے میں ریحام خان کو مہم میں حصہ لینا ہو گا ۔

abcnews: سعودی عرب کی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا......

abcnews: سعودی عرب کی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا......: سعودی عرب کی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟ ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور یمن میں کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی معیش...

سعودی عرب کی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا......

سعودی عرب کی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور یمن میں کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، حتیٰ کہ کئی برس بعد رواں مالی سال سعودی عرب کو بجٹ خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اب دنیا کی معیشت کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والی کمپنی ایس اینڈ پی (Standard & Poor's)نے بھی سعودی معیشت کی تنزلی کی رپورٹ دے دی ہے۔ ایس اینڈ پی نے سعودی عرب کے ملکی وغیرملکی کریڈٹ ریٹنگ کو AA-/A-1+کی کیٹیگری سے نکال کر A+/A-1میں شامل کر لیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب کی معیشت مزید نیچے جائے گی۔ایس اینڈ پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مالی معاملات کا توازن بگڑ چکا ہے اور خزانہ تیزی سے خالی ہو رہا ہے۔رپوٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کا بجٹ سرپلس (حکومتی اخراجات کے بعد خزانے میں بچ جانے والی رقم)ختم ہو چکا ہے جو سعودی عرب کے جی ڈی پی کے 13فیصد کے برابر ہوتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سعودی عرب کی مالی صورتحال تیزی سے ابتر ہوتی چلی جا رہی ہے اور 2015ءمیں ممکنہ طور پر سعودی عرب کو اپنے جی ڈی پی کا 16فیصد بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔