عابد شیر علی کے بھائی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،دو بارہ گنتی کے لیے درخواست
فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) فیصل آباد میں عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی نے بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ دوبارہ گنتی کیلئے درخواست بھی دے دی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریقہ طے کر لیاجس کے مطابق وزیراعلیٰ کی نگرانی میں بورڈ انٹرویو کرے گا۔فیصل آباد میں میئر گروپ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے عامر شیر علی نے شکست ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواست بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب رانا ثنا اللہ کا دعوی ہے کہ میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریقہ طے ہو گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment