عودی عرب میں مقیم افراد کیلئے انتہائی پریشان کن خبر
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات اب سعودی عرب میں مقیم افراد کو
فراہم کئے جانے والے پانی کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوں گے اور مقامی میڈیا کے مطابق پانی کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم ہونے کے بعد اس کی قیمت میں واضح اضافہ ہو سکتا ہے۔
’گلف نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی، حکومتی اور بڑے کارپوریٹ صارفین کے لئے 16 دسمبر سے فی مکعب میٹر پانی کی قیمت 4ریال سے بڑھا کر 9ریال کردی جائے گی۔ کچھ دیگر اخبارات نے بھی یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ حکومت پانی کے استعمال میں کمی اور اس کے ضیاع کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہتی ہے۔
No comments:
Post a Comment