Tuesday, November 3, 2015

نیپالی وزیر اعظم کی مودی کو و ا ر نگ ....

نیپالی وزیر اعظم کی  مودی کو و ا ر نگ     -  نیپال کے اندرونی معاملات میں آئندہ مداخلت نہ کر  ے . 

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک )صرف ملکی سطح پر ہی نہیں دنیا بھر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسوں پر تنقید اور احتجاج ہورہے ہیں وہاںٹیلی فون پر نیپالی وزیر اعظم بھی ان پر برس پڑے اور نیپال کے اندرونی معاملات میں آئندہ مداخلت نہ کرنے کی وارننگ دیدی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز نیپالی پولیس نے بھارت کو جانےوا لے سرحدی راستے پر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کےخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا اور راستے کو کھول دیا ہے۔یاد رہے مظاہرین وہاں40روز سے نیپال کے نئے آئین کے خلاف دھرنا دے رہے تھے اور بھارت کو جانےوالے راستے بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے وہاں سینکڑوں ٹرک پھنس گئے تھے اور بھارت سے تیل کی سپلائی بند ہوگئی تھے جس کی وجہ نیپال بھر میں تیل کا بحران پیدا ہوچکا ہے اور حکومت کو مجبوراً گاڑیوں پر پابندی لگانا پڑی اور چین سے تیل لینا پڑا۔نیپالی حکومت کا الزام ہے کہ بھارت ان مظاہرین کی پشت پنائی کررہا ہے۔ آخر کار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا کہ مظاہرین کےخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور پولیس نے مظاہرےن کے کیمپ اکھاڑ دیئے اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔اس کے بعد بھارت نے الزام لگایا کہ پولیس کی فائرنگ سے سرحد پر ان کا شہری ہلاک ہوگیا ہے اور مودی نے رعب ڈالنے کیلئے اپنے نیپالی ہم منصب کو فون کردیا لیکن آگے سے توقع سے ہٹ کر نیپالی وزیر اعظم ان پر برس پڑے اور وارننگ دیدی کہ آئندہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

No comments:

Post a Comment