Wednesday, November 4, 2015

شین وارن نے شہرت کیلئے یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا ، جاوید میانداد



شین وارن نے شہرت کیلئے یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا ، جاوید میانداد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے میڈیا کی چکا چوند اور کیمروں کی بھرمارکو دیکھ کر یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا تاکہ انہیں شہرت مل سکے۔ اگروہ اتنے ہی اچھے استاد اور کوچ ہیں تو انہوں نے آج تک اپنے ملک میں کتنے سپنرز کو کو چ
 کیا۔
روزنامہ جنگ کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس اس وقت کوئی لیگ سپنر ہی نہیں ہے۔ ایشیائی بولروں نے دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے انہیں کسی گورے کی کوچنگ کی ضرروت نہیں ہے۔انہوں نے پاکستانی بولنگ کوچ مشتاق احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے ہوتے ہوئے گورے کوچ کا پاکستانی بولروں کی تربیت دینا کچھ مناسب نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک عبدالقادر سے بڑا کوئی لیگ سپنر نہیں دیکھا آج کے بیٹسمین تو عبدالقادر کے فلپر کو بھی نہیں سمجھ سکتے انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کو آوٹ کیا جبکہ شین وارن خود بھی عبدالقادر سے مشورے لیتا تھا۔

No comments:

Post a Comment