Wednesday, November 4, 2015

آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا تھا لیکن پی سی بی نے بات نہیں سنی :سعید اجمل

آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا تھا لیکن پی سی بی نے بات نہیں سنی :سعید اجمل

کراچی (مانیٹرنگ ڈی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ وہ انٹرنیشنل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی بات نہیں سنی ،مجھے یقین ہے کہ میڈیکل گراﺅنڈ اپنا کیس جیت سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا کہناتھا کہ ان 13،14سال کی عمرا میں ان کا ایکسیڈنٹ ہواتھا جس میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی تھی اسی وجہ سے ان کا ہاتھ سیدھا نہیں ہوتا ۔سعید اجمل نے کہاکہ انہیں رینکنگ میں نمبر ون سے نیچے پھینک دیا گیاہے ،وہ بہت محنت کر رہے ہیں میدان میں دوبارہ نمبر ون بن کر آنے کیلئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بلیک باکس نتیجہ جاری کرتاہے یہ باکس کیاہے آج تک جواب نہیں ملاہے ،آئی سی سی کا کہناہے کہ میڈیکل کنڈیشن ختم کر د ی گئیں ہیں ،میرے ساتھ صحیح ہوایا غلط دیکھناضروری ہے ۔

No comments:

Post a Comment