ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب
ملالہ یوسفزئی نریندر مودی سے ملنے کےلئے بے تاب،بھارتی دورے کی ہمیشہ شدید خواہش رہی ہے:گل مکئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ انہیں تعلیم کےلئے مزید بجٹ اور بھارت میں خواتین سے ہونیوالی زیادتیوں کی روک تھام کےلئے درخواست کرسکے۔18سالہ ملالہ اس سے پہلے بھی بہت سے عالمی رہنماﺅں سے ملاقات کرچکی ہیں۔انہوں نے ” ہندوستان ٹائمز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مودی سے ملنے اور بھارت کا دورہ کرنے کی ہمیشہ سے شدید خواہش رہی ہے۔اس کےلئے انہیں بھارتی عوا م کی طرف سے بہت سے پیغامات آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا جب انہیں نوبل انعام ملا اس کی بہت خواہش تھی اس تقریب میں مودی اور نواز شریف شریک ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔کیونکہ مجھے ملنے والا انعام بھارت کے کیلاش کے ساتھ مشترکہ تھا جو بچوں کے حقوق کے لئے کام کررہے ہیں۔دونوں وزرائے اعظم کواس تقریب میں ضرور آنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ملالہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی بات ہوگئی کہ وہ مودی سے ملاقات کرے اور ان سے بھارت میں خواتین سے ہونےوالی زیادتیوں کے بارے گفتگو کرے اور انہیں کہے کہ بھارتی معاشرے میں خواتین کو عزت دی جائے اور ان سے ہونیوالی زیادتیوں کی روک تھام کی جائے اور اس کے علاوہ مودی سے یہ بات کہوں کہ ملک میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملکی بجٹ میں اضافہ کیا جائے کیونکہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
No comments:
Post a Comment