Wednesday, November 4, 2015

سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا،کفیل کی تبدیلی، مقیم کارڈ کی آن لائن سہولت

سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا،کفیل کی تبدیلی، مقیم کارڈ کی آن لائن سہولت



جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ملٹی پل ویزا اور کفیل کی تبدیلی کے عمل کو 
آسان تر بنا دیا ہے ،اب ان کاموں کے لئے پاسپورٹ آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔وزارت داخلہ کی 'ابشر' آن لائن سروس میں سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو ملٹی ایگزٹ، ری اینٹری ویزوں کے اجراءاور کفیل کی منتقلی سمیت کئی سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ میں فنی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کرنل خالد بن حماد السیخان نے بتایا ہے کہ ابشر سروس کو مسلسل بہتر بنا یا جارہا ہے تاکہ محکمے کی تمام سہولیات انٹرنیٹ پر میسر ہوں اور صارفین کو پاسپورٹ آفس کے چکر نہ لگانے پڑِیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس سروس کے ذریعے 78 لاکھ افراد اقامہ یعنی رہائشی پرمٹ کی تجدید کروا چکے ہیں جبکہ 60 ہزار نئے مقیم کارڈ (اقامہ) جاری کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 لاکھ سے زائدایگزٹ اور ری اینٹری ویزے بھی جاری ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ لوگوں نے اپنی چھٹیوں میں توسیع کروائی ہے اور12 لاکھ سفری پرمٹس کا اجراءبھی ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment