ریحام خان نے مہم چلانے کا اعلان کر دیا
لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد پہلا بیان جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف بہت جلد مہم چلائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا کہناتھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دینا چاہتی تھیں تاہم ان کیخلاف منفی مہم شروع کی جانے والی تھی اور وہ اس کا جواب شادی میں رہتے ہوئے نہیں دے سکتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ لندن روانگی سے چار گھنٹے قبل علیحدگی کے معاملات اور طلاق کیلئے مالی معاملات طے پانے سے متعلق تمام خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں اورنہ ہی عمران خان سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لندن ذہنی سکون حاصل کرنے کیلئے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ ہیں اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے اور منفی مہم چلانے والوں کیخلاف جلد مہم چلائیں گی ۔
No comments:
Post a Comment