Monday, November 2, 2015

سعودی عرب کی مسجد میں چیتا

سعودی عرب کی مسجد میں چیتا......

 0
جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا جسے دیکھ کر نمازی انتہائی خوفزدہ ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر بریدہ کی ایک مسجد میں چیتا گھس آیا جسے دیکھ کر مسجد میں موجود نمازی انتہائی خوف زدہ ہوگئے تاہم اس دوران کچھ افراد نے انتہائی چابک دستی سے چیتے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
مالک کی قید سے فرار ہونے والا پالتو چیتا مسجد کی صف پر بیٹھ گیا تاہم اس دوران چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اسے جانوروں کے نگران شعبے کی مدد سے اسے قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا۔

No comments:

Post a Comment