Monday, November 2, 2015

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر کا ایک ایسا سوال کہ دنیا بھر میں ہنگامہ ہوگیا.......

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے عرب ٹی وی اینکر کا ایک ایسا سوال کہ دنیا بھر میں ہنگامہ ہوگیا.......

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض ممالک میں عجب چلن ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو ہی اس عمل کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان کا پہناوا ہی اس طرح کا تھا کہ مرد اس کی طرف راغب ہو گیا۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں مصر میں دیکھنے کو ملا۔ مصر کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان ایک خاتون کا انٹرویو لے رہی تھی، جسے ایک شخص نے شاپنگ مال میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اچانک میزبان نے اس سے ایسا سوال کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میزبان نے کہا کہ ”کیا تم سمجھتی ہو کہ تمہارا لباس اس لحاظ سے مناسب تھا کہ کوئی تمہاری طرف راغب نہ ہوتا؟“
دراصل خاتون نے اس وقت جینز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جب اس کا شاپنگ مال میں اس اوباش شخص سے سامنا ہوا اور اس نے کچھ نامناسب حرکات کیں۔ مگر خاتون نے جرات مندی کا ثبوت دیتے ہوئے مزاحمت کی اور اس اوباش شخص کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مصری شہری جہاں اس خاتون کی جرات کی تعریف کر رہے ہیں وہیں اس اوباش کے مکروہ فعل کی مذمت بھی کی جا رہی ہے اور اس نیوز اینکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جس نے اس شخص کے کردار پر سوال اٹھانے کی بجائے الٹا اس متاثرہ خاتون کے لباس پر ہی سوال اٹھا دیا۔

No comments:

Post a Comment