Tuesday, November 3, 2015

مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی انتہائی تشویشناک پیشن گوئی

مستقبل میں زلزلوں کے بارے میں ایرانی سائنسدان کی انتہائی تشویشناک پیشن گوئی 


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلوں پر تحقیق کرنے والے ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرمہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق کی روشنی میں دوہفتے قبل  خوفناک انکشاف کیا تھا  کہ مستقبل قریب میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے والا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً چار کروڑ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کیشے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ براعظم ایشیاءاور امریکا کو نشانہ بنائے گا جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی براعظمی پلیٹیں ٹکڑوں میں بٹ جائیں گی اور ان براعظموں میں واقع ممالک تباہ و برباد ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر کیشے کہتے ہیں کہ ریکٹر سکیل پر 6اور 8.3 شدت کے زلزلے محض ایک ابتداءہیں اور آنے والے موسم خزاں سے پہلے سب سے بڑا زلزلہ آسکتا ہے جو اس قدر تباہی کرے گا کہ اسے سب سے بڑی تباہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 10 سے 16 شدت کے زلزلے آئیں گے اور بعض ممالک میں تو ان کی شدت 20 سے 24 تک ہوگی۔ یہ زلزلے زمین کے جنوبی نصف کرہ کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کیشے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین اور جاپان سب سے پہلے زلزلے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ عالمی پیمانے پر آنے والے ان زلزلوں کے نتیجے میں دنیا کے معیشیت تباہ ہوجائے گی اور عالمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا ، گویا ایک طرح سے دنیا ہی خاتمے کے قریب پہنچ جائے گی۔ 

No comments:

Post a Comment