عمران خان نے بھی ایسی ہی قر بانی دی جیسے قائد اعظم نے دی تھی :عمران اسماعیل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق دونوں کے لیے افسوس ناک خبر ہے لیکن عمران خان کو ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنا آتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی ایسی ہی قربانی دی ہے جیسے قائد اعظم نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس خبر کو نا مناسب وقت پر میڈ یا پر لا یا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح نے بھی دو شادیا ں کی تھیں ،تو کیا وہ بھی سیاسی طور پر ناکام ہو گئے تھے ۔محمد علی جناح بھی اپنا گھر نہیں چلا سکے لیکن انہوں نے پاکستان کو تشکیل دیا ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ بڑ ی سوچ رکھنے والے قربانیاں بھی بڑی ہی دیتے ہیں ۔قائد اعظم نے بھی بڑ ی قر بانیاں دیں تھیں اور عمران خان نے بھی بڑ ی قربانی دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس خبر کو میڈ یا پر لانے کی ٹائمنگ نا مناسب تھی لیکن عمران خان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیو نکہ وہ سچا اور دلیر انسان ہے ۔عمران خان نئے پاکستان کے خواب کی تکمیل میں اپنا سارا وقت صرف کرتے ہیں اور اپنی فیملی لائف کو بھی وقت نہیں دے پاتے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ریحام خان کو مہم جوئی کے لیے عمران خان نہیں لائے تھے بلکہ میں نے انہیں درخواست کی تھی کے ریحام خان کو اس حلقے میں مہم جوئی کے لیے لا یا جائے ۔این اے 246کے ضمنی انتخاب میں خوف کی فضا تھی جس کو ختم کرنے کے لیے ایک دلیر خاتون کی ضرورت تھی جو گھر گھر جا کر مہم جوئی کر سکے ۔ایسے حالات میں عمران خان سے درخواست کی تھی کہ اس حلقے میں ریحام خان کو مہم میں حصہ لینا ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment