Monday, November 2, 2015

بھارت میں موجود افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی

بھارت میں موجود  افریقی باﺅلرکے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی




ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز کارروائیوں نے غیرملکی کرکٹرز کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور انتظامیہ نے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی کے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ہندو انتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے بھارت کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر پر ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کمرے میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ عمران طاہر کو بعض تاریخی مقامات کی سیر پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران طاہر کو اس حوالے سے کس بھی قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران طاہر اپنی فیملی کے ہمراہ حاجی علی کی درگاہ سمیت مختلف مقامات پر جاناچاہتے تھے ۔

No comments:

Post a Comment