طالبان نے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون کو سنگسارکر دیا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان نے ایک نوجوان خاتون کو سنگسار کر دیا ہے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق خاتون کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کر دی گئی تھی اور وہ ایک اور مرد کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ افغان میڈیا پررخسانہ نامی اس خاتون کو سنگسار کرنے کی ویڈیو فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے جس میں اسے کلمہ شہادت پڑھتے سنا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ افغان صوبہ غور کے علاقے غلمین میں ایک ہفتہ قبل پیش آیا۔ اس واقعے کی تصدیق خاتون گورنر سیما جوئندہ نے بھی کی ہے۔واقعے کے بعد سول سوسائٹی اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment