زلزلوں کو گناہوں سے مت جوڑ یں ، یہ اللہ کی طرف سے انسانوں کیلئے تنبیہ ہیں، جاوید احمد غامدی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)نامور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے عذاب نازل ہونے کا سلسلہ نبوت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا ۔ دنیا نیوز کے پراگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ زلزلے اللہ کی طرف سے گناہوں کا عذاب ہیں ان کی بات قرآن پاک کی رو سے غلط ہے یہ تو اللہ کی طرف سے ایک تنبیہ ہے۔ اللہ لوگوں کو خواب غفلت سے جگانے کیلئے ایسا کرتا ہے۔موت تو ہرروز آتی ہے لیکن یہ ایک تنبییہ ہوتی ہے ایسی باتوں کا عذاب یا گناہوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ خود کو اللہ کی ہدایت کے مطابق بنایاجائے اورآنے والے وقت کیلئے اپنی حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔زندہ دل قومیں ایسا اہتمام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا انتظام فرشتوں نے نہیں کرنا۔کچھ چیزیں انسانوں کو بھی کرنا ہوتی ہیں۔دنیامیں ہر جگہ آفات آتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے
No comments:
Post a Comment