Tuesday, November 10, 2015

ورلڈکپ 2019 ء میں کوالیفائی کیلے پاکستان کا بڑا امتحان

  ورلڈکپ 2019 ء میں کوالیفائی کیلے    پاکستان  کا بڑا امتحان 


بوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل ابوظہبی سے ہو گا جہاں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ چار روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 13 نومبر کو ابوظہبی، تیسرا میچ 17 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ 20 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نہ صرف فتح درکار ہے بلکہ ورلڈکپ 2019ءمیں شرکت کیلئے اپنی رینکنگ بھی بہتر بنانا ہو گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور انگلینڈ کے خلاف 4 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ بھی رینکنگ میں بہتری نہیں لا سکتی تاہم اس سیریز کے دو میچوں میں شکست پاکستان کو مزید تنزلی کا شکار کر سکتی ہے۔ 
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ءمیں رسائی کیلئے رینکنگ میں بہتری کی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ قومی ٹیم نے مشکل حالات میں چیمپئنز ٹرافی کیلیے کوالیفائی کیا اور اب اسے ورلڈکپ2019 ءمیں جگہ بنانے کیلئے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا چیلنج درپیش ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ 2017ءمیں 30 ستمبر 2017ءتک ٹاپ 7 پوزیشن پر موجود ٹیمیں ہی براہ راست کوالیفائی کر سکیں گی۔

No comments:

Post a Comment