Thursday, November 5, 2015

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑے گی :شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑے گی :شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں سپیکر کے لیے ہو نے والے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے امید وار ہو نگے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑے گی جس میں شفقت محمود امید وار ہو نگے ۔ان کا کہنا تھا کہ کل ہو نے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان شرکت نہیں کریں گے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جو حالات سامنے آئے ،اس سے تشویش میں اضا فہ ہوا ہے ۔بلدیاتی انتخاب میں الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں اور جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگ پر بھی پیش رفت نظر نہیں آئی ۔ان کا کہنا تھا کے بلدیاتی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ،تیرہ سال کے بچوں نے ووٹ ڈالے ،سندھ میں خواتین جعلی ووٹ کاسٹ کر تے ہوئے پکڑ ی گئی ،خیر پور میں 13اموات ہوئیں ،پولیس کا استعمال کیا گیا ،پی ٹی آئی کے کارکن شہید ہوئے ۔شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ جو کوتاہیاں پہلے مرحلے میں ہوئیں ،انہیں اگلے دونوں مرحلوں میں نہ دہر ایا جائے ۔

No comments:

Post a Comment