آل سٹار کرکٹ،شعیب اختر کی تبا ھ کن باؤ لنگ
نیویارک( نیوز ڈیسک) امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے آل سٹار ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے،پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں وارنز واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وارنز وائیرز نے سچن بلاسٹرز کی جانب سے دیئے گئے 141رنز کے ہدف کوانتہائی آسانی کے ساتھ17.2اورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں پونٹنگ48سکور کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سنگا کارا 41رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
وارنز وایئرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں جیک کیلس اور ہیڈ ن نے کھیل کا آغاز کیا لیکن ہیڈن زیادہ دیر وکٹ پر اپنے قدم جما نہیں پائے اور شیعب اختر کی گیند پر 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے،اوپننگ پر آئے جیک کیلس 13رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے,تیسرے نمبر پر آنے والے سنگاکارا 41 رنز پر شعیب اختر کی گیند کا نشانہ بنے،ان کے بعد چوتھےنمبر پر آنے والے سیمنز محض ایک رن بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے اور مرلی دھرن کی گیند کا نشانہ بنےجبکہ پونٹنگ 48 اور جونٹی روڈز 20 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔شعیب اختر نے 2اورمرلی دھرن نے ایک وکٹ حاصل کی،ان کے علاوہ کوئی اور باولر اپنا جادو نہ چلا سکا۔
بیس بیس اوورز پر مشتمل تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں وارن واریئر کے کپتان شین وارن نے ٹاس جیت کر سچن بلاسٹر کو کھلینے کی دعوت دی ،سچن بلاسٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے جس میں سہواگ نے ماہرانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 55 بنائے جبکہ ان کے علاوہ سچن بلاسٹرز کوئی دوسرا کھلاڑی نصف سینچر بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔دوسری جانب واریئرز کے شین وارن اور اینڈریو تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویٹوری اور ڈونلڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا،لیکن وسیم اکرم کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے.
No comments:
Post a Comment