کیا ریحام خان کا پاکستان واپسی کا ارادہ ملتوی ہو گیا ہے ؟
کیا ریحام خان کا پاکستان واپسی کا ارادہ ملتوی ہو گیا ہے ؟

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پاکستان واپس آنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے پاکستان واپسی کیلئے اپنی ٹکٹ بھی منسوخ کرا دی ہے اور لندن میں ہی قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان مانچسٹر میں میڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیٹے اور بہن کے ساتھ لندن پہنچ گئیں۔ان کو کل ( جمعرات) پاکستان واپس آنا تھا۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ان کے پاکستان میں عمران خان سے معاملات طے کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری طرف اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ میں ہر صورت واپس آونگی۔ میرے بچے بھی پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان میرا گھر ہے میرا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں بلکہ کام کیلئے آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مالی سمجھوتے کی اطلاعات غلط ہیں اسیس باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔میں نے پیسے کیلئے شادی کی نہ طلاق کیلئے پیسے لونگی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک کسی پبلشر نے کتان کی اشاعت کیلئے رابطہ نہیں کیا
No comments:
Post a Comment