ایاز صادق کو دوبارہ اپنی نشست کھونا پڑے گی :علیم خان کا دعویٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی لاہور کے صدر علیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایاز صادق کو دوبارہ اپنی نشست کھونا پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ” الیونتھ آور“ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے حلقہ122میں مبینہ دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے بتایاحلقے میں26ہزار ووٹوں کو دوسرے حلقوں سے منتقل کیا گیا جبکہ حلقے سے ساڑھے چار ہزار افراد کے ووٹ نکال دیئے گئے اور صرف812افراد کے فارم ملے ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ منتقل کرنے کیلئے درخواست دی باقی30ہزار ووٹ جعلی طرےقے سے ڈالے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق2013میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے اب فراڈ سے کامیاب ہوئے ہیں۔اگر اب میں ان کا فراڈ ثابت نہ کرسکا تو معافی مانگوں گا اور ایاز صادق کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دوں گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرا اور ایاز صادق کا رشتہ ایمانداری کا ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا اس وقت ہمارے پاس دو ہزار افراد کے حلف نامے آچکے ہیں بہت جلد الیکشن کمیشن جائینگے۔میرے پاس60دن کا وقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایاز صادق سے20 ہزار ووٹوں سے جیتا ہوں مجھے فراڈکرکے الیکشن ہرایا گیا جسے ثابت کرنے کیلئے تیار ہوں اور دعوے سے کہتا ہوں حلقہ122میں دوبارہ الیکشن ہوگا۔
No comments:
Post a Comment