Saturday, November 28, 2015

بھکاری کی بھیک نہ دینے والے شخص کے ساتھ انتھا ہی دل دہلا دے والی حرکت

 بھکاری کی  بھیک نہ دینے والے شخص کے ساتھ انتھا ہی دل دہلا دینے والی حرکت

کانپور: بھارت میں ایک جنونی بھکاری بھیک نہ ملنے پرطیش میں آگیا اورریلوے اسٹیشن پر کھڑے شخص کو   چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر خود بھی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے  بھیک میں 100 روپے مانگے ،جس پر اسٹیشن پر کھڑے اس سریش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا جس پربھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کردیں۔
کچھ دیر بعد بھکاری نے سرویش کمار کو یکدم اپنے بازوؤں میں سختی سے  جکڑ لیا اور اسے بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر لے گیا اور اسے اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سریش نے اطراف میں کھڑے افراد کو مدد کے لیے آوازیں بھی دی تھیں تاہم کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا اور چند ہی لمحوں میں  یہ واقعہ پیش آگیا۔ ریلوے پولیس نے پٹریوں سے دونوں لاشوں کے بکھرے اعضاء جمع کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیئے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکاری  کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ چند روز سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ہونے والی  چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی لوث تھا۔

بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا د

بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا دی


قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل "قاہرہ اور لوگ" کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منی عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ، دروغ گوئی، الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون اینکر پر"حمام باب البحر" نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبریں نشر کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور اسے اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عدالت میں قائم مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی جانب سے مدعی علیھا پر الزام عاید کیا تھاکہ اس نے اپنے ٹی وی شو میں "حمام باب البحر" کیس میں 26 افراد پر غیراخلاقی حرکات کرنے اور ازبکیہ عدالت سے اپنی بریت کے حق میں فیصلہ حاصل کرانے کا الزام عاید کیا تھا۔خاتون اینکر کے وکیل شعبان سعید کا کہنا ہے کہ مدعیان نے ان کی موکلہ کے خلاف جھوٹ اور الزام تراشی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔ نیز منی عراقی نے اس کیس سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے اس کی چھان بین شروع کی تھی۔پولیس نے پراسیکیوٹر سے اجازت لینے کے بعد ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کا بھی فیصلہ کیا تھا۔مگر اس دوران عدالت نے ملزمان کی بریت کا اچانک فیصلہ دے دیا تھا۔ شعبان سعید نے بتایا کہ ان کی موکلہ کے الزامات کی صحت سے متعلق فرانزک رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل،پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گ

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل،پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گا


اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں،تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل تھے۔ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ قتل کی سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا، تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم سے تحقیقات کی جبکہ بینک اکاﺅنٹس اور ٹیلیفون کالز سے بھی تحقیقات میں مدد لی گئی۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، تحقیقات کے بعد عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم کے خلاف سازش کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ پاکستان میں درج کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔

Monday, November 23, 2015

ایک ارب درختوں کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ،عمران خا

ایک ارب درختوں کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ،عمران خان


ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ارب درخت لگانے کی منصوبہ بندی کو عالمی برادری میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اب تک کے پی کے میں 10کروڑ درخت لگا چکے ہیں جبکہ 2018تک ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ایک سنگین خطرے کے طور پر سامنے آیا ہے جس سے مقابلے کیلئے دنیا بھر میں اقدامات جا ری ہیں ۔ایسا ہی ایک اہم قدم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے 5سالوں میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ  بنایا  تھا ۔اس منصوبے کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ٓئی چیئرمین نے کہا کہ صوبے میں مختلف اقسام کے درخت لگانے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر10 حساس ترین ممالک میں شامل ہے،ملک میں درجہ حرار ت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے اور بارش میں کمی ہوئی ہے جبکہ گرمی سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں جنگل اگنے سے مقامی کسانوں کو تو فائدہ ہوگا ہی ساتھ ساتھ عالمی برادری سے حوالے سے فنڈز بھی ملیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے باعث ہمیں51پوائنٹس ملیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک ارب درخت لگایا جاناملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے ،اس میں مزید وسعت لائیں گے۔انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ پنی زمینوں میں درخت کاشت کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام درخت ان علاقوں میں اگائے جا رہے ہیں جہں سیم ہے یا پھر زمین بنجر ہے۔اس حوالے سے مختلف اقسام کے مخصوص درخت کاشت کیئے جا رہے ہیں جو نہ صرف زمین کا بنجر پن اور سیم ختم کریں گے بلکہ ان میں زمین کو قابل کاشت بنانے کی خصوصیات بھی شام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک نئی فورس کی تشکیل کی جائے گی اور صوبائی محکمہ جنگلات کی جتنی بھی زمین پر قبضے کیئے گئے ہیں وہ ساری واگزار کرا کے ان پر جنگل اگائے جائیں گے۔

کس طرح کی شخصیت کے مالک لوگ دنیا میں سب سے زیادہ مال کماتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئ



کس طرح کی شخصیت کے مالک لوگ دنیا میں سب سے زیادہ مال کماتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئے




لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کوئی بہت زیادہ لائق ہوتا ہے لیکن اس کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے جبکہ کچھ لوگ زیادہ ذہین نہیں ہوتے لیکن ان کے پاس زیادہ دولت ہوتی ہے۔اس کی انتہائی دلچسپ وجہ تحقیق میں سامنے آگئی ہے۔
ایک امریکی ادارےTruity Psychometricsنے اس کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے خیالات میں ہی قید رہتے ہیں اور دوسروں کو دیکھ کر اپنے خیالات تبدیل نہیں کرتے ،ان کی سالانہ آمدن32ہزار ڈالر(32لاکھ روپے سالانہ)اور جو دوسروں کو دیکھتے ہوئے اپنے خیالات بدلتے ہیں اور اپنی ذات میں قید رہنے کی بجائے معاشرے کے ساتھ چلتے ہیں ان کی آمدن 77ہزارڈالر(77لاکھ روپے سالانہ)تک ہوسکتی ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ باہر کے حالات کے مطابق کام کرتے ہیں ان میں مینیجیریل رول ادا کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ بہتر کسٹمرسروس کرنے کے ساتھ ادارے کے سیئنرز کو خوش رکھتے ہیں جس سے ان کے ترقی کے امکانات روشن ہوتے ہیں جبکہ اپنی ہی ذات کے اسیر لوگوں کو یہ مواقع میسر نہیں ہوتے۔

Monday, November 16, 2015

عمراکمل میڈیا سے ناراض،دیا ایسا جواب کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

عمراکمل میڈیا سے ناراض،دیا ایسا جواب کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھوڑا ساڈانس کیا کِیا سارامیڈیا اور پی سی بی عمراکمل کے پیچھے پڑگئے ۔ میڈیا نے تو بیچارے کو خوب بدنام کیا ہی تھا پی سی بی نے بھی زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عمرا کمل جب پی سی بی کے دفتر میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے آئے تو میڈیا نے انہیں گھیرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ دامن بچا کر وہاں سے بھاگ نکلے ایک صحافی نے گِلہ کیا تو عمر اکمل نے صحافی کو ایسا جواب دیا جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گا۔
 عمراکمل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے پی سی بی کے دفتر آئے تو میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چل دیے جس پر ایک صحافی نے ان سے گلہ کیا اور کہا کہ ” عمرصاحب اب تو آپ سلام بھی نہیں لیتے“ صحافی کے گلے پر عمراکمل نے جواب دیا ” میڈیا نے جیڑی میری 'ماں بہن، اک کر دیتی ، میں خوش آں (یعنی میڈیا نے جو میرے ساتھ کیا ہے میں اس پر ہی خوش ہوں) اور وہاں سے چلتے بنے۔عمر اکمل کا صحافی کو جواب  سننے اور رویہ دیکھنے کیلئے ویڈیوملاحظہ کریں۔

کسانوں پرموجودہ حکومت سے زیادہ کسی نے ظلم نہیں کیا،ووٹ سے ظالم کو سزادیں،عمران خان

کسانوں پرموجودہ حکومت سے زیادہ کسی نے ظلم نہیں کیا،ووٹ سے ظالم کو سزادیں،عمران خان



میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ زندگی کا مقصد طے کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور انصاف کیلئے لڑنا زندگی کا مقصد ہونا چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق میانوالی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمرا ن خان نے کہاکہ کسانوں پر موجودہ حکومت سے زیادہ کسی نے ظلم نہیں کیا ،مزدور اور کسان پسے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ حکومت نہیں بلکہ تجارت کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر لوٹ مار کرنے والے منافق ہیں کیونکہ منافق کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے ۔انہوں نے کہا زندگی کا مقصد طے کرنے والوں کو تاریخ کبھی نہیں بھولتی ،زندگی کا مقصد انصاف ہونا چاہئے ،ظلم اور نا انصافی کے ساتھ ڈٹ جانا جہاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں کراچی سٹیل ملز فائدے میں تھی،نواز حکومت میں اس کی نجکاری کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کے درست استعمال سے  ظالموں کو سزا دیں ،کلاشنکوف والوں سے نہ ڈرو۔انہوں نے بہترین کارکردگی پر میانوالی کے ڈی سی او سرفراز ورک کو خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بھی جھوٹی ایف آئی آر نہیں کٹی جس کی وجہ پولیس کا غیر جانبدار ہونا ہے ۔انہوں نے عوام سے بلے پر مہر لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں 2002میں بویا جانے والا بیج پورے ملک میں تحریک کی شکل میں سامنے آئی ہے ،اسی طرح ساتھ دیں تاکہ آئندہ حکومت ہماری ہو۔

Sunday, November 15, 2015

abcnews: عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکار...

abcnews: عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکار...: عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ سامنے آگئیں , 'دھمکی' بھی دے دی لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان سے علیحدگی...

عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ

عمران خان سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ سامنے آگئیں , 'دھمکی' بھی دے دی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان سے علیحدگی اور اداکارہ میرا کی خواہشات کے بعد عمران خان کی ایک اور امیدوار بے باک اداکارہ سامنے آگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے عمران خان کیلئے پیا رکا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیاکہ شادی کے بعد وہ فیس بک اور حتیٰ کہ شوبز بھی چھوڑدیں گی۔
اپنے ویڈیوپیغام میں قندیل بلوچ نے کہاکہ ’عمران خان ، مجھے واقعی آپ سے محبت ہے ، میرے ہوجاﺅ، میں آپ کو بہت خوش رکھوں گی، آپ کو کبھی چیٹ نہیں کروں گی، آپ کو کبھی دھوکا نہیں دوں گی، بہت پیار دوں گی، پلیز میرا پروپوزل قبول کرلو، پلیز، میں مانتی ہوں کہ ان دنوں آپ تھوڑا ڈسٹرب ہیں کیونکہ ریحام نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا، جاتے ساتھ آپ کی برائیاں شروع کردیں کہ آپ یہ کرتے ہیں وہ کرتے ہیں، اس کو یہ کہنا نہیں چاہیے تھا، میں کبھی ایسا نہیں کروں گی، آپ جیسا بولیں گے ویسا کروں گی، آپ کیلئے میں شوبز چھوڑ دوں گی، میں سب کچھ چھوڑ دوں گی، فیس بک اور سب کچھ، آپ جیسا بولو گے ویسا کروں گی لیکن ایک دفعہ مجھے رسپانس دو، ایک دفعہ مجھ سے بات کرو،مجھے جلدی نہیں ہے ، آپ وقت لیں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے آپ کسی اور سے شادی نہ کرلو۔ عمران خان اگر آپ نے شادی مجھ سے نہیں کی نا تو میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں شادی نہیں کروں گی، کسی سے شادی نہیں کروں گی، ساری زندگی، یہ میراآپ سے وعدہ ہے ‘۔

جرمن خاتون کا سات بچوں کو قتل

جرمن خاتون کا  سات بچوں کو قتل ، لاشوں کو چھپانے کے لئے گھناﺅنا اقدام بھی کر ڈالا


برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جانے دنیا کو کیا ہوتا جا رہا ہے ایسی ایسی ظلم اور بربریت کی مثالیں قائم ہو رہی ہیں جو سابقہ انسانیت سوز واقعات کو بھی کہیں پیچھے چھوڑے جا رہی ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ جرمنی میں پیش آیا ہے جہاں خاتون نے سات بچوں کو قتل کر دیا اور پھر لاشوں کو چھپانے کے لئے بھی گھناﺅنا اقدام کر ڈالا ۔ 
اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7 کے مطابق ایک 45سالہ جرمن خاتون نے آٹھ میں سے سات بچوں کو بے رحمی سے قتل کردیا جن کی لاشیں اس کے گھر سے تھیلوں اور پلاسٹک بیگز سے ملی ہیں۔ عدالت نے ہفتے کے روز بچوں کے قتل میں ملوث خاتون سے تفتیش کرنے اور اس کے ساتھ رہائش پذیر 55سالہ شخص کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کرنے کا حکم دیا ۔۔اپر فرینکونیا پولیس نے بتایا کہ مشتبہ خاتون کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا ، خاتون نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم اس سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس نے کیسے بچوں کو قتل کیا اور پھر انہیں تولیوں اور پلاسٹک بیگز میں ڈال کر چھپایا اور بچوں کا فادر یا فادرز کون ہیں ۔

Friday, November 13, 2015

ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہ

ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہے، 75 سال پر محیط تاریخی تحقیق میں اہم انکشاف

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کو خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟ یہ وہ سوال تھا جس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین 1938ء سے تحقیق کر رہے تھے اور آج 7 7سال بعد انہوں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ ماہرین نے یہ تحقیق 200مردوں پر کی جو اس تحقیق کے آغاز پر اپنی نوجوانی میں تھے اور اب ان میں سے اکثر جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں اور کچھ انتہائی بڑھاپے کی حالت میں ہیں، ماہرین نے ان کی زندگی کے تمام مراحل پر تحقیق کی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے جو سب سے بڑا نکتہ بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ ’’شراب کی لت وہ طاقتور تباہ کن عنصر ہے جو انسان کی خوشیوں کو غارت کر دیتا ہے۔‘‘رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’تحقیق میں شامل 200مردوں میں سے اکثر کی طلاق، ذہنی خلفشار اور ڈپریشن کی وجہ شراب کی لت تھی۔اگر شراب کے ساتھ سگریٹ کو بھی شامل کر لیں تو یہ انسان کی خوشیوں کا دشمن نمبر ایک کہلائے گا۔ تحقیق میں شامل مرد زندگی میں جتنی بار بیمار ہوئے ان کی بیماری کی 
وجہ شراب اور سگریٹ ہی تھی۔ اس کے علاوہ اکثر کی موت کا سبب بھی یہی دونوں چیزیں بنیں۔‘‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’آمدنی کے حوالے سے ان مردوں کی خوشی میں کوئی فرق نہیں دیکھا گیا، یعنی آمدنی کم یا زیادہ ہونا خوشی پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتا۔ ان کی جنسی زندگی کے حوالے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے جو آزادخیال(لبرل) مرد تھے ان کی جنسی زندگی دوسروں کی نسبت بہت زیادہ بہتر تھی۔ ان کی زندگی میں سیاسی وابستگی کا طمانیت پر کچھ خاص اثر نہیں پڑا لیکن ان میں سے جو مرد ’’کنزرویٹو‘‘تھے انہوں نے 68سال کی عمر کے قریب جنسی زندگی سے دوری اختیار کر لی تھی لیکن لبرل مردوں میں 80سال کی عمر میں بھی خواہش قابل ذکر تھی۔
مزید جانئے: بچے کو جنم دینے سے ایک گھنٹہ قبل ڈاکٹر نے خاتون کو ایسی خبر دی کہ زندگی ہی بدل گئی 
تحقیق میں واضح ہوا کہ جن مردوں کو بچپن میں والدین اور خصوصاً والدہ کے ساتھ قریبی اور محبت کا تعلق نصیب ہوا وہ آمدنی اور صحت کے لحاظ سے دوسرے مردوں سے کہیں بہتر رہے۔ ماہرین نے کہا کہ 75 سال کی تحقیق کا لب لباب صرف پانچ لفظ ہیں ’’محبت مسرت ہے۔ بات ختم۔‘‘ واضح رہے کہ اس 75سال کی تحقیق پر 2کروڑ ڈالر(تقریباً2ارب روپے) خرچ کیے گئے۔

ہوشیار ،خبردار ۔۔۔۔تکہ کباب اور بار بی کیو کھانے والوں

ہوشیار ،خبردار ۔۔۔۔تکہ کباب اور بار بی کیو کھانے والوں کے لئے امریکی ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


لندن(ویب ڈیسک)امریکی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ اچھی طرح سے پکا ہوا گوشت گردے کے سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔نئی تحقیق کے مطابق کھلے شعلوں اور تیز آنچ پر گوشت پکانے سے، گوشت کینسر کا باعث بننے والے مادوں کو پیدا کرتا ہے۔واضح رہے کہ انسانی جسم میں سرطان کا باعث بننے والے مادوں یا دھاتوں کو 'کارسینو جینک' کہا جاتا ہے۔سائنسی جریدہ ’جرنل کینسر ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے لکھا کہ شعلوں پر اعلیٰ درجہ حرارت پر گوشت پکانے یا پھر تیز آنچ پر گوشت پکانے سے گوشت پر مشتمل نقصان دہ کیمیکلز میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ جب گوشت گرل کیا جاتا ہے تو یہ کارسینوجینک مادوں پی ایچ ایل پی (phlp) اور میل کیو ایکس (melQX) کو پیدا کرتا ہے، جو انسانی جسم کی جینیات پر حملہ آور ہونے یا جسم میں خلیوں کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل یا میٹا بولزم کو متاثر کرتے ہیں جس کا نتیجہ سرطان کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس سے منسلک ڈاکٹر زیفینگ وو نے کہا کہ جب گوشت شعلے پر گرل کیا جاتا ہے یا تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے سرخ کیا جاتا ہے تو یہ گردے کے کینسر کی ایک عام قسم رینل سیل کارسنوما کا سبب بن سکتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ گردے کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی خوراک میں سرخ گوشت اور سفید گوشت کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔نتائج سے ظاہر ہوا کہ کیمیکل پی ایچ ایل پی کی اعلیٰ سطح نے گردے کے کینسر کے خطرے کو 54 فیصد بڑھایا تھا جبکہ کیمیکل میل کیو ایکس کی زیادہ مقدار نے کینسر کے خطرے کو دوگنا کیا۔تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر اسٹیفنی میل کونین نے کہا کہ جین کے تجزیہ سے یہ پتا چلا کہ خاص طور آئی ٹی پی آر (ITPR2) نامی جین کی مختلف حالتوں کے ساتھ افراد پی ایچ ایل پی کیمیکل کے مضر اثرات کے لیے زیادہ حساس تھے۔ تاہم ڈاکٹر زیفنگ وو نے غذا میں سے مکمل طور پر گوشت کو خارج کرنے کے لیے نہیں کہا ہے بلکہ اعتدال کے ساتھ کھانے کی ہدایت کی ہے اور پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ایک متوازن غذا کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

سڑکوں پربیگ بیچنے والا چینی دنوں میں ارب پتی ، زندگی کی ایسی کہانی کہ عقل دنگ رہ جائ

سڑکوں پربیگ بیچنے والا  چینی  دنوں میں ارب پتی ، زندگی کی ایسی کہانی کہ عقل دنگ رہ جائے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں مہنگی سے مہنگی پینٹنگز فروخت ہوتی رہی ہیں مگرایک چینی کھرب پتی شخص نے 11کروڑ 30لاکھ پاؤنڈز(تقریباً 18ارب12کروڑ روپے) میں ایک پینٹنگ خرید کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اس چینی شخص کا نام لیویکیان ہے ۔ اس نے اتنی خطیر رقم خرچ کرکے اٹلی کے مصور امینڈیو موڈیگلیانی کی بنائی ہوئی پینٹنگ خریدی ہے جس میں ایک برہنہ خاتون کو آرام کرتے ہوئے پینٹ کیا گیا ہے۔لیو نے یہ پینٹنگ ایک بولی کے دوران خریدی ہے۔

لیویکیان کی کہانی بھی اسی قدر حیران کن ہے۔ آغاز میں یہ شخص کنگال تھا اور ہینڈ بیگ فروخت 
کرکے گزراوقات کرتا تھا۔ لیکن پھر اپنی محنت کے بل بوتے پر کھرب پتی بن گیا۔
 مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ لیویکیان خود ہی اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہے کہ اسے آرٹ کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے مگر پھر بھی وہ اتنی مہنگی مہنگی پینٹنگز خرید رہا ہے۔بس اسے وادرات اور مہنگی پینٹنگز ایک سال قبل لیو نے ایک 500 سال پرانا تاریخی کپ 2 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 3 ارب37کروڑروپے) میں خریدا تھا۔ اسی وقت اس میں چائے پینی شروع کردی تھی۔یہ قیمتی کپ پندرہویں صدی میں چینی بادشاہوں کے خاندان منگ ڈناسٹی کے دور حکومت میں بنایا گیاتھا۔ اس پر بنی مرغیوں کی خوبصورت تصاویر کی وجہ سے اسے ’’چکن کپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کپ کا تعلق قدیم چینی ظروف سازی کے آرٹ سے ہے اور اس جیسے صرف 17 کپ دنیا میں باقی رہ گئے ہیں، اس لیے اس کی تاریخی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اسے چینی ورثے کی مقدس ترین اشیاء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیوپکیان نے یہ کپ ہانگ کانگ میں ایک بولی کے دوران خریدا۔ لیو نے کپ خریدنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس کپ کو 500 سال پہلے شہنشاہ کیانلونگ نے استعمال کیا اور اب میں استعمال کر رہا ہوں، میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ شہنشاہ کے کپ میں چائے پینا کیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘جمع کرنے کا شوق ہے۔ اس سے قبل بھی لیو کئی ایسی مہنگی اشیاء خرید چکا ہے۔

” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، شعیب اخترکا

” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، شعیب اخترکا عمر اکمل کے سسر اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادرپر طنز 


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے عمر اکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کا خوب مذاق اڑایا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے عمراکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ” عمر اکمل کوغصہ دکھانے اور سیلفیاں بنانے پر ٹیم سے نکال دیا گیا“۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کے سسر اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادر کا بھی خوب مذاق اڑایا” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، عمراکمل کے سسر جی جناب حاجی عبدالقادر المشہور گگلی والے کا اعلان“۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ”عمر اکمل کبھی بھی نہیں سدھرے گا“ انہوں نے عمر اکمل پر جملہ کستے ہوئے کہا ” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“۔

Thursday, November 12, 2015

دنیا کا وہ ملک جسے اکثر لوگ مشرق وسطیٰ کا حصہ سمجھتے ہیں ،ایک حصہ شمالی افریقہ اور دوسرا جنوب مغربی ایشیاء



دنیا کا وہ ملک جسے اکثر لوگ مشرق وسطیٰ کا حصہ سمجھتے ہیں ،ایک حصہ شمالی افریقہ اور دوسرا جنوب مغربی ایشیاء  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً سبھی عرب ممالک مشرق وسطیٰ میں واقع ہیں شاید اسی لیے لوگ مصر کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ بھی مشرق وسطیٰ کا ملک ہے۔ حالانکہ ایسا بالکل نہیں بلکہ مصر کا ایک حصہ شمالی افریقہ اور دوسرا جنوب مغربی ایشیاءمیں واقع ہے۔ مصر کے دونوں اطراف سمندر واقع ہے۔ ایک طرف بحیرہ احمر اور دوسری طرف بحیرہ روم ہے۔مغرب میں مصر کا بارڈر لیبیا، مشرق میں فلسطین اور اسرائیل اور جنوب میں سوڈان سے ملتا ہے۔اس کا رقبہ 10لاکھ 1ہزار449مربع کلومیٹر ہے۔ مصر کا اندرونی طویل ترین فاصلہ شمال سے جنوب میں 1ہزار24کلومیٹر اور مشرق سے مغرب میں 1ہزار 240کلومیٹر ہے۔ اس کا ساحلی علاقہ 2900کلومیٹر طویل ہے۔ مصر بنیادی طور پر ریگستانی علاقے پر مشتمل ملک ہے۔ اس کا صرف 35ہزار مربع کلومیٹر رقبہ قابل کاشت ہے جو کل رقبے کا محض3.5فیصد ہے

روسی صدر کی بیٹی ” رقاصہ “ نکلی،2ارب ڈالر کے کاروبار کی مال

روسی صدر کی بیٹی ” رقاصہ “ نکلی،2ارب ڈالر کے کاروبار کی مال

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی صدر بڑی پراسرار شخصیت کے مالک ہیں۔انکی اہلیہ،انکی اولاد کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں رہتے ہیں،کیا کرتے ہیں جبکہ پیوٹن کی دوسری شادی کے بارے میں خبروں نے گردش کی تھی لیکن کوئی حتمی بات تک نہ پہنچ سکا۔دراصل ولادی میر پیوٹن روسی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے وہاں سے چھوڑنے کے بعد وہ وزیر اعظم منتخب ہوئے اور بعد میں صدر منتخب ہوئے۔اب ان کے بارے میں برطانوی نیوز ایجنسی، رائیٹرز اور عرب ٹی وی کے ایک بہت بڑا انکشاف کیا ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی رقاصہ ہے اور وہ دو ارب ڈالر مالیت کے کاروبار کی مالک ہے۔رپورٹ کے مطابق 29 سالہ راک اینڈ رول رقاصہ کترینا ٹیکونوو کا شوہر کیرل شامولوو بھی رقاص ہے۔ ٹیکونوو کے نام سے مشہور ہونے والی لڑکی کے بارے میں چند ماہ سے پہلے روس میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پیوٹن کی چھوٹی بیٹی ہیں۔پیوٹین کی صاحبزادی اور داماد کی دولت میں کمال رنگا رنگی پائی جاتی ہے۔ اس کا بڑا حصہ بڑی گیس اور پیڑوکیمیکل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں روسی شہریوں کی نظر سے اوجھل ہے۔ پیوٹن کا سمدھی گاندھی ٹیموشینکو مشہور چیزوں کی تجارت کے لئے شہرت دوام رکھتا ہے اور وہ روسی صدر کے پرانے دوستوں میں شامل ہیں۔ پیوٹن کی بیٹی اور داماد فرانس کے ایک صحت افزاءمقام پر انتہائی پرتعیش بنگلے کے مالک ہیں جسے دیکھ کر حاسدیں کی رالیں ٹپکنے لگتی ہیں۔دوسری طرف روسی ایوان صدر کے ترجمان نے اس خبر کو پیوٹن کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سعودی دارالحکومتریاض کی جیل میں شادی کی ایک اور بڑی شاندار تقریب ، وزیر داخلہ کا بھی تحف

سعودی دارالحکومتریاض کی جیل میں شادی کی ایک اور بڑی شاندار تقریب ، وزیر داخلہ کا بھی تحفہ


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک جیل میں سعودی قیدی کی شادی پر فائیو سٹار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دوسری بار سعودی عرب کی جیل میں کسی قیدی کی جانب سے ایسی فائیو سٹار تقریب منعقد کی گئی ہے۔جیل انتظامیہ نے سعودی قیدی اور اس کی بیوی کے ہنی مون کے لئے جیل میں ایک بڑے اپارٹمنٹ کا بھی انتظام 
کیا اور اسے خوب سجایا گیا ۔
شادی کی اس عجیب اور غیر معمولی تقریب میں سینکڑوں مہمانوں نے بھی شرکت کی اور ان کی تواضع طرح طرح کے کھانوں سے کی گئی ۔ کھانے کے لئے بھی ال حیار جیل میں ہی ایک بڑی شاندار جگہ کا انتخاب کیا گیا جہاں میزوں پر کھانے اور کیک رکھے گئے ۔ تاہم دلہا اور دلہن کی شناخت ظاہر نہ کی گئی ۔ بات یہیں پہ نہیں رکتی بعد ازاں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی جانب سے دلہا کو ایک ہزار سعودی ریال کا چیک بھی شادی کے تحفے کے طور پر دیا گیا ۔ 
شادی کی اس غیر معمولی تقریب میں 34مہمانوں نے شرکت کی جن میں 10خواتین اور سات بچے بھی شامل تھے ۔ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے مہمان رات سات بجے جیل میں داخل ہو ئے اور پونے بارہ رخصت ہو گئے ۔ واضح رہے دارالحکومت ریاض کی اس جیل میں ریاست کے بڑے ساستدانوں کو قید کیا جاتا ہے ۔

اگر آپ کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے تو یہ



اگر آپ کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے تو یہ خبر پڑھ کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقاتی رپورٹ میں ثابت کیا جا چکا ہے کہ مردوں کی دائیں ہاتھ کی شہادت اور انگوٹھی کی انگلیوں کی لمبائی کاباہمی تناسب شخصیت، عقل و دانش اور نفسیات سمیت مرد کے بہت سے شخصی پہلوﺅں کی نشاندہی کرتا ہے۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ آپ کہ ان دو انگلیوں کی لمبائی آپ کی 
شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
جن مردوں کی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی ان کی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ خواتین کے لیے عمدہ ساتھی ثابت ہوتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مردوں میں جنسی ہارمونز زیادہ ہوتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وہ عورتوں کے ساتھ بہتر روئیے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اسی طرح جن مردوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے ان کے مخصوص اعضاءکی جسامت نسبتاً زیادہ پائی گئی۔
جن مردوں کی شہادت کی انگلی ان کی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ جاذب نظر بھی ہوتے ہیں۔محققین کاکہنا ہے کہ پیدائش سے قبل بچے میں ٹیسٹاسٹرون ہارمون کی مقدار اس کے چہرے کی جاذبیت کا تعین کرتی ہے۔ جتنے زیادہ ٹیسٹاسٹرون بچے میں موجود ہوں گے وہ اتنا ہی زیادہ دلکش چہرے کا مالک ہو گا۔جہاں شہادت کی انگلی چھوٹی ہونے کے اتنے سارے فوائد ہیں وہیں ایک نقصان بھی ہے کہ جن مردوں میں شہادت کی انگلی چھوٹی ہوتی ہے ان میں پراسٹیٹ کینسر(Prostate cancer)کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق محققین نے پراسٹیٹ کینسر کے 1500مریضوں اور 3ہزار صحت مند مردوں کی شہادت کی انگلی چھوٹی تھی ان میں اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی زیادہ تھے۔

دنیا کی پا و ر فل شخصیت کی بیٹی ” رقاصہ “ نکلی،اربو ں ڈالر کے کاروبار کی مالک

دنیا کی پا و ر فل  شخصیت کی بیٹی ” رقاصہ “ نکلی،اربو ں  ڈالر کے کاروبار کی مالک

Image result for ‫کترینا ٹیکونوو‬‎

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی صدر بڑی پراسرار شخصیت کے مالک ہیں۔انکی اہلیہ،انکی اولاد کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں رہتے ہیں،کیا کرتے ہیں جبکہ پیوٹن کی دوسری شادی کے بارے میں خبروں نے گردش کی تھی لیکن کوئی حتمی بات تک نہ پہنچ سکا۔دراصل ولادی میر پیوٹن روسی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے وہاں سے چھوڑنے کے بعد وہ وزیر اعظم منتخب ہوئے اور بعد میں صدر منتخب ہوئے۔اب ان کے بارے میں برطانوی نیوز ایجنسی، رائیٹرز اور عرب ٹی وی کے ایک بہت بڑا انکشاف کیا ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی رقاصہ ہے اور وہ دو ارب ڈالر مالیت کے کاروبار کی مالک ہے۔رپورٹ کے مطابق 29 سالہ راک اینڈ رول رقاصہ کترینا ٹیکونوو کا شوہر کیرل شامولوو بھی رقاص ہے۔ ٹیکونوو کے نام سے مشہور ہونے والی لڑکی کے بارے میں چند ماہ سے پہلے روس میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پیوٹن کی چھوٹی بیٹی ہیں۔پیوٹین کی صاحبزادی اور داماد کی دولت میں کمال رنگا رنگی پائی جاتی ہے۔ اس کا بڑا حصہ بڑی گیس اور پیڑوکیمیکل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں روسی شہریوں کی نظر سے اوجھل ہے۔ پیوٹن کا سمدھی گاندھی ٹیموشینکو مشہور چیزوں کی تجارت کے لئے شہرت دوام رکھتا ہے اور وہ روسی صدر کے پرانے دوستوں میں شامل ہیں۔ پیوٹن کی بیٹی اور داماد فرانس کے ایک صحت افزاءمقام پر انتہائی پرتعیش بنگلے کے مالک ہیں جسے دیکھ کر حاسدیں کی رالیں ٹپکنے لگتی ہیں۔دوسری طرف روسی ایوان صدر کے ترجمان نے اس خبر کو پیوٹن کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کون کون سے بھائی لوگ انتخابات لڑیں گے

  کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے  کون کون سے  بھائی لوگ انتخابات لڑیں گے


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لیاری گینگ وار کے کارندے انتخابات لڑیں گے۔کراچی میں اب انتخابات کے لیے لیاری سے گینگ وار کے جرائم پیشہ عوام کے امیدوار بن رہے ہیں۔ بدنام زمانہ رحمان ڈکیت کا بھائی عبدالغفور بلوچ لیاری یوسی چودہ سے جبکہ گینگسٹر تاجو کا بھائی اسلم سندھی لیاری یوسی چار سے امیدوار ہے۔مسلم لیگ ق نے سابق لیاری امن کمیٹی اور گینگ وار کے کارندے اسلم پنجگوری کو یوسی آٹھ سے امیدوار مقرر کردیا۔ پیپلز پارٹی نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ماما امید علی کو یوسی آٹھ سے چیئر مین نامزد کردیا۔

پلاسٹک ہضم کرنیوالے کیڑے دریاف

پلاسٹک ہضم کرنیوالے کیڑے دریافت

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جانوروں کے پیٹ میں پائے جانے والے کیڑے میل وارم کو پلاسٹک ختم کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محققین نے بالآخر پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے کا حل تلاش کرلیا ہے جس کا ماحول پر بہت بڑا اثر پڑرہا تھا۔ پلاسٹک جہاں متعدد چیزیں بنانے میں کام آتی ہے وہیں اس کا ایک بنیادی نقصان یہ ہے کہ پلاسٹک بہت سست رفتار سے قدرتی انداز میں ختم ہوتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی ثالثی کیلئے تیار ہوں -ملک کی اہم شخصیت کی پشکسش





 اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے عمران کو ایوان صدر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان میں ثالثی کے لیے تیار ہوں، نواز شریف میرے پاس آتے رہتے ہیں عمران تو کبھی آئے ہی نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ملک میں مارشل لاءکا کوئی خطرہ نہیں ہے، ملکی سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات بہترین ہیں۔ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان جتنے تعلقات آج بہتر ہیں ماضی میں کبھی بھی اتنے بہتر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے تعلیم، صحت اور میٹروبس ضروری ہے صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بدعنوانی کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ہے   

ڈاکٹر عاصم کااہم فرنٹ مین بھی پکڑا گیا

ڈاکٹر عاصم کااہم  فرنٹ مین  بھی پکڑا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرکے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے فرنٹ مین رفیق گوڈیل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رفیق گوڈیل نے ایشیا پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی نوید زبیری کیساتھ مل کر کرپشن کی۔

عالمی ادارہ صحت : پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے ہلاک ہوجاتے ہیں -وجہ ایسی کہ ہم ..

 عالمی ادارہ صحت : پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے ہلاک ہوجاتے ہیں -وجہ ایسی کہ ہم .. 



اسلام ا باد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ،نمونیہ سے متاثرہ بچوں کی تعدادکے لحاظ سے پاکستان دنیاکاتیسرامتاثرہ ملک ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کاکہناہے کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ۔اوسطاًپاکستان میں مہینے میں چھ ہزارتین سوبچے نمونیہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں 57اعشاریہ آٹھ فیصدبچوں کوویکسینشن کے ٹیکے دیئے جاتے ہیں جبکہ47فیصدبچے نمونیہ کے ٹیکوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

پاکستان رینجرز نے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کو مٹھائی پیش کی

پاکستان رینجرز نے  واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف  کو مٹھائی پیش کی 


لاہور (ویب ڈیسک) ہندوﺅں کے تہوار دیوالی کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حکام نے انڈین بارڈر سکیورٹی فورسز کے حکام کو مٹھائیاں پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ مٹھائیاں پیش کرنے کی تقریب بدھ کو واہگہ بارڈر پر ہوئی۔ واضح رہے کہ آئے دن ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر جھڑپوں کے باوجود دونوں ملکوں کے فوجی خاص مواقع پر ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کرنا نہیں بھولتے۔ گذشتہ سال 14 اگست کو پاکستانی رینجرز نے یوم آزادی کی خوشی میں بی ایس ایف کے جوانوں کو واہگہ سرحد پر مٹھائیاں دی تھیں تاہم رواں سال عیدالفطر پر بی ایس ایف نے مٹھائیاں نہیں دیں۔

شعیب ا ختبر کو ا ہم عہد ہ ملنے کا ا مکان

شعیب ا ختبر کو ا ہم عہد ہ ملنے کا ا مکان 

 screen-19.08.34[10.11.2015]

Wednesday, November 11, 2015

یونس خان کی کمی محسوس ہوگی،باولرز اور حفیظ نے میچ جتوایا، اظہر، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، مورگن

یونس خان کی کمی محسوس ہوگی،باولرز اور حفیظ نے میچ جتوایا، اظہر، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، مورگن



ابو ظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں تین کھلاڑی جلد آوٹ ہونے کے بعد ہم کچھ حد تک پریشر میں آگئے تھے لیکن حفیظ کی شاندار سنچری اور بابر اعظم کی نصف سنچری نے ہمارا سفر آسان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کی کمی ہمیشہ محسوس کرینگے وہ ورلڈ کلاس بلے باز ہیں ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔اظہر علی نے باولرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میچ کا پہلا مرحلہ ہمارے باولرز نے آسان کر دیا تھا جس سے کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے کہا کہ ہم سے میچ میں غلطیاں ہوئیں جن کا خمیازہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز میں کم بیک کرینگے

شعیب ملک اہم ا عزاز اپنے نام کر لیا

شعیب ملک اہم ا عزاز اپنے نام کر لیا  


ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔ محمدیوسف دوسرے، سعید انور تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے، جاویدمیانداد پانچویں، یونس خان چھٹے، سلیم ملک ساتویں اور اعجاز احمد آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اسکے علاوہ شعیب ملک 6 ہزار رنز اور سو سے زائد وکٹیں لینے والے
دوسرے پاکستانی آل راﺅنڈر بھی بن گئے، اس سے قبل شاہد خان آفریدی کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا بہترین آل راﺅنڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 8064 رنز اور 395 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے شعیب ملک جب میدان میں اترے تو انہیں چھ ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 10 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی دس رنز بنا کر چھ ہزار رنز مکمل کئے ،انہوں نے یہ اعزاز 228 میچز کی 205 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔

محمدحفیظ نے سنچری یونس خان کے نام کردی

محمدحفیظ نے سنچری یونس خان کے نام کردی



ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو پہلے میچ میں فتح دلوانے والے بلے باز محمد حفیظ نے فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سنچری ماسٹر بلے باز یونس خان کے نام کردی۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ہمارے ملک کا فخر ہیں انہوں نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہمیں ان کی کمی دیر تک محسوس ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا ساتھ بابر اعظم بھی بہت اچھا کھیلے ۔ انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا اگر وہ اچھا نہ کھیلتے تو شاید مجھے مشکلات پیش آتیں۔

آج کا میچ جیت کر عظیم کرکٹر کے نام کرنا چاہتے ہیں: اظہر عل

آج کا میچ جیت کر عظیم کرکٹر     کے نام کرنا چاہتے ہیں: اظہر علی


ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آج کا میچ جیت کر یونس خان کے نام کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے کہا کہ یونس خان ہم سب کیلئے رول ماڈل ہیں، آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میں فتح حاصل کر کے اسے یونس خان کے نام کرنا چاہتے ہیں۔ اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کو کم سے کم ہدف پر آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری : بھارت کیخلاف سازش ہے ،بھارتی ایئر چیف

پاک چین اقتصادی راہداری : بھارت کیخلاف سازش ہے ،بھارتی ایئر چیف 


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف اقتصادی راہداری کی مدد سے چین اور پاکستان بھارت کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیںدوسری طرف بحر ہند کے پانیوں میں قذاقوں کو روکنے کے نام پر اپنی آبدوزیں بھیج کر بحرہند میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے،خطے میں چین کا بڑھتا ہوا اثرو رسوخ بھارت کی سکیورٹی کیلئے چیلنج ہے ۔بھارتی فضائیہ کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اروب راہا کا کہنا تھا کہ چین ہمارے تمام پڑوسی ممالک سے معاشی اور عسکری تعلقات بڑھا رہا ہے اور تبت میں ہوائی اڈہ اور ریلوے لائن تعمیر کررہا ہے۔ ایک طرف پاکستان چین کے ساتھ مل کر کشمیر سے گوادر تک اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کر رہا ہے جب کہ دوسری جانب چین بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور میانمار سے معاشی اور فوجی تعلقات میں بھی اضافہ کررہا ہے، یہ سب بھارت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے ہے۔اروب راہا نے مزید کہا کہ چین نے بحرِ ہند کے پانیوں میں قذاقوں کو روکنے کے نام پر اپنی آبدوزیں بھیجی ہیں اور اس طرح وہ بحرِ ہند میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کررہا ہے، پاکستان بیک وقت امریکا اور چین سے تعلقات بہتر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سے فوجی اور مالی مدد حاصل کررہا ہے۔

ایم کیو ایم کے ا ہم رینما کو رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا

 ایم کیو ایم کے ا ہم رینما کو  رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا   


  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کےا ہم رینمادلاور کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم دلاور کو نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا جسے عدالت نے 90 دنوں کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا ہے