Thursday, November 5, 2015

شاہ رخ کو دھمکیا ں اور انتہا پسندی،بھارتی فلم میکرز نے ایواڈز واپس کرنے کا اعلان کر دی

شاہ رخ کو دھمکیا ں اور انتہا پسندی،بھارتی فلم میکرز نے ایواڈز واپس کرنے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسندہندوﺅںکی جانب سے شاہ رخ خان کو دھمکیوں اور اقلیتوں پر مظالم کیخلاف بطور احتجاج 23فلم میکرز نے اپنے ایوارڈز واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندوﺅں کے ہجوم سے بھارت کااعتدال پسند طبقہ بے زار ہو گیا ہے ۔شاہ رخ خان کودی جانے والی دھمکیوں، اقلیتوں پر مظالم اور ملک میں انتہا پسندی کے فروغ نے بھارت کے 23فلم میکرز کو اپنے ایوارڈز واپس کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلم میکرز نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور حکومتی رویے کیخلاف احتجاجاََ ایوارڈز واپس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔قبل ازیں متعدد ادیب، سائنسدان ،فنکار اور شعراءاحتجاجاََاپنے اعزازات واپس کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کیخلاف آواز اٹھائی تو حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما  کیلاش وجے وارگیا نےنے کنگ خان کو پاکستانی ایجنٹ قراردیدیا۔بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان رہتے ہیں بھارت میں ہیں لیکن ان کی روح پاکستان میں ہے انہیں پاکستان بھیج دینا چاہیئے۔علاوہ ازیں بی جے پی کے ہی رہنما اور رکن اسمبلی یوگی ادیتیا ناتھ نے بھی شاہ رخ خان پر کڑی تنقید کی۔

No comments:

Post a Comment