پاکستان نے 10 سال بعد ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی,شارجہ ٹیسٹ میں فتح،
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ناصرف تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی ہے بلکہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 10 سال کے طویل عرصے بعد دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور برطانوی کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ۔ محمد حفیظ کی شاندار سنچری کے بعد یاسر شاہ، شعیب ملک اور ذوالفقار بابر نے انگلش بلے بازوں کو ایسا گھمایا کہ کوئی بھی کریز پر ٹک نہ پایا۔ پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں 127 رنز سے فتح حاصل کر کے 10 سال کے بعد آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔
No comments:
Post a Comment