Thursday, November 5, 2015

آپ سال میں کتنے کیڑے غلطی سے کھا جاتے ہیں،پریشان کن جواب سامنے آگیا



آپ سال میں کتنے کیڑے غلطی سے کھا جاتے ہیں،پریشان کن جواب سامنے آگیا

نیویارک(نیوزڈیسک)ہم جو کھانا بناتے یا کھاتے ہیں تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وہ بالکل صاف ہو لیکن بعض اوقات غلطی سے ہم کیڑے بھی کھاجاتے ہیں۔
امریکی ادارہ صحت کے مطابق ایک سال میں ہم 453سے907گرام یعنی ایک کلوگرام تک کیڑے کھاجاتے ہیں اوریہ تمام کیڑے پراسیسڈ اور پیکڈ فوڈ میں ہوتے ہیں۔ادارے نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ اورنج جوس کے ایک گلاس میں چار سے پانچ فروٹ فلائز ہوسکتی ہیں اور اسی طرح 100گرام فروزن پالک میں 50ننھے منے کیٹر پیلر کے لاروا ہوتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی بات نہیں کہ یہ کیڑے غلطی سے کھانوں میں ہوتے ہیں بلکہ ان کی موجودگی سے کھانے کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ ہمارے نظام انہضام کو مضبوط کرتا ہے۔ان کی موجودگی سے کھانے کی تازگی اور ذائقے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔تاہم جب آپ ادویات والی سبزیاں لیتے ہیں تو تمام کیڑے ختم ہوجاتے ہیں لیکن یہ ہضم ہونے میں وقت لگاتی ہیں لہذا ماہرین کے نزدیک کیڑے والے کھانے زیادہ زود ہضم اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔اقوام متحدہ نے2013ء میں کیڑے مکوڑوں کی افزائش پر زور دیا تھا کہ اس طرح سے دنیا سے بھوک کا خاتمی کیا جاسکتا ہے

No comments:

Post a Comment