Thursday, November 5, 2015

نوجوان لڑکی کو طالبان کی جانب سےایسی خوفناک سزا کیونکہ



 نوجوان لڑکی کو طالبان کی جانب سےایسی خوفناک سزا  کیونکہ۔۔۔

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں نیٹو افواج کے انخلاءاور طالبان کے طاقت میں آنے کے بعد وسطی افغانستان میں ایک بار پھر ایک لڑکی کو بدکاری کے الزام میں سنگسار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔30 سیکنڈکی ایک آن لائن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کوگڑھا کھود کر اس میں کھڑا کیا جاتا ہے اور وہاں موجود 15مرد اسے پتھر مار رہے ہوتے ہیں۔
برطانوی اخبار ”ڈیلی میل “ کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام رخسانہ تھا اور اس کی عمر 19 سے 21 سال کے درمیان تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل طالبان کے زیر قبضہ علاقے صوبہ غور کے دارالحکومت فیروز کوہ کے نواح میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی اور اس کے منگیتر کے گھر والوں نے باہمی افغان حکام کا کہنا ہے کہ رخسانہ کو طالبان کے مقامی رہنماو¿ں اور مسلح جنگجوئوں کی موجودگی میں سنگسار کیا گیا۔صوبائی گورنر سیما جوئندا نے کہا ہے کہ رخسانہ کے خاندان والے اس کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کرنا چاہتے تھے۔خاتون پر الزام ہے کہ اسے اپنے دوست کے ساتھ شادی سے قبل تعلقات قائم کرنے کی بنا پر پکڑا گیا تھا۔سیما جوئندا کا کہنا تھا کہ رخسانہ کے منگیتر کو کوڑے مار کر چھوڑ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں افغانستان میں ایک 30سالہ خاتون فرخندہ کوقرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے زندہ جلا دیا تھا، لیکن بعد ازاں اس الزام کی تصدیق نہ ہو سکی۔لڑائی کے باعث رشتہ توڑ دیا تھا جس پر وہ دونوںگھر سے بھاگ گئے تاکہ کہیں اور جا کر شادی کر سکیں۔

No comments:

Post a Comment