Friday, November 6, 2015

ہیٹرک ہوتی نظر آرہی ہے ،مبینہ طور پر ووٹوں کی منتقلی کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے:عمران خان

 ہیٹرک ہوتی نظر آرہی ہے ،مبینہ طور پر ووٹوں کی منتقلی کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے:عمران خان


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انہیں این اے 122میں ہیٹرک ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ،وہ این اے 122انتخاب کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ این اے 122انتخاب میں مبینہ طورپر ووٹوں کی منتقلی کی گئی ہے جس کیخلاف وہ سپریم کورٹ میں جائیں گے اور انہیں این اے 122میں ایک بار پھر الیکشن ہوتا نظر آرہاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو ہار کے بعد مطالعہ کرتی ہے لیکن ہم و ٹیم بننا چاہتے ہیں جو جیت کے بعد بھی اپنا مطالعہ کرتی ہے ۔عمران خان نے دو روز قبل صحافی سے تلخ کلامی پر معذرت بھی کر لی ہے اور کہاہے کہ وہ ریحام خان سے متعلق کوئی سوال نہیں چاہتے ۔


No comments:

Post a Comment