یوم اقبالؒ کی تعطیل ختم کرنے کا اقدام مسترد - ہڑتال کی کال دے دی
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کہتے ہیں کہ اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے پر ہڑتال کی منطق سمجھ میں نہیں آتی، 9 نومبر کو وکلاءلاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوں گے، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احمد قیوم کا کہنا ہے کہ یوم اقبال چھٹی منسوخ کرنے کے خلاف انہوں نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے احتجاج بھی کیا مگر رجسٹرار طارق افتخار نے 9 نومبر کو تعطیل کا اعلان کرنے سے انکار کر دیا، انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن علامہ اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 10اکتوبر کو ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی جس میں علامہ اقبال کی بہو اور پوتے بھی شریک ہوں گے ۔دریں اثناءلاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے 9نومبر کو ہڑتال سے متعلق پنجاب بار کونسل کی کال کی بھرپور تائید کردی ہے ۔
لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خاں کا کہنا ہے کہ وکلاءپنجاب بار کونسل کی کال پر عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور پنجاب بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”اقبال ڈے“ کی چھٹی منسوخ کرنا مصور پاکستان کی خدمات سے انکار کے مترادف ہے، پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہاگیا کہ حکومت نے 9نومبر یعنی اقبال ڈے پر چھٹی منسوخ کرکے اقبال ڈے منانے والوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی ہے جس کی پنجاب بھر کے وکلاءبھر پور مذمت کرتے ہیں ،حکومت کے اس اقدام کے خلاف پنجاب بھر کے وکلا 9نومبر کو عدالتی بائیکاٹ کریں گے اور پنجاب بھر کی تمام بارایسوسی ایشنز میں اقبال ڈے سے متعلق تقریبات کا بھر پور اہتمام کیاجائے گا۔
No comments:
Post a Comment