ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستان کے ”بزرگ ترین“ کرکٹر 
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سپن باﺅلر ذوالفقار بابر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کر کے پاکستان کا ”بزرگ“ ترین باﺅلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بابر نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں 36 سال اور 330 دن کی عمر میں مکمل کی ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 33 سال اور 222 دن کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کی 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
No comments:
Post a Comment