Thursday, November 5, 2015

سعید اجمل کے حالیہ بیانات، سینٹرل کنٹریکٹ معطل ہونے کا امکان

سعید اجمل کے حالیہ بیانات، سینٹرل کنٹریکٹ معطل ہونے کا امکان"پی سی بی نے رپورٹ تیار کر لی.

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سعید اجمل کے حالیہ تمام انٹرویز اور بیانات کے بعد رپورٹ بنا لی اور ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کو معطل کئے جانے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے حالیہ انٹرویوں میں آئی سی سی کے دوہرے معیار اور پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اعتراضات کئے تھے جس پر آئی سی سی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سعید اجمل کے حالیہ تمام انٹرویو اور بیانات کے بعد رپورٹ تیار کر لی ہے اور انہیں آج شوکاز نوٹس جاری کئے جانے کا مکان ہے۔ 
ذرائع کے کہنا ہے کہ سعید اجمل کے خلاف سینٹرل کنٹریٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کئے جانے کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment