یونس خان آوٹ، بابر اعظم ون ڈے سکواڈ میں شامل
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے صہیب مقصود کی جگہ بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ یونس خان ون ڈے سکواڈ میں جگہ نا بنا سکے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے یونس خان کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھی، سلیکشن کمیٹی کا موقف تھا کہ ٹیم کی سلیکشن ان کا صوابدیدی اختیار ہے اور ٹیم کے تمام 15 رکنی سکواڈ میں انہیں کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ یونس خان کی شمولیت کی مخالف تھی جس کے باعث پچھلے کئی روز سے تنازعہ چل رہا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔صہیب مقصود کی کلائی کا آپریشن ہواتھا جس کے باعث انہیں ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment