Saturday, November 7, 2015

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آی کی درخو ا ست پر نوٹس لے لیا

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آی کی درخو ا ست پر نوٹس لے لیا

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کا دورہ چیلنج کر دیا،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے لودھراں کے دورے پر شکایت درج کروا دی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کو جہانگیر ترین کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ لودھراں کے حوالے سے شکایت کی گئی۔جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ عدالت لودھراں میں ضمنی انتخاب کا حکم دے چکی ہے، ایسے میں وزیراعظم لودھراں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کے مطابق وزیراعظم کا دورہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کی کوشش ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کی اس کوشش کا نوٹس لیں۔















No comments:

Post a Comment