ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، باﺅلرز میں یاسر شاہ، بیٹنگ میں یونس خان کی تر قی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، باﺅلرز میں یاسر شاہ، بیٹنگ میں یونس خان
کی تر قی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے شارجہ ٹیسٹ کے بعد پلیئرز رینکنگ بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق باﺅلرز میں یاسر شاہ بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرا ر ہے جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے کرس براڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جانسن چھٹے نمبر پر، جنوبی افریقہ کے فلینڈر ساتویں، بھارتی باﺅلر ایشون آٹھویں، سری لنکن باﺅلر ہیراتھ نویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی کا دسواں نمبر ہے۔
No comments:
Post a Comment