Friday, November 6, 2015

سپیکر کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے-تحریک انصاف

سپیکر کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے-تحریک انصاف


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شفقت محمود بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے  ۔اس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونےوالے پارٹی اجلاس میں عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپیکر کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلا جائے ۔ایم کیو ایم سے رابطے کے حوالے سے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن سے مشورہ کئے بغیر شفقت محمود کو امیدوار نامزدکیا تھا جس کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

No comments:

Post a Comment