Friday, November 6, 2015

بھارت میں ا نتحا پسند ی کے واقعات دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، عمران خان کے معاملے پر دلی رنج ہوا: وزیر داخلہ

بھارت میں ا نتحا پسند ی کے واقعات دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، عمران خان کے معاملے پر دلی رنج ہوا: وزیر داخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جو کچھ بھارت میں ہو رہا ہے وہ دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور جب تک عالمی برادری تمام ممالک کیساتھ یکساں سلوک نہیں کرے گی، سب ٹھیک نہیں ہو گا، پاکستانیوں کے خلاف توہین آمیز سلوک برداشت نہیں کر سکتے۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے امریکی سینیٹر جان کیری کیساتھ ایک ملاقات میں ان سے کہا کہ جب پاکستان میں کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ ہوتا ہے تو واویلا مچا دیا جاتا ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں طوفان تک برپا ہو جاتے ہیں لیکن عالمی برادری اور امریکہ کچھ بھی نہیں کرتا۔ اس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا تو میں نے انہیں بتایا کہ وہاں لوگوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ 
ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ معمولی کی بات چیت نہیں ہے لیکن ان کی ذاتی زندگی میں ہونے والے واقع پر دلی رنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت میں تمام ذیلی اداروں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیاگیا، میرے دور میں 1400 وی آئی پیز کا چالان ہوا، یہی نہیں بلکہ میری گاڑی کا بھی دو بار چالان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا میں کرپشن کے باعث 200 افراد کو نکالا، ایف آئی اے کا بھی احتساب ہو گا۔

No comments:

Post a Comment