ایشز کے فاتح کو ہرانا معمولی بات نہیں: مصباح
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایشیز کی فاتح ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا پاکستانی ٹیم کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔
مصباح الحق نے شارجہ ٹیسٹ میں 127 کی فتح کے بعد کہا کہ جیت جیت ہوتی ہے آپ کسی بھی ٹیم کے خلاف حاصل کریں لیکن ایک ایسی ٹیم جس نے ایشیز جیتی ہے اور جو دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں سے ایک ہے اس کے خلاف سیریز کا جیتنا معمولی بات نہیں ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ انھوں نے سیریز سے قبل ہی کہا تھا کہ تین صفر کی بات نہ کی جائے بلکہ یہ دیکھا جائے کہ اگر آپ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی مارجن سے جیتیں گے تو اس کی بھی اہمیت ہوگی۔
’دو صفر کی یہ جیت تین صفر کے کلین سوئیپ سے کسی طرح کم نہیں۔‘
مصباح الحق نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدقسمتی رہی کہ اس کے میچ ونر یاسر شاہ ان فٹ ہونے کے سبب وہ میچ نہ کھیل سکے اور ان کے نہ ہونے سے بہت زیادہ فرق پڑا۔
No comments:
Post a Comment